Tag: کترینہ کیف

  • یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوگئے، فلم میں نینا کا مرکزی کردار سب سے پہلے معروف اداکارہ کترینہ کیف کو آفر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

    سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، ادیتیہ رائے کپور اور کالکی کوئچلن شامل تھے۔

    فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی اور پروڈیوسر کرن جوہر تھے، فلم کے مرکزی کردار نینا کے لیے دونوں کا پہلا انتخاب کترینہ کیف تھیں۔

    کترینہ کیف کو جب اس کردار کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اس کے لیے ہامی بھرلی، تاریخیں طے ہوگئی اور سب معاملات طے ہوگئے۔

    لیکن پھر اچانک کترینہ کو یش راج کی فلم دھوم 3 کی پیشکش کردی گئی۔

    فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، کترینہ نے عامر کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا تھا، پھر دونوں فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم تھیں۔

    کترینہ نے کئی دن سوچنے کے بعد بالآخر دھوم 3 کے لیے ہاں کردی اور کرن جوہر کو انکار کہلوا بھیجا۔ کرن جوہر نے ان کے انکار کا برا نہیں منایا کیونکہ یش راج کی فلم بھی ان کے لیے ایک فیملی پروجیکٹ تھا۔

    دونوں فلمیں بنیں اور یہ جوانی ہے دیوانی نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے، دوسری طرف دھوم 3 نے اوسط درجے کی کامیابی حاصل کی جبکہ اس میں کترینہ کا کردار بھی معمولی نوعیت کا اور ان کو دیا گیا وقت کم تھا۔

    اس کے برعکس یہ جوانی ہے دیوانی اپنے مرکزی کردار نینا کے گرد گھوم رہی تھی۔

    اس فلم کی ریلیز کا ایک اور نقصان ادیتیہ رائے کپور کو ہوا جو سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر اوی کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اسی فلم کے ساتھ ان کی مشہور فلم عاشقی 2 بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ہیرو کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

    اب ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ دونوں فلموں کی مقبولیت کے بعد ادیتیہ کو مرکزی کردار کی آفرز ملنی چاہیئے تھیں، لیکن یہ جوانی ہے دیوانی میں ان کے سپورٹنگ کردار کو زیادہ پسند کیا گیا اور انہیں ایسے ہی کرداروں کی پیشکشیں آنے لگیں جس میں مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کرتا۔

    یوں ادیتیہ نے عاشقی 2 ہٹ ہونے کے باجود ہیرو کے طور پر کیریئر بنانے کا موقع کھو دیا اور انہیں سپورٹنگ کردار ہی ملنے لگے۔

  • کترینہ کیف نے اکشے کمار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    کترینہ کیف نے اکشے کمار کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف ادکارہ کترینہ کیف کی جھاڑو لگانے کی ویڈیو بنانے پر اکشے کمار کی پٹائی کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی میں اداکار اکشے کمار نے کترینہ کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو جھاڑو لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کترینہ کیف فلم سوریا ونشی کے سیٹ پر فرش کی صفائی میں مصروف تھیں کہ اسی دوران اکشے کمار نے ان کی ویڈیو بنالی۔

    ویڈیو میں اکشے کمار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’کیا کترینہ جی آپ کیا کررہی ہیں؟‘ جس پر کترینہ کیف کہتی ہیں کہ صاف صفائی اور مذاق میں جھاڑو سے ہی اکشے کو مارنا شروع کردیتی ہیں۔

    ماضی کی کترینہ کیف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو گھر میں صفائی کرتے دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی فلم سوریا ونشی 2021 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

    خیال رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان خان مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ عمران ہاشمی ولن کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔

    ٹائیگر تھری رواں سال 10 نومبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

  • سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم کا سین لیک ہوگیا

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم کا سین لیک ہوگیا

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والے فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا۔

    بھارتی رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈیوسرز نے فلم کے کسی بھی قسم کے سین کو لیک کو روکنے کے لیے سیٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

