Tag: کتوں

  • ویڈیو: دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

    ویڈیو: دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم

    دنیا میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ جرمنی کے شہر ریگنشبرگ میں ہوئی 897 کتوں نے شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ریگنسبرگ میں کتوں کی پریڈ ہوئی۔ اس پریڈ میں 897 کتوں نے شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

    رپورٹ کے مطابق اس تاریخی اپریڈ میں 897 مختلف النسل کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر واک کی جس کو دنیا کی سب سے بڑی ڈگ واک قرار دیا گیا۔

    کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ نہ صرف پریڈ میں شرکت کی بلکہ اس موقع پر مختلف مقابلے اور تفریحی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں۔

    بعض میڈیا میں کتوں کی تعداد 1175 بتائی گئی ہے تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کے مطابق پریڈ میں 897 کتوں نے شرکت کی جو اب تک سب سے زیادہ شرکت ہے اور اسی بنیاد پر یہ ریکارڈ باضابطہ تسلیم کیا گیا۔

    اس انوکھی اور دلچسپ پریڈ کا انعقاد ڈیکل میوزیم کے بانی سیپی گلپیک نے کیا تھا۔ جو کہ ڈیکل میوزیم کے بانی ہیں۔ شرکا نے اس ایونٹ کو بہت خوش آئند اور یادگار قرار دیا ہے۔

     

  • کتوں  نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، دردناک ویڈیو

    کتوں نے سرکاری اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، دردناک ویڈیو

    بھارت میں سرکاری اسپتال انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث اسپتال میں موجود آوارہ کتوں نے 4 دن کے نوزائیدہ بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تلنگانہ کے ایک مشہور سرکاری اسپتال میں آوارہ کتوں نے ایک نوزائیدہ کو بچہ کھالیا۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ورنگل کے مشہور ایم جی ایم اسپتال میں گزشتہ روز پیش آیا، جب اسپتال کے احاطے میں چار دن کے نوزائیدہ بچے کو آوارہ کتوں نے بھنبوڑ ڈالا۔

    اسپتال میں موجود تعینات پولیس عملے نے اسپتال کے ویران مقام پر آوارہ کتوں کو نومولود کو کھاتے ہوئے پایا اور ان کو بھگا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ نوزائیدہ زندہ تھا یا مردہ اور اس مقام پر کیسے آیا۔ کتے چونکہ جسم کے نچلے حصے کو کھا گئے تھے اس لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ نوزائیدہ لڑکا تھا یالڑکی۔ پولیس نے مسخ شدہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا ہے۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی چہرہ تبدیل ہونے لگا

    پولیس کا کہنا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا اور اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا کسی نے نوزائیدہ کو ہاسپٹل میں چھوڑ دیا تھا یا کتوں نے ہاسپٹل سے نوزائیدہ کو اٹھایا تھا۔

  • کتوں کو گاڑی میں اٹھا کر کون لے گیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

    کتوں کو گاڑی میں اٹھا کر کون لے گیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل

    دہلی: بھارت میں کتوں کو اغوا کرنے والا کار گینگ سرگرم ہے جس کی سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت کی ریاست آسام کے ایک علاقے گوہاٹی میں کتے کے اغوا کے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ تین نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے کتے کو کھانا کھلایا اور موقع دیکھتے ہی کار میں ڈال کر لے فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں پالتو کتوں کی چوری میں اضافہ دیکھا گیا ہے اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھی اس طرح کا ایک گینگ سرگرم تھا تاہم کارروائی کرتے ہوئے 24 کتوں کو آزاد کرایا تھا۔

    اسی طرح کا ایک واقعہ فروری 2023 میں پیش آیا، دہلی پولیس نے سی سی ٹی سی فوٹیج کی مدد پالتوں کتوں کو اغوا کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    آسام پولیس کے مطابق تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر ملکی نسلوں کے کتوں کی چوری کی وجہ یہ ہے کہ یہ کتے مالی فائدے کے لیے دوبارہ فروخت کیے جاتے ہیں،  ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اغوا کار اکثر غیر قانونی طور پر اسی نسل کی افزائش کے مقاصد کے لیے کتوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اینیمل کنزرویشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ اغوا کار پالتو جانوروں کو چرانے کے لیے خاص طور پر ان گھروں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں غیر ملکی نسل کے جانور ہیں تاکہ وہ ان کی افزائش کر سکیں اور پیسہ کما سکیں۔

    اس کی ایک اور وجہ یہ بھی سامنے آئی ہے کہ آسام میں مقامی نسلوں کے کتوں کی اسمگلنگ کا تعلق ناگالینڈ میں کتوں کا گوشت کھانے سے بھی ہے۔

