Tag: کتے

  • کتے نے گولی مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا!

    کتے نے گولی مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا!

    کتا وفادار جانور مانا جاتا ہے جو اپنے مالک کے لیے اپنی جان بھی دے دیتا ہے لیکن ایک پالتو کتے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی۔

    یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو مالک کی موت کا سبب بن گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں امریکی شہری اپنے بستر پر سو رہا تھا جب کہ بیڈ کے قریب ہی اس کی پستول پڑی ہوئی تھی۔

    اسی دوران پالتو کتا کمرے میں آ گیا اور وہاں پڑی پستول سے کھیلنے لگا۔ کھیلتے ہوئے جانور کا پاؤں پستول کے ٹریگر میں پھنس گیا اور اس کو نکالنے کے دوران اتفاقی گولی چل گئی جو سیدھی گہری نیند سوئے اس کے مالک کو لگی۔

    زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

  • کتے سے خوفزدہ ہو کر چیتے نے کیا کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

    کتے سے خوفزدہ ہو کر چیتے نے کیا کیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

    چیتا خوف کی علامت ہے لیکن یہ جنگلی درندہ ایک کتے سے اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس کی حرکت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    شیر، چیتا، تیندوا یہ ایسے جنگلی درندے ہیں، جن کے نام سے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص جنگل کے اطراف میں آباد گاؤں کے لوگ ان کے اپنے علاقوں میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں اور کئی واقعات ایسے سامنے آ چکے ہیں جن میں یہ انسانوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

    تاہم ان میں سے ہی ایک دہشت کی علامت چیتا جب ایک انسانی بستی میں داخل ہوا تو کتے سے اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

    یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم میں پیش آیا جہاں جنگل سے ایک چیتا انسانی بستی میں آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چیتا جب مٹرگشت کرتا ہوا جیسے ہی وہ چنتا پلی گاؤں میں داخل ہوا تو اس کا استقبال ایک کتے نے کیا۔

    چیتے کے گاؤں میں داخل ہوتے ہی اس نے زور زور سے بھونکنا شروع کر دیا۔ اس کے مسلسل بھونکنے سے تیندوا اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس سے بچنے کے لیے ایک بلند درخت پر چڑھ گیا۔

    کتے کے مسلسل بھونکنے کی آواز سن کر جب گاؤں کے رہائشی گھروں سے نکل کر وہاں پہنچے تو دیکھا کہ کتا درخت کی جانب منہ اونچا کرکے مسلسل بھونک رہا ہے اور جب انہوں نے کتے کے بھونکنے کی سمت نظر اٹھائی تو یہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ درخت کی چوٹی کے قریب ایک خوفزدہ تیندوا موجود تھا۔

    یہ دلچسپ اور حیران کن منظر دیکھنے کے بعد گاؤں والوں نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی، جس نے وہاں آکر چیتے کو پکڑنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/unique-marriage-bride-brings-the-wedding-procession-and-groom-receives-the-dowry/

  • امریکی طیارہ حادثہ: کتے نے نوجوان کو موت کے منہ میں جانے سے کیسے بچایا؟

    امریکی طیارہ حادثہ: کتے نے نوجوان کو موت کے منہ میں جانے سے کیسے بچایا؟

    امریکا میں گزشتہ روز تباہ ہونے والے بدقسمت مسافر طیارے میں ایک نوجوان سوار نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے قریب گزشتہ روز مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا۔

    تاہم اس طیارے نے ایک مسافر کو ساتھ لیے بغیر اڑان بھری تھی، جس کی وجہ سے وہ خوش قسمت نوجوان لقمہ اجل بننے سے محفوظ رہا اور اس کی وجہ بھی انتہائی حیران کن ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خوش نصیب نوجوان سنو بورڈنگ میں امریکی جونیئر کانسی کا تمغہ جیتنے والے مارا ویلا ہے۔ یہ نوجوان بھی والدین اور اپنے کوچز کے ہمراہ اس جہاز کا مسافر تھا تاہم اس کے کتے کی جسامت کی وجہ سے حکام نے پالتو کتے کو جہاز میں سوار کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

    کتے کو ساتھ نہ لے جانے دینے پر مارا ویلا نے خود بھی سفر ترک کر دیا اور جہاز میں سوار نہ ہوا اور یہی اس کی خوش قسمتی رہی کیونکہ جہاز کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو کر اپنے تمام مسافروں سمیت دریا برد ہوگیا۔

