Tag: کترینہ کیف

  • کرینہ نے شو کے  دوران کترینہ کو ایوارڈ دینے سے کیوں انکار کیا؟

    کرینہ نے شو کے دوران کترینہ کو ایوارڈ دینے سے کیوں انکار کیا؟

    ہالی وڈ، بالی وڈ یا پھر لالی وڈ کی اداکارائیں ہوں ان کی آپس کی چپقلش کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کرینہ کپور نے رنجش کے باعث کترینہ کو ایوارڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔

    بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی زوجہ کرینہ کپور سے 2010 میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے دوران کہا گیا کہ انھیں باربی ڈول کترینہ کیف کو ایوارڈ پیش کرنا ہے۔ تاہم منتظمین کی اس وقت حیرت کی انتہا نہی رہی جب بیبو نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    اس کی وجہ بھی کرینہ کپور نے خود ہی بتائی، ان کے مطابق وہ ایسا کرنے سے وہ کترینہ کے لیے مثال قائم کریں گی اور ان کا عمل ان پر ہی لوٹائیں گی۔

    کرینہ کپور کو شکایت تھی کہ ایک ایوارڈ شو کے دوران کترینہ کیف نے بھی انھیں ایوارڈ پیش کرنے سے انکار کیا تھا۔ اس لیے اب وہ ’ جیسے کو تیسا‘ کی مثال بنتے ہوئے باربی ڈول کو فلم ایوارڈ پیش نہیں کریں گی۔

    تاہم یہاں پر بیبو کو تھوڑی سی غلط فہمی ہوگئی تھی، کیونکہ کترینہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے سینئر کے لیے احترام کا مظاہرہ کریں۔

    کترینہ کیف چاہتی تھیں کہ وہ اپنی ہم عصر اور سینئر اداکارہ کو عزت دیتے ہوئے ایوارڈ پیش نہ کریں کیوں کہ یہ انھیں مناسب نہیں لگ رہا تھا۔ تاہم کرینہ کپور تک بات کسی او زاویے میں پہنچی اور انھوں نے وقت آنے پر اپنے دل کی بھڑاس نکال لی۔

  • کترینہ کیف کی رول ماڈل کونسی معروف اداکارہ ہیں؟

    کترینہ کیف کی رول ماڈل کونسی معروف اداکارہ ہیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کو بھارت میں فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، مگر اداکارہ خود کون سی اداکارہ کو رول ماڈل سمجھتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا اُن کے لیے ایک رول ماڈل اداکارہ تھیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کے لیے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اُن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔

    کترینہ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی، میرا اداکاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔‘

    والدہ سری دیوی سے ناروا سلوک رکھنے پر جھانوی کپور نے کیا کہا؟

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کیریئر کے آغاز میں میری رول ماڈلز مدھو سپرے اور لکشمی مینن تھیں، یہ اُس وقت کی سپر ماڈل تھیں اور اصل میں ملائیکہ اروڑا بھی، ملائیکہ اروڑا اُس وقت بھی ماڈلنگ کر رہی تھیں، یہ وہ ماڈلز تھیں جنہیں میں نے دیکھا اور ان ہی کی طرح میں بھی ایک ماڈل بننا چاہتی تھی۔‘

  • شادی کی دوسری سالگرہ: کترینہ کیف کا وکی کوشل سے اظہارِ محبت

    شادی کی دوسری سالگرہ: کترینہ کیف کا وکی کوشل سے اظہارِ محبت

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ کترنیہ کیف نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اداکار رکی کوشل کے ہمراہ ایک خوصورت تصویر شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، ٹائیگر اسٹار نے ایک پیاری اور مختصر کیپشن کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی۔

    پوسٹ کی گئی نئی تصویر میں اداکرہ کترینہ اور وکی کو ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے اپنی وسیع ترین مسکراہٹ چمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے کیپشن میں ’’میرا دل‘‘ لکھا ہے، اس پوسٹ پر پریانکا چوپڑا، شویتا بچن اور زویا اختر نے پیار کا اظہار کیا ہے۔

    شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اداکار وکی کوشل نے بھی کترینہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وکی کوشل ہیڈ فون لگائے خاموشی سے اہلیہ کو تک رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی بیٹھی کترینہ کیف فلائٹ میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

    دلکش ویڈیو پر اداکار وکی کوشل  نے لکھاکہ ‘دوران پرواز اور زندگی میں تفریح، میں ہر لمحہ تم سے محبت کرتا ہوں‘۔

    واضح  رہے کہ وکی اور کترینہ  نے دسمبر 2021 میں  قریبی خاندان اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا۔

  • سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 ریلیز ہوتے ہی چھاگئی

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوس اور ایکشن سے بھر پور فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ ریلیز ہوتے ہی چھاگئی ہے۔

    منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3  کو آج دیوالی کے موقع پر تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

    اس فلم میں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ کترینہ کیف زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں اس کے علاوہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

    تھرلر ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان اور ہریتھک بھی نظر آئے ہیں، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

  • کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں لہنگے میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کی یہ تصاویر  مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی ہے جس میں بالی وڈ کی معروف شخصیات نے سج دھج کر شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    کترینہ کیف نے اس تقریب میں لہنگا چولی زیب تن کیا جس پر بنا سنہرے دھاگے کا بھاری کام اداکارہ کے حسن کو مزید دلکش بناتا نظر آرہا ہے۔

    ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر لاکھوں سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اداکارہ رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ’ڈیپ فیک‘ تصویر وائرل

    اداکارہ رشمیکا کے بعد کترینہ کیف کی ’ڈیپ فیک‘ تصویر وائرل

    ممبئی: تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی وڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

    اداکار رشمیکا منڈانہ کی ڈیپ فیک ویڈیو کے چند دن بعد بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