  • کتوں نے معصوم بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

    کتوں نے معصوم بچے کو بھنبھوڑ کر مار ڈالا

    تلنگانہ: بھارت کے شہر اترپردیش میں کتوں نے معصوم بچے پر حملہ کرکے جان لے لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے قاضی پیٹ ریلوے کوارٹرس میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 8 سالہ بچے کی جان چلی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اتر پردیش سے سنیتا اور ملکان نامی جوڑا اپنے بیٹے بچوں کے ساتھ اجمیر جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں ان کے 8 سالہ بیٹے کو بیت الخلا جاتا تھا۔

    تاہم اسٹیشن پر  بیت الخلا نہ ہونے کی وجہ سے بچے نے قریب کی چھاڑیوں کا رخ کیا جہاں موجود آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا کہ حملہ میں بچہ شدید زخمی ہوا جس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

  • آوارہ کتوں نے شیر خوار بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

    آوارہ کتوں نے شیر خوار بچی کو بھنبھوڑ ڈالا

    خیرپورکی تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے کمال دیرو میں آرواہ کتوں نے گلی میں جاتی دو کمسن بہنوں پر حملہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق 8 سالہ نور جہاں اپنی تین ماہ کی بہن کو گود میں لے کر راستے سے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا۔

     نور جہاں نے خود کے ساتھ، ساتھ تین ماہ کی بہن کو بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی اور کتوں نے کمسن معصوم بچی کو کاٹ کھایا۔

    بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے

  • امریکا میں‌ کتوں کیلئے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار

    امریکا میں‌ کتوں کیلئے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار

    واشنگٹن : امریکا کتوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ گھر میں شیشے کے آٹومیٹک دروازے لگائے گئے جو شور زیادہ ہونے پر خودبخود بند ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کتوں کو شور شرابے سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار کرلیے گئے ہیں۔ اس گھر میں شیشے کے آٹو میٹک دروازے لگائے گئے ہیں جو شور زیادہ ہونے پر خودبخود بند ہو جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرحیوانات کا کہنا ہے کہ کتے کی سننے کی صلاحیت بہت حساس ہوتی ہے اور شور سے اس کے اعصاب پر برا اثر پڑتا ہے جس کے پیش نظر ایسا ڈاگ ہاؤس تیار کیا گیا ہے جو ساؤنڈ پروف ہے۔

    ماہر حیوانات کا کہنا تھا کہ اس خصوصی طور پر تیار کردہ گھر میں شیشے کے آٹومیٹک دروازے لگائے گئے جو شور زیادہ ہونے پر خودکار طریقے سے بند ہو جاتے ہیں، اس کے علاوہ انتہائی حساس سنسرز کا استعمال کیا گیا ہے جو شور کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ڈاگ ہاؤس سے میوزک اور آتشبازی کے شور سے کتوں کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔

  • حاضر دماغ کتے نے اپنے دوست کو ڈوبنے سے بچا لیا

    حاضر دماغ کتے نے اپنے دوست کو ڈوبنے سے بچا لیا

    آپ نے جانوروں کی آپس میں محبت و دوستی کے بے شمار مظاہرے دیکھے ہوں گے۔ ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں ایک کتے نے نہایت حاضر دماغی اور بہادری سے اپنے دوست کتے کی جان بچائی۔

    ارجنٹینا کے شہر کورڈوبا میں فلمائی جانے والی اس ویڈیو میں سیاہ اور زرد رنگ کے دو کتے آپس میں کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

    کتے کا مالک جو ویڈیو بھی بنا رہا ہے ایک لکڑی کا ٹکڑا دریا میں پھینکتا ہے اور سیاہ رنگ کا کتا اپنی عادت کے مطابق اسے اٹھانے کے لیے دریا میں کود پڑتا ہے۔

    لیکن لکڑی کو پکڑتے ہوئے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دریا کے بہاؤ کے ساتھ بہنے لگا۔

    مزید پڑھیں: کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    مزید پڑھیں: کتے کے ساتھ ظالمانہ سلوک پر طوفان کھڑا ہوگیا

    اسی اثنا میں زرد رنگ کے دوسرے کتے نے جب اپنے دوست کو ڈوبتے دیکھا تو اس نے نہایت حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکڑی کے دوسرے سرے کو اپنے منہ میں پکڑ لیا اور پوری طاقت لگا کر اپنے دوست کو دریا کے ساتھ بہنے سے روک لیا۔

    بہنے والے کتے نے بھی کوشش کی اور کسی طرح کنارے پر پاؤں جما کر اوپر چڑھ آیا۔