    نوجوان نے بتایا کہ اس حادثے میں اس کے والدین، کوچز سمیت کم از کم 14 سنو بورڈرز سوار تھے۔ تاہم اس نے واقعہ کو المیہ قرار دیتے ہوئے کسی کا نام نہیں بتایا۔

    https://urdu.arynews.tv/washington-plane-crash-no-one-survived-trump/

  • شمالی غزہ کی سڑکوں پر کتے انسانی لاشوں کو کھانے لگے

    شمالی غزہ کی سڑکوں پر کتے انسانی لاشوں کو کھانے لگے

    شمالی غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ فارس افانہ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی غزہ اسرائیلی بمباری کے بعد لاشوں کے قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے، سڑکوں پر کتے انسانی لاشیں کھا رہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فارس افانہ کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ سے لائے جانے والے شہداء کی لاشوں پر جانوروں کے کاٹنے کے نشان موجود ہیں، جس سے لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    فارس افانہ نے امریکی ٹی وی سے ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ایک کی لاش کو دکھایا گیا تھا، جسے کتے اپنی غذا بناچکے تھے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔

    ایمرجنسی سروسز کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور اسرائیلی افواج زندگی کی ہر علامت کو تہس نہس کرنے میں مصروف ہے۔

    اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہزاروں بچے اور حاملہ خواتین بھی ہیں، جہاں اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12دن میں کئی فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ بارہویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک اور طبی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہیں۔

    ایسی خطرناک صورتحال میں جرمنی نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے دوست ملک میں اسلحے کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔

    سابق سیکرٹری پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ

    خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں مظالم کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ کر لیا۔جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہمیشہ اسلحے کی ترسیل ہوتی رہے گی۔

  • کراچی میں کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : کتے کو چھت سےپھینک کرمارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم قاسم نے بتایا کہ بلڈنگ کے صدر کے کہنے پر کتے کو چھت سے پھینکا۔

    تفصیلات کے مطابق  آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر  کراچی میں سپرمارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر بلاک 3 میں واقعہ پیش آیا تھا، جمعدار قاسم نے چھت سے کتے کو پھینکا اور ویڈیو بھی بنائی۔

    ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزم قاسم کے مطابق بلڈنگ کے صدر کے کہنے پر اس کو چھت سے پھینکا۔

  • کتے کے حملے میں 12 سالہ بچی جاں بحق

    کتے کے حملے میں 12 سالہ بچی جاں بحق

    صادق آباد: صادق آباد میں کتے کے کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 12سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سگ گذیدگی کا واقعہ صادق آباد کی نواحی بستی واحد بخش المانی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو ہمسایے کے پالتو کتے نے حملہ کر دیا۔

    کتے کے حملے میں معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

  • کتے کے کاٹنے سے 70 سے زائد افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

    کتے کے کاٹنے سے 70 سے زائد افراد زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

    بھارت میں بہار کے سیوان میں ایک پاگل کتے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، کتے نے 70سے زائد افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاگل کتے نے گاؤں کے تقریباً 70 افراد کو کاٹ کر زخمی کیا، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کتے کی وجہ سے سبھی دہشت میں مبتلا ہیں، جس کو قابو کرنے کے لئے انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ہے۔

    ریفرل اسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر سنجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ پیر اور منگل کو اسپتال میں تقریباً 51 زخمیوں کو اینٹی ریبیز انجکشن لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھیں اینٹی ریبیز کی مکمل خوراک لینے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مرزاپور، سلیم پور، نرہن، راج پور، لکشمی پور، مرارپٹی اور گمبھیرار گاؤں میں کتے کے کاٹنے کے باعث تقریباً 70 لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔

    جنوبی کوریا میں کتے کے گوشت پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کتے کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 70 سے زیادہ ہوسکتی ہے، کیونکہ کئی کے بارے میں تو پتہ بھی نہیں چل سکا ہے۔

  • لیڈی گاگا کے ملازم پر گولی چلانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

    لیڈی گاگا کے ملازم پر گولی چلانے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا

    امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی، ملزم نے کتوں کی رکھوالی کرنے والے ملازم پر فائرنگ کر کے قیمتی نسل کے کتے چرانے کی کوشش کی۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کی رکھوالی پر معمور ملازم کو گولی مارنے والے شخص کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

