Tag: کترینہ کیف

  • عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

    عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

    بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں جس پانچواں مرحلہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہوا مگر کئی بالی وڈ سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

    پیر کو بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ ان میں شاہ رخ، سلمان خان سے لے کر جلد والدین بننے والے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔

    ووٹ کاسٹ کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں عامر خان اور ان کی فیملی، دبنگ خان کے والدین، رنبیر کپور، اکشے کمار، ایشوریہ رائے بچن، امیتابھ بچن اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات جنھوں نے اس سال اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا اس میں کترینہ کیف، پرنیکا چوپڑا، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن وہ دیگر شامل تھے۔

    پرینکا چوپڑا اٹلی میں ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال نہ کرسکیں جو کہ ہالی وڈ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل لندن میں ہونے کے باعث یہ حق استعمال نہ کرسکے جبکہ کترینہ برٹش شہری ہونے کے ناطے ووٹ ڈالنے کی اہل بھی نہیں ہیں۔

    عالیہ بھٹ بھی بھارت میں ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ بھی ایک برطانوی شہری ہیں اس لیے وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ نہیں دیکھی گئیں۔ فیملی کے ووٹ ڈالنے کے باوجود ابھیشک نے ممبئی میں ہوتے ہوئے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا جس کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

    جیکولین فرنینڈس اس وقت کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں تاہم وہ بھی ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ سری لنکن شہریت رکھتی ہیں۔

    انوشکا شرما کو بھی آئی پی ایل میچ کے دوران دیکھا گیا تھا تاہم ان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

  • عامر خان کے بعد کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

    عامر خان کے بعد کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

    بالی وڈ کے نامور اداکار عامر خان اور رنویر سنگھ کے بعد خوبرو اداکارہ کترینہ کیف بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ڈیپ فیک کے ذریعے بنائی گئی ایک ویڈیو اس وقت آن لائن وائرل ہورہی ہے جس میں کترینہ کو فرانسیسی زبان میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ بینا کی ایک کتاب ’ایکسیلینٹ بُک‘ کی تشہیر کر رہی ہیں۔

    ویڈیو کیپشن میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کیا گیا ہے کہ یہاں آڈیو میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے صرف وائس اوور کی مدد لی گئی ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ اور سلمان خان کے ویٹرن اداکارہ اور سیاستدان بینا کاک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، جنھوں نے کتاب ’سائلنٹ سینٹینلز آف رانتھمبور‘ تحریر کی تھی۔

    اس ویڈیو میں کہے گئے کترینہ کیف کے الفاظ کا اصل پس منظر اور وائرل ویڈیو کے لیے اسے کیسے ایڈٹ کیا گیا ہے اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

    خیال رہے کہ سن 2017 میں باربی ڈول اور دبنگ خان نے بینا کاک کی کتاب، سائلنٹ سینٹینلز آف رنتھمبور کی ممبئی میں ہونے والی لانچنگ میں شرکت کی تھی جبکہ سلمان کے والد سلیم خان بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

    اسی تقریب رونمائی سے لی گئی ایک ویڈیو حال ہی میں کترینہ کے فین پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے روانی کے ساتھ فرانسیسی بولتی نظر آرہی ہیں۔

    ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ڈیپ فیک ویڈیو واقعی خوفناک بنتے جارہے ہیں!، ایک اور شخص نے پوچھا کہ کیا وہ واقعی فرانسیسی اور عربی بولتی ہیں؟

    اس وائرل ویڈیو پر لوگ مختلف کمنٹس کرتے پائے گئے ہیں جبکہ اکثر لوگ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے باعث نالاں اور تشویش میں مبتلا نظر آتے ہیں۔

  • کن فلموں نے کترینہ کیف کا کیریئر بدل ڈالا؟ باربی ڈول نے بتادیا

    کن فلموں نے کترینہ کیف کا کیریئر بدل ڈالا؟ باربی ڈول نے بتادیا

    بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ کن فلموں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر یکسر تبدیل ہوگیا۔

    اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ نمستے لندن، سنگھ از کنگ، ویلکم، عجب پریم کی غضب کہانی، راجنیتی اور زندگی نہ ملے گی دوبارہ جیسے فلموں نے بھارتی انڈسٹری میں ان کے کیریئر کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔

    میرسی کرسمس کترینہ کی ریلیز ہونے والی آخری فلم تھی جس میں انھوں نے تامل اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، یہ فلم فریڈرک ڈارڈ کے فرانسیسی ناول لی مونٹی چارج (برڈ ان اے کیج) پر مبنی تھی۔

    کترینہ کیف نے مذکورہ فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس پر فلم بنائی گئی ہے انھیں اس ناول سے پیار ہے۔ اس میں سب کچھ ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ یہ ناول شاعرانہ بھی ہے اور بہت پراسرار بھی، اس میں ڈرامہ بھی ہے اور یہ کافی منفرد ہے۔

    انھوں نے ہدایت کار راگھون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ انھیں اسکرین پر دیکھتے ہیں تو ان کی فلموں میں کرداروں میں ایک خاص اچھوتا پن اور حقیقت ہوتی ہے۔

