Tag: کترینہ کیف

  • فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں بلندیوں کا سفر جاری ہے اور شنید ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    fawad-post-1

    اس بارے میں سب سے پہلے فلم فیئر ایوارڈز کے ایڈیٹر جتیش پہلائی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھر ہوں گے جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

    fawad-post-3

    فواد خان کچھ عرصہ قبل ہی آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ان کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل، ہے مشکل‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔

    fawwad

    فواد خان کی اداکاری کو بھارت میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی چینل ’زندگی‘ سے ان کے ڈرامے تواتر کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ چینل ایک ماہ قبل ’فواد فیسٹیول‘ بھی منا چکا ہے جس کے دوران فواد خان کے ڈرامے دکھائے گئے۔

  • کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

    سولہ جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں۔

    Katrina-Kaif

    چودہ برس کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم سال 2003 میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم قسمت کی دیوی 2007 میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی۔

    katrina-kaif (3)

    جب ان کی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملے گی دوبارہ ,میرے برادر کی دلہن‘ اور ’بینگ بینگ ‘کو باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    katrina-kaif11

    آئٹم نمبر شیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کے ساتھ دھوم تھری 100 کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

    katrina650_070114054422

    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شئیر کی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں، باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

  • کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    کترینہ کیف کی جگہ کیرتی سنن نے لے لی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مقبولیت خطرے میں پڑ گئی۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں اضافہ ہوتے نئے چہروں کی بدولت ان کے لیے مواقعوں میں کمی ہوتی جارہی ہے۔

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ملبوسات کے ایک برانڈ نے برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کترینہ کی جگہ کیرتی سنن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    k1

    ویب سائٹ کے مطابق برانڈ کی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے اور نوجوان چہرے کو اپنے برانڈ کے لیے لینا چاہتے ہیں۔

    اسی برانڈ کے مردانہ ملبوسات کے لیے ورون دھون کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے معاہدے کی تو تجدید کردی گئی مگر کترینہ کیف کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور اس کی تجدید نہیں کی گئی۔

    k-post-32

    کچھ عرصہ قبل ہی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کا رشتہ ختم ہوچکا ہے اور وہ دوںوں قطع تعلق کرچکے ہیں۔ کترینہ کیف کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلمیں بھی فلاپ ہورہی ہیں اور یوں معلوم ہورہا ہے جیسے ان کا کیریئر زوال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    k-post-4 (1)

    ذرائع کے مطابق کترینہ کو آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کاسٹ کیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طور پر اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

  • نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کرداروں میں سبھاشی چکرورتی اور محمد زیشان ایوب شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے، اس سے قبل فلم فینٹوم کا پوسٹر چند روز پہلے جاری کیا گیا تھا، اور آج اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کے اجرا کے موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کی مزید فلموں میں بھی کام کروں۔

    مذکورہ فلم کے پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا ہیں، ساجد ناڈیاڈ والا نے اس سے پہلے ایک سپرہٹ فلم بے بی بھی بنائی تھی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    بالی ووڈ کی 5 ایسی اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے متعارف کروایا

    مندرجہ بالا چند وہ اداکاراوں کی فہرست ہے جن کو بالی ووڈ انڈسٹری میں لیجنڈ اداکار سلمان خان نے متعارف کروایا ہے۔

    سلمان خان ایک بڑا دل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے پالی ووڈ میں ہمیشہ اپنے ساتھی اداکاروں کی کامیابی میں مدد کی ہے۔

    کترینہ کیف

    جب ہم سلمان خان کے ساتھ منظر وام پر آنے والی اداکاراوں کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے کترینہ کیف کا نام ذہن میں آتا ہے، خوبرو اداکارہ پہلی فلم بوم میں شائقین کو متاثر نہیں کر پائی تھیں تاہم سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی پروڈکشن میں بنے والی فلم میں وہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں ، فلم کی کامیابی کے بعد کترینہ کے لئے کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

    سوناکشی سہنا

    اداکارہ سوناکشی سہنا ان چند  مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے راتوں رات کامیابی اور شہرت حاصل کی،سوناکشی 2010 میں پہلی بار سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ میں منظر عام پر آئیں، سوناکشی کو پلک جھپکتےہی سپر اسٹار بننے میں سلمان نے ان کی مدد کی ، جس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار بنھاتے ہوئے نظر آئی جس میں دببنگ، دببنگ 2 ، سن آف سرادر اور لوٹیرا شامل ہیں۔

    زرین خان

    زرین خان بھی ان اداکاراوں میں سے ایک ہیں جن کو سلمان خان نے متعارف کروایا تھا،ان کی پہلی فلم ’ویر‘ کی کامیابی کے بعد ان کو ایک گانے سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے بھی منتخب کیاگیالیکن وہ بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوانہیں پائیں۔

    ازابیل کیف

    کترینہ کیف کی بین الاقوامی شہرت کے بعد سلمان خان نے ان بہن ازابیل کیف کو بھی متعارف کروایا ۔

    ڈیزی شاہ

    ڈیزی شاہ تین سال تک گنیش آرچیا کی اسسٹینٹ کوریوگرافر رہیں تاہم سلمان خان کی نظر پڑنے کے بعد ان کو بالی ووڈ فلم جے ہو میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا۔لیکن ان یہ فلم مایوس کن رہی اور باکس آفس پر بھرپور اثر انداز نہیں ہو پائی۔

  • کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکاررنبیر کپور کی دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی اور ان کے بارے میں زیادہ ترلوگوں کوعلم ہے، کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قراردیا ۔

    شاید اسی لیے انھوں نے رنبیر کپور کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر رنبیر کے لیے ایک خاص سالگرہ پارٹی منعقد کی۔یہ خفیہ پارٹی 27 ستمبر کی رات کترینہ عرف کیٹ نے اپنے دوست اور ہدایت کارایان مکھرجی کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔

    وہ دونوں کئی دنوں سے پوشیدہ طورپررنبیرکی سالگرہ کی تیاریاں کر رہے تھے اوراس کے بارے میں رنبیر کو کچھ نہیں بتایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پارٹی دیر رات تک ایان کے گھر پر چلتی رہی جس میں رنبیر کے قریبی دوستوں میں سے روہت دھون بھی شریک تھے۔