    اس شخص نے گزشتہ برس فروری میں اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہالی وڈ کی ایک سڑک پر لیڈی گاگا کے فرانسیسی بل ڈاگ نسل کے کتے چھیننے کے دوران ان کی دیکھ بھال کرنے والے ریان فشر کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔

    واقعے کے مرکزی ملزم 20 سالہ جیمز ہووارڈ جیکسن کو پیر کو سزا سنائی گئی ہے، حملے میں ریان فشر کو سینے میں چوٹیں آئی تھیں اور ایک ماہ بعد انسٹاگرام پر انہوں نے بتایا کہ ان کا پھیپھڑا متاثر ہوا تھا۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے معاہدے میں مسٹر جمیز ہووارڈ جیکسن کو پرتشدد فعل کے ارتکاب کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور متاثر ہونے والے فریق کو انصاف فراہم کیا گیا ہے۔

    واقعے میں ملوث دو دیگر حملہ آوروں کو پہلے ہی اس جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد لیڈی گاگا نے اپنے 2 کتوں کی واپسی کے لیے لگ بھگ 8 کروڑ روپے انعام کی پیشکش کی تھی، انعام کے اس اعلان کے بعد کتے واپس کرنے والی خاتون پر چوری شدہ سامان وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    اس واقعے میں گلوکارہ کی دوسری بل ڈاگ مس ایشیا اغوا ہونے سے بچنے میں کامیاب رہی اور وہ ڈاکوؤں کے جانے کے بعد زخمی ریان فشر کی طرف واپس بھاگ گئی تھی۔

    رواں برس کے اوائل میں جیمز ہووارڈ جیکسن کو غلطی سے حراست سے رہا ہو جانے کے بعد دوبارہ پکڑ لیا گیا تھا۔

    لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ کتوں کو ان کی مالکہ کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے بلکہ بلیک مارکیٹ میں اس نسل کے کتوں کی مانگ کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے۔

  • 8 سال سے گھر میں پلنے والے کتوں نے اچانک حملہ کردیا، 2 کمسن بچیوں کی دردناک موت

    8 سال سے گھر میں پلنے والے کتوں نے اچانک حملہ کردیا، 2 کمسن بچیوں کی دردناک موت

    امریکا میں پالتو کتوں کے بچوں پر ہولناک حملے نے لوگوں کے دل دہلا دیے، کتوں کے حملے میں ایک 2 سال کی اور ایک 5 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئیں۔

    یہ افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا، امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاندان کے گھر میں 2 پٹ بل کتے گزشتہ 8 سال سے موجود تھے اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اہل خانہ ناواقف ہیں کہ کس چیز نے کتوں کو اتنا پرتشدد کیا کہ انہوں نے اچانک بچوں پر حملہ کردیا۔

    کتوں نے 2 سال اور 5 ماہ کی بچیوں کو بھنبھوڑ ڈالا، اس دوران ماں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور وہ ان کے اوپر لیٹ گئی جس کے بعد کتوں نے اسے بھی بھنبھوڑ دیا۔

    10 منٹ طویل حملے میں دونوں بچیاں دم توڑ گئیں، جبکہ 30 سالہ ماں کو زخموں سے چور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے پورے جسم پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

    حملے کے وقت والد گھر پر نہیں تھے چنانچہ وہ محفوظ رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کتوں کی خوراک کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ انہیں اینیمل کنٹرول ادارے میں حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔

  • ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

    سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں، آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ فری لانسر کی 4 ارب ڈالر تک کی رقم بیرون ممالک میں ہے، فری لانسر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ رقم پاکستان لے آئیں گے۔ جب تک فری لانسرز کو سہولیات نہیں دی جائیں گی وہ پیسہ نہیں لائیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو بٹھا کر معاملات کو حل کیا جائے۔

    وزارت تجارت نے برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ حل کرنے کی سفارش کی، حکام کا کہنا تھا کہ 5 برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لے لی گئی، سبسڈی واپس لیے جانے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، سبسڈی واپس لینے سے برآمدات کم ہوسکتی ہیں۔

    وزارت تجارت نے ملکی برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا کہ چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    کمیٹی ارکان نے بتایا کہ بلوچستان سے پاکستانی مچھلی اسمگل ہو رہی ہے، مچھلی کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستانی ماہی گیر مچھلیاں پکڑ کر غیر ملکی ٹرالرز کو وہیں فروخت کر دیتے ہیں۔