Tag: کتوں کا حملہ

  • ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    ماں اور معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو

    کریم نگر: تلنگانہ کے متعدد مقامات پر آوارہ کتو ں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، آئے روز کتوں کے حملوں میں بیشتر افراد زخمی ہوجاتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین واقعہ کریم نگر شہر میں رونما ہوا، جہاں 53 ڈیویژن میں ویمنس کالج کے قریب ماں اور اس کے بچے پر کتوں نے حملہ کیا، خاتون کی چیخ و پکار پر محلہ والوں نے کتوں کو مار بھگایا۔

    سوشل میڈیا پر اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے کریم نگر سے تعلق رکھنے والے وزیر پونم پربھاکر کو بھی بعض افراد نے سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا۔

    جس پر وزیر موصوف نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔

  • معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    بھارت کے تلنگانہ سری نگر کالونی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے معصوم بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، جس کے باعث بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیلنے میں مصروف تھا کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور شدید زخمی کردیا۔

    خوش قسمتی سے بچے کی چیخ و پکار پر قریبی موجود لوگ اس کی مدد کو پہنچ گئے اور کتوں کو بھگادیا، کتوں کے حملے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بچے کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    آوارہ کتوں کا خاتون پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی یہاں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • آوارہ کتوں کا گھر کے سامنے معصوم بچی پر حملہ، دردناک مناظر

    آوارہ کتوں کا گھر کے سامنے معصوم بچی پر حملہ، دردناک مناظر

    بھارت میں آوارہ کتوں نے رہائشی سوسائٹی میں ایک معصوم بچی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی گلی میں گھومنے والے آوارہ کتوں نے ایک چار سالہ بچی پر حملہ کر دیا جس کے باعث اسے شدید زخم آئے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے گھر کے سامنے کھڑی ہے اسی دوران اس پر آوارہ کتوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔ حملے کے دوران کتے بچی کو نوچتے رہے جس کے باعث بچی کا خون تیزی سے بہنے لگا۔

    بچی کے چلانے کی آواز پر اس کی والدہ اس کی مدد کو پہنچی اور سخت جدوجہد کے بعد کتوں سے بچی کی جان چھڑائی، بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا بچی کو شدید زخم آئے ہیں۔

    آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات انڈیا میں معمول بن چکے ہیں، اس سے قبل بھی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں ایک سات سالہ لڑکا آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث چل بسا تھا۔

    راجیو گاندھی قتل کے 3 ملزمان اپنے وطن سری لنکا لوٹ گئے

    پولیس سپریٹنڈنٹ سورج راج نے بتایا تھا کہ کنہا نامی ایک لڑکا اپنے گھر کے باغیچے میں کھیل رہا تھا جس دوران آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

  • گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    گھر کے باہر بیٹھی بچی پر پانچ کتوں نے حملہ کردیا

    بھارت کے شہر دہلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب آوارہ کتوں کے ایک جھنڈ نے ایک 2 سالہ بچی کو 150 میٹر تک گھسیٹا اور بھنبھوڑ کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ چار سے پانچ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، اسے کئی میٹر تک گھسیٹا اور پھر اس کی جان لے لی۔

    دہلی پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد بچی کی لاش کو اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آجائیں گے۔

    بچی کے اہل خانہ کا اپنی روداد سناتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کے کچھ افراد آوارہ کتوں کو کھانا کھلاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    چرچ پر حملے میں 15 افراد جان سے گئے

    واضح رہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کا یہ پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی دہلی میں کتوں کے حملوں کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

  • آوارہ کتوں کا راہ چلتے شخص پر خطرناک حملہ، ویڈیو وائرل

    آوارہ کتوں کا راہ چلتے شخص پر خطرناک حملہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی: سن سٹی کمپلیکس کے سامنے ایک راہ چلتے پوسٹ مین پر کتوں نے اچانک حملہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پوسٹ مین سڑک سے گزر رہا ہے، اس دوران 5 کتے اس پر اچانک حملہ کردیتے ہیں، پوسٹ مین انہیں بھگانے کی کوشش کرتا ہے۔