    اگرچہ کترینہ کو بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیے ہوئے 21 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن وہ اب بھی یہی خیال کرتی ہیں کہ انھیں کافی طویل سفر طے کرنا ہے اور بہت کچھ کرنا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے میری کرسمس میں اپنے پسندیدہ ہدایت کار سری رام راگھو کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی: ابرارالحق کا دعویٰ

    کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی: ابرارالحق کا دعویٰ

    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

    ابرار نے مشہور میزبان حافظ احمد پوڈ کاسٹ سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جس کے دوران موسیقار سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں پڑوسی ملک سے کوئی پیشکش موصول ہوئی ہے۔

    اس کے جواب میں ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ ’’مجھے کچھ پرائیویٹ انڈین کمپنی کی جانب سے ایک البم کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کنٹریٹ کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے میں نے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    پاکستان گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ کی شرائط میں تھا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اور دیگر موضوعات پر کوئی بات نہیں کرنی مجھے ان کی یہ بات سمجھ نہیں آئی، میرا ماننا ہے کہ بھارت جیسا ملک، جو آزادی اظہار پر یقین رکھتا ہو، اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

    ابرارالحق نے کہا کہ مجھے بھارت کی معروف کمپنی نے فلم کی پیشکش بھی کی تھی، اُس فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف بھی شامل تھیں لیکن میں نے پیشکش قبول نہیں کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hafiz Ahmed (@hafizahmedofficial)

    پاکستانی گلوکار نے کہا کہ ’ جب میں نے انکار کیا تو ’ایروز کمپنی‘ نے کہا ہمیں کبھی بھی کسی نے انکار نہیں کیا، آج تک کسی نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ وہ ہمارے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے، ہم نے سوچا تھا آپ ہمارے پاس بھاگ کر آئیں گے۔

  • وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    وکی کوشل نے اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

    بھارتی اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے۔

    بھارت کے معروف اداکار وکی کوشل نے دی ویک میگزین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے اور کترینہ کیف کی جوڑی کو عام جبکہ تعلق کو ایک گہرا تعلق قرار دیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کترینہ سے میری شادی بنیادی طور پر گہرے تعلق کا نتیجہ ہے، میں اس کے کور کی تعریف کرتا ہوں اور وہ میری تعریف کرتی ہے۔ میں اسے بہتر انسان نہیں بنانا چاہتا اور وہ مجھے ایک بہتر انسان نہیں بنانا چاہتی۔

    وکی کوشل نے کہا کہ ہم پہلے ہی اس شخص سے محبت کر چکے ہیں جو ہم ہیں، ہمارے لیے نئی بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ کیسے بڑھ رہے ہیں، ہمارے لیے یہ نیا یہ ہے کہ ہم کس طرح ایک ساتھ پھلے پھولیں۔

    کترینہ کیف کے کھانے سے متعلق سوال کے جواب میں وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ تو مجھ سے بھی زیادہ سبزی خور ہیں، وہ شاذ و نادر ہی چھولے بھٹورے کھاتی ہیں لیکن مجھے یہ دیوانگی کی حد تک پسند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی کترینہ گھر پر ہوتی ہیں تو میری والدہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ وہ کہتی ہیں، میں ساری زندگی ان لڑکوں کو ٹنڈے، پھلیاں اور تورئی کھانے کی کوشش کرتی رہی اور اب یہ کام میری بہو نے کردیا ہے۔

  • ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایتکار کا سلمان اور کترینہ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کے ہدایتکار کبیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف فلم میں ساتھ کرنے پر خوش نہیں تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں کافی سنجیدہ تھیں لیکن اس کے باوجود اُن کا تعلق ٹوٹ گیا۔

    تاہم بریک اپ کے فوراً بعد سلمان اور کترینہ ’ایک تھا ٹائیگر ‘ میں نظر آئے، بالی ووڈ کی اس سُپر ہٹ فلم میں دونوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب فلم کی ریلیز کے تقریباً 11 سال بعد ’ایک تھا ٹائیگر ‘ کے ہدایتکار کبیر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بریک اپ کے فوراً بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنا بہت مشکل تھا۔

    ہدایتکار کبیر خان نے کہا کہ فلمسازوں نے سلمان خان سے رابطہ کرنے سے پہلے ہی کترینہ کیف کو زویا کے کردار کے لیے سائن کر لیا تھا اور اس کے بعد سلمان خان سے ٹائیگر عرف اویناش سنگھ راٹھور کے مرکزی کردار کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔

    سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کے حوالے سے اہم خبر

    ہدایتکار نے مزید بتایا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے لیے فلم میں ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا، وہ دونوں خوش نہیں تھے کیونکہ فلم کی کاسٹنگ سے کچھ عرصہ پہلے ہی دونوں کا بریک اپ ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی جانب سے اب تک تین فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، تینوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے کئی سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، اس عرصے کے دوران دونوں کی شادی سے متعلق بھی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن 2009 میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

  • کیا کترینہ رنبیر کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

    کیا کترینہ رنبیر کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

    بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق قریبی دوست رنبیر کپور کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں۔