    چند روز قبل رشمیکا مندانہ کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا تھا جبکہ اداکارہ نے بھی اپنی جعلی ویڈیو سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو معاملے پر بھارتی حکومت کا اہم اقدام

    رشمیکا مندانہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت بھی چوکنا ہوگئی تھی اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے آئی ٹی انٹرمیڈیٹ رولز پر عمل درآمد کے لیے کہا ہے۔

    تاہم اسی دوران بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔

    رشمیکا مندانہ کا ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو پر ردعمل آگیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک (جعلی) تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ہے۔

    اصل تصویر میں بالی وڈ اسٹار فلم ‘ٹائیگر 3′ کے ایک سین میں ہالی وڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کو  نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف کی تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز ( اے آئی)کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند ایک تصاویر شیئر کیں ہیں، جن میں انہیں  پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    اداکارہ نے پیلے ساڑھی کی مناسبت سے انہوں نے ہاتھوں میں کنگن اور ماتھے پر بندی بھی لگا رکھی ہے جو ان کے حسن و خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

    ان وائرل تصاویر کو اب تک سوشل میڈیا پر 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیں اس کے علاوہ عوام کا ان کی اس حسین تصاویر پر کیا کہنا ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں۔

  • ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

    ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

    بالی وڈ فلم ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے کردار کی جھلک سامنے آگئی، فلم کے نئے پوسٹر میں کترینہ کے انداز نے مداحوں کی بیتابی اور بڑھا دی۔

    سپر اسٹار سلمان خان جو کہ ٹائیگر تھری میں مرکزی کردار بھی ادا کرتے نظر آئیں گے انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں کترینہ کیف کچھ الگ ہی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

    یش راج کے بینرتلے بننے والی فلم میں بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گی جس کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

    زویا کے کردار میں نظر آنے والی کترینہ کیف یش راج فلمز کی اسپائے یونیورس کی پہلی خاتون جاسوس ہیں انھوں نے ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی بہترین پرفارمنس دکھائی تھی۔

    کترینہ کیف نے انکشاف کیا تھا کہ ’ٹائیگر3‘ کے ایکشن مناظر کو شوٹ کرانے کے لیے انھیں جسمانی طور بہت محنت کرنی پڑی اور یہ اب تک کا چیلنجنگ کردار تھا۔

    اداکارہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ ایکشن فلموں کو بہت بڑی مداح ہیں اور ’زویا‘ جیسا چیلنجنگ کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا۔

  • ’اتحاد ائیرویز نے کترینہ کیف کو خوشخبری سنادی‘

    ’اتحاد ائیرویز نے کترینہ کیف کو خوشخبری سنادی‘

    کویت: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو اتحاد ایئرویز نے دوبارہ اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے، اتحاد ائیرویز کا یہ اقدام ہندوستانی مارکیٹ کے ساتھ ایئر لائن کی وابستگی کی علامت ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ بھارت کی معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل احترام شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔اتحاد ائیرویز کے ساتھ ان کا جڑنا ہندوستانی مسافروں کے لیے ایئر لائن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    اتحاد ائیرویز اور بھارتی اداکارہ کی شراکت داری کا آغاز کترینہ کی ویڈیوز کی ایک سیریز کے ساتھ ہوگا، ویڈیوز آرام، سروس کے معیار اور عالمی رابطے کے لیے اتحاد کے عزم کو اجاگر کریں گی۔

    اتحاد ائیرویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری اتحاد کے لیے دنیا بھر میں ہندوستانی برادریوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ ایک عالمی سٹار بھی ہیں، جو بین الاقوامی مارکیٹس میں اتحاد کی پروفائل کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

    کترینہ اپنے ٹیلنٹ اور خوبصورتی کے لئے جانی جاتی ہیں وہ اتحاد برانڈ ایمبیسیڈر کے کردار کے لیے بالکل فٹ ہیں، یہ وہ خصوصیات ہیں جو اتحاد کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔

  • سلمان خان نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کرلیا

    سلمان خان نے کترینہ کیف پر ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کرلیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اداکارہ اور سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے ساتھ پرتشدد ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    سپر اسٹار سلمان خان بالی وڈ کی دنیا کی خوبرو اور مشہور اداکاراؤں میں سے کچھ کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہونے کے باوجود اداکار نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔

    اداکار سلمان خان بالی وڈ کی سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کو لے کر میڈیا پر سرخیوں کی زینت رہیں ہے۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا سائٹس پر سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں سلمان خان اپنی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ بیٹھ کر ان پر شوٹنگ کے دوران ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کر رہے ہیں۔

    اس پرانے انٹرویو میں سلمان خان کترینہ کیف کے ساتھ اپنے جھگڑوں سے متعلق بہت آرام اداکارہ کو مارنے سے متعلق میزبان کو بتا رہے ہیں۔

    سلمان خان کو اس ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’ میں اس انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہوں اور کترینہ کیف یہاں نئی ہیں، جب وہ اپنا آئیڈیا پیش کرتی ہیں یا اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کرتی تھیں تو اُنہیں ایک آدھ پڑ (ایک آدھ تھپڑ) جاتی تھی۔

    اس وائرل ویڈیو میں سلمان خان کے چہرے پر دور دور تک کوئی ندامت یا شرمندگی نہیں ہے جبکہ کترینہ کیف کے چہرے کے تاثرات بہت کچھ کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں اپنی گرل فرینڈز پر تشدد کرنے سے متعلق مشہور رہے ہیں، کترینہ کیف سے قبل اُن پر ایشوریہ رائے پر بھی ہاتھ اٹھانے سے متعلق الزامات لگتے رہے ہیں۔

    سلمان خان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