    پوسٹ میں کی جانب سے چلانے کی صورت میں قریبی عمارت میں موجود گارڈ اس کی مدد کے لئے پہنچتا ہے اور کتوں کو بھگانے میں اس کی مدد کرتا ہے۔ جس کے بعد کتے وہاں سے بھاگ جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد زخمی ہوجاتے ہیں جبکہ بہت سے افراد مناسب علاج نہ ملنے کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: کتوں سے ڈری اسکوٹی سوار خواتین کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    وائرل ویڈیو: کتوں سے ڈری اسکوٹی سوار خواتین کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    اوڈیشا: آوارہ کتے بعض اوقات افسوس ناک حادثات کو جنم دینے کا باعث بن جاتے ہیں، بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کے ایک علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، جس میں کتوں سے ڈری اسکوٹی سوار خواتین اور بچہ حادثے کا شکار ہو کر ہوا میں اڑ کر زمین پر گر پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق برہم پور میں پیر کے روز اسکوٹی پر سوار دو خواتین آوارہ کتوں کے تعاقب کے بعد حادثے کا شکار ہو گئیں، اسکوٹی پر دو خواتین اور ایک بچہ جا رہی تھیں کہ آوارہ کتوں نے ان کا پیچھا کیا تھا۔

    کتوں کی پہنچ سے بچنے کے لیے خاتون اسکوٹی پر سے کنٹرول کھو بیٹھیں اور اسکوٹی سائیڈ میں کھڑی ایک کار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث اسکوٹی پر بیٹھے افراد ہوا میں اڑے اور زمین پر جا گرے۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکوٹی سوار افراد کیسے ہوا میں اچھل کر سڑک پر جا گرے۔

    حادثے کے نتیجے میں ایک کتے کو بھی اسکوٹی کے نیچے آ کر دبتے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کے بعد کتے خود بھی ڈر کر بھاگ گئے، گرنے کے باعث دونوں خواتین کو متعدد چوٹیں آئیں۔

    خاتون نے کہا کہ وہ صبح تقریباً 6 بجے مندر جا رہے تھے کہ 6 سے 8 کتے ان کا پیچھا کرنے لگے، جس پر انھوں نے اسکوٹی کی رفتار بڑھا دی، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا۔

    واضح رہے کہ اسکوٹی پر سوار خواتین اور بچہ ہیلمٹ کے بغیر تھے، ٹویٹر صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ہیلمٹ کے بغیر تھے، انھیں شدید چوٹ بھی آ سکتی تھی۔

  • کل 6 سالہ حسنین کا اہم آپریشن کیا جائے گا

    کل 6 سالہ حسنین کا اہم آپریشن کیا جائے گا

    کراچی: کتوں کے کاٹے سے زخمی 6 سال کے حسنین کا آج این آئی سی ایچ میں 10 رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا، پروفیسر جمال رضا نے کہا کہ کل (جمعے کو) حسنین کا اہم آپریشن کیا جائے گا، آنکھوں کے ڈاکٹر نے بھی حسنین کا معائنہ کیا، امید ہے بینائی محفوظ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق این آئی سی ایچ میں زیر علاج حسنین کی حالت سنبھل گئی ہے، ڈاکٹروں نے چھ سالہ حسنین کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، اور نالی کے ذریعے خوراک دی جانے لگی ہے۔

    انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ علی کے مطابق بچے کی حالت میں بہتری آ گئی ہے اس لیے اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، بچے کے چہرے کی مزید سرجری کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حسنین کی زندگی بچانے کے لیے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل

    یاد رہے کہ چھ سالہ حسنین کے ساتھ یہ لرزہ خیز واقعہ 14 نومبر کو بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں پیش آیا تھا جب 6 سے 7 کتوں نے کم سن بچے پر حملہ کیا اور اس کا منہ کھا گئے۔ اس کے بعد بچے کے گھر والے اس کے علاج کے لیے در در پھرتے رہے، آخر کار بچے کو این آئی سی ایچ میں داخل کیا گیا، تاہم اس سے قبل اس واقعے نے سندھ کی سیاست میں ہل چل مچا دی تھی۔

    تین دن قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر زخمی حسنین کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، 10 رکنی اس بورڈ کے چئیرمین این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر جمشید اختر ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو بچے کو بیرون ملک بھی علاج کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