     تاہم انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکار سلمان خان کو ان کی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ دکھایا گیا ہے جو فلم ٹائیگر 3 کے سیٹ سے لیک ہوئی ہے۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا

    مختصر کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ کترینہ کیف خوبصورت سفید مختصر لباس میں ملبوس پرکشش مقام پر سلمان خان کے ساتھ ایک سین کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

    اداکار سلمان خان کو گرے ٹی شرٹ اور ڈینم کا سوٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے اپنی کمر کے گرد پرنٹ شدہ شرٹ بھی لپیٹ رکھی ہے۔

    https://youtu.be/aHHclXjEU-U

    ویڈیو میں کترینہ کیف پہلے نظر آتی ہیں اور ان کے پاس کھڑے سلمان خان ہاتھ میں ٹوکری پکڑے کچھ کر رہے ہوتے ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ ٹائیگر 3 ‘ کا سین لیک ہوگیا

    واضح رہے کہ فلم ‘ٹائیگر 3’ کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

     ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کٹرینہ کیف کے علاوہ عمران ہاشمی اہم کردار ادا کریں گے، یہ فلم اس سال دیوالی پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

  • کترینہ کیف نے مجھے نہ کہہ دیا تھا، سلمان خان

    کترینہ کیف نے مجھے نہ کہہ دیا تھا، سلمان خان

    بالی وُڈ انڈسٹری میں سلمان خان اور باربی گرل کترینہ کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں ایک وقت پر میڈیا کی بھرپور زینت بنتی رہی ہیں۔

    فلم انڈسٹری کے اس جوڑے نے میڈیا میں خوب ہیڈلائنز بنائیں اور کئی مرتبہ سلمان خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کترینہ کیف کے لیے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    اسی سلسلے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی 2019 کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی فلم ’بھارت‘ کی تشہیر کے لیے معروف کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ پر موجود تھے۔

    شو میں شریک میزبان اور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سلمان خان کی سخت ڈائٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اتنی سخت ڈائٹ کر رہے تھے کہ انہوں نے جوس پینے سے بھی نہ کر دی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@dgxmemes)

    اس پر سلمان خان نے ساتھ بیٹھی کترینہ کیف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ جوس کی بات کر رہی ہیں، اِنہوں نے مجھے نہ کہہ دیا تھا۔‘

    سلمان خان ’دبنگ‘ سے ’بھائی جان‘ کیسے بن گئے؟

    سلمان خان اور کترینہ کیف نے مبینہ طور پر 2005 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

    رواں سال دونوں سپراسٹارز فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جو کہ ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم ہے۔

     دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے، ان کے ساتھ کترینہ کیف ایک مرتبہ پھر نظر آئیں گی، تاہم اس فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہوں گے۔

  • میں کترینہ کے لیے مثالی شوہر نہیں ہوں، وکی کوشل

    میں کترینہ کے لیے مثالی شوہر نہیں ہوں، وکی کوشل

    بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے کہا کہ میں کترینہ کے لیے ایک پرفیکٹ شوہر نہیں بن سکا۔

    اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے اپنی خامیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بیٹے، ایک شوہر ، اداکار اور دوست کے طور پر پرفیکٹ نہیں ہوں۔

    وکی نے کہا کہ ہم کبھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتے، ہمیں لگتا ہے کہ ہم پرفیکٹ ہیں لیکن کوئی بھی پرفیکٹ  نہیں ہوتا، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں بھی ایک کامل شوہر ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں پرفیکٹ تو نہیں لیکن میں شوہر کا بہترین ورژن بننے کو کوشش کررہا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میں کترینہ کے لیے کرسکتا ہوں وہ میں کرتا ہوں۔

    وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی نے مجھے ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد میں مجھے زندگی سے پیار ہے۔

    وکی کوشل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا ایک اہم ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ وہ آخری بار فلم گووندا نام میرا میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئے تھے۔

  • کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    کترینہ کیف سے شادی کرنے کے فیصلے پر والدین کا ردِعمل کیا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کرنے کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں اپنے والدین کے ردِ عمل کا انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد شام اور والدہ وینا کوشل کو کترینہ سے شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ میرے اس فیصلے سے بہت خوش تھے۔

    وکی نے بتایا کہ میرے والدین کترینہ کو پسند کرتے تھے اور اس سے بے حد پیار کرتے تھے اسلئے وہ میری شادی کا سن کر بہت ہی زیادہ خوش تھے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہمارے دل میں کسی کیلئے برائی نہیں ہوتی صرف اچھائی ہوتی ہے تو پھر ہمیشہ ہمارے کام آسان ہوجاتے ہیں۔

    وکی کوشل نے بتایا کہ کترینہ کیف میری پہلی محبت ہے، اور اپنی پہلی ہی محبت سے شادی ہونے کا ایک خاص احساس میرے دل میں ہے۔

    اداکار نے شادی کے بعد کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ میری زندگی اور بھی بہت خوبصورت ہوگئی ہے، میں کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین دن گزار رہا ہوں۔

    وکی کا کہنا تھا کہ کترینہ کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔

  • کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور’باربی ڈول‘ کترینہ کیف کی شادی کو کل ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔

    کترینہ کیف  اور وکی کوشل اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے پہاڑوں پر  پہنچ گئیں ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کترینہ کیف نے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں، تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک خوبصورت وادی میں کھڑی ہوئی ہیں۔

    ان تصویر میں کترینہ نے کریم اور سرخ رنگ والی سوئٹ شرٹ پہن رکھی ہے، انہوں نے کیپشن میں جس طرح ہسبینڈ لکھا اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی یہ تصویریں ان کے شوہر نے ہی لی ہیں۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’پہاڑوں میں‘‘ساتھ ہی ہسبینڈ بھی لکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

    واضح رہے کہ انہوں نے اس پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس شہر ملک میں اپنی شادی کی سالگرہ منائیں گی۔

    یاد رہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

  • کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    کترینہ کی نئی فلم دیکھنے کے بعد شوہر وکی کوشل نے کیا کہا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم فون بھوت ریلیز ہونے کے بعد ان کے شوہر اداکار وکی کوشل نے فلم پر اپنا تبصرہ دے دیا۔

    وکی کوشل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فل فرنٹ پہ آ کر مستی اور پاگل پن ہے یہ فلم، تھیٹرز میں جا کر ضرور دیکھیں۔

    وکی نے فلم کی پری اسکریننگ میں شرکت کی تھی جس میں انڈسٹری کے دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

    اس فلم کے بعد کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر 3 میں دکھائی دیں گی، منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر 3، 2023 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

    بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کو سوشل میڈیا پر ایک شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

    وکی کوشل نے قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت مانویندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔

    مانویندر سنگھ اترپردیش کے شہر لکھنؤ کا رہائشی ہے اور ممبئی میں فلموں، ٹی وی سیریز میں کام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کررہا تھا۔

    ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ کترینہ کیف کا مداح ہے اور اداکارہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملزم کے دو انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیں اور ان دونوں کے بائیو میں اس نے کترینہ کیف کا ذکر اپنی بیوی کے طور پر کیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    اس سے قبل بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔

  • شادی کے بعد کترینہ اور وکی کی پہلی تصاویر

    شادی کے بعد کترینہ اور وکی کی پہلی تصاویر

    بالی وڈ کا معروف نوبیاہتا جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے، دونوں اپنی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد واپس ممبئی پہنچے ہیں۔

    راجھستان کے تاریخی قلعے میں شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد کترینہ اور وکی واپس ممبئی پہنچے تو میڈیا نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrina_k_beauty)

    اس موقع پر کترینہ نے گلابی اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھام رکھا تھا۔

    میڈیا کی فرمائش پر دونوں کافی دیر تک رک کر تصاویر بنواتے رہے۔

    یاد رہے کہ دونوں کی شادی 9 دسمبر کو ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