    کترینہ کیف بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں جبکہ ان کے اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان کئی سالوں تک رومانوی تعلقات رہے ہیں جبکہ دنوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

    انھوں نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ اگر تمام چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق انجام پاتیں تو دونوں کو فلم ’بچنا اے حسینوں‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنا تھا۔

    ایک انٹرویو میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’میری کرسمس‘ میں کام کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ راج شرما (رنبیر کا کردار) کی زندگی میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔

    تاہم انھوں نے بتایا کہ آخری وقتوں میں یہ کردار فائنل اسکرپٹ سے ہٹا دیا گیا۔ مجھے فلم میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ کردار کٹ ہو گیا۔

    اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل ان کی اس وقت کی گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا نے مرکزی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

    یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سال 2008 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی موویز میں سے ایک تھی جبکہ اسے ناقدین کی جانب سے ملی جلی آرا ملی تھیں۔

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’راجنیتی‘ اور ’جگا جاسوس‘ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کردار ادا کرچکے ہیں۔

  • سسرال سے متعلق سوال پر کترینہ کیف کا دلچسپ جواب وائرل

    سسرال سے متعلق سوال پر کترینہ کیف کا دلچسپ جواب وائرل

    بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے مداح کو سسرال سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن کیا، اس سیشن میں فلم میری کرسمس کی اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی جوابات دیے۔

    مداح کے سوال پر ان کا ایک جواب سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرینڈ کر رہا ہے، مداح نے کترینہ سے پوچھا کہ ’ آپ کو پنجاب کی بہو ہوتے ہوئے سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟

    جس پر اداکارہ کترینہ نے جواب میں لکھا کہ ’ مجھے ڈھیر سارا پیار اور گھر کا بنا ہوا سرسو کا ساگ اور مکئی کی روٹی سفید مکھن کے ساتھ بہت پسند ہے‘۔

    اداکارہ کترینہ کیف نے ساگ اور مکی کی روٹی سے بھری پلیٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے، خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2021 میں 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوئی تھی۔

  • لڑائی کے بعد رنبیر کی سابق دوست کا رویہ کیا ہوتا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    لڑائی کے بعد رنبیر کی سابق دوست کا رویہ کیا ہوتا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    کترینہ کیف اور رنبیر کپور شادی کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں مگر ایک زمانہ جانتا ہے کہ دونوں سپراسٹارز چھ سالوں تک قریبی رشتے میں رہے تھے۔

    رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے راستے تو جدا ہوگئے ہیں تاہم ان کے درمیان بدستور ایک تناؤ سا نظر آتا ہے حالانکہ ان دنوں کے شریک حیات عالیہ بھٹ اور وکی کوشل ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

    اپنے بریک اپ کے بعد سے باربی ڈول اور اینیمل کے اداکار نے کبھی ایک ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی حالانکہ وہ کچھ سال پہلے ایک اشتہار میں ساتھ نظر آئے تھے۔

    حال ہی میں جب رنبیر کپور کو فلم فیئر 2024 کے لیے بہترین مرد اداکار کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی ہے۔ان دنوں رنبیر کی ایک پرانی ویڈیو زیرگردش ہے جس میں انھیں اپنی سابق گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انٹرویو میں رنبیر کا کہنا تھا کہ ’میری ایک سابق گرل فرینڈ رہی ہے، جب بھی ہماری لڑائی ہوتی تھی تو وہ ایوارڈ توڑ دیتی تھی۔

    بالی وڈ اداکار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں اس دوران بھی اسے کہتا تھا کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز ہیں انھیں ہاتھ مت لگانا۔

    رنبیر کپور اب تک 6 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مزید فلم فیئر بھی حاصل کریں گے۔

    مداحوں نے ان کے انٹرویو سے اندازہ لگانا شروع کردیا ہے کہ سابق گرل فرینڈ جس کے بارے میں رنبیر بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ کترینہ کیف ہیں۔

    خیال رہے کہ رنبیر ڈیڑھ سال تک دیپیکا پدوکون کے ساتھ ڈیٹ کرتے رہے تھے تاہم اچانک انکا افیئر کترینہ کے ساتھ ہوگیا اور انھوں نے دیپیکا کا دل توڑ دیا۔ تاہم بریک اپ کے بعد بھی چاکلیٹی ہیرو نے اپنی سابقہ محبت کا احترام کیا اور ان کے ساتھ تقریبات میں میل جول برقرار رکھا۔

  • کترینہ کیف کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل

    کترینہ کیف کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی بغیر میک کے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بنا میک اپ دیکھا گیا، اس دوران ان کی ٹیم کے افراد بھی موجود تھے۔

    کترینہ نے ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو اپنے دستاویز اور دیگر کاغذات دکھائے، اس موقع پر فوٹوگرافرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کو کترینہ کیف نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں کترینہ کیف اپنی 2 فلموں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بنا میک اپ تصویر پر مداح ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی رول ماڈل اداکارہ کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا اُن کے لیے ایک رول ماڈل اداکارہ تھیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کے لیے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اُن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔

    کترینہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی، میرا اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