Tag: کتے سے موازنہ

  • نینتھارا کے ساتھ دیکھ کر میرا کتے سے موازنہ کیا گیا، شوہر کا انکشاف

    نینتھارا کے ساتھ دیکھ کر میرا کتے سے موازنہ کیا گیا، شوہر کا انکشاف

    ساؤتھ سپراسٹار نینتھارا کے شوہر وگنیش شیون نے انکشاف کیا ہے کہ عوامی مقامات پر انھیں اہلیہ کے ساتھ دیکھ کر ان کا موازنہ کتے سے کیا گیا۔

    ڈائریکٹر وگنیش شیون نے اداکارہ نینتھارا کے ساتھ ڈیٹنگ پر ملنے والے عوامی ردعمل کے بارے میں بات کی ہے، نینتھارا: بییونڈ دی فیری ٹیل آن نیٹ فلکس میں، ڈائریکٹر اپنے لیے بنائے جانے والے جارحانہ میم پر بات کی لوگ ان کی جوڑی کا موازنہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کے طور پر کرتے تھے۔

    وگنیش نے دستاویزی فلم میں بتایا کہ جب ان کے اور نینتھارا کے تعلقات منظر عام پر آئے تو وہ ان کے تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں سے واقف تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پہلا مشہور میم جو سامنے آیا وہ تھا، اگر کوئی حسینہ کسی حیوان (بیسٹ) کا انتخاب کرتی ہے تو پھر اسے کوئی نہیں روک سکتا، میرا موازنہ کتے سے بھی کیا گیا۔

    نینتھارا کے شوہر نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ایک میم میں کہا گیا کہ ناگور بریانی کتے کو پیش کی جا رہی ہے، اس میم میں ہم دونوں کی تصویریں موجود تھیں۔”

    اس کے بعد انھوں نے سوال کیا کہ نینتھارا سے ملنے میں کیا غلط تھا، انھوں نے مزید کہا کہ ’کوئی دیو یا حیوان (بیسٹ) خوبصورت حسینہ سے کیوں محبت نہیں کر سکتا؟

    اگر خوبصورتی جانور کا انتخاب کرتی ہے تو کیا غلط ہے؟ زندگی اتنی غیر یقینی ہے کہ ایک بس کنڈکٹر سپر اسٹار (رجنی کانت) بن سکتا ہے۔ زندگی میں کسی خاص مقام تک پہنچنا اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوتا۔

    نینتھارا نے اعتراف کیا کہ وہ کبھی کبھی خود کو بہت مجرم محسوس کرتی ہیں کہ اگر میں اس کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو شاید اس کی زندگی کچھ زیادہ ہی آسان اور شاید زیادہ خوش اور بہتر ہوتی۔

  • کیا نوجوت سنگھ سدھو نے ہاردک کا موازنہ کتے سے کرڈالا؟

    کیا نوجوت سنگھ سدھو نے ہاردک کا موازنہ کتے سے کرڈالا؟

    سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اپنے جاندار تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے ہاردک پانڈیا کے بارے میں ایک معنی خیز پوسٹ کی ہے۔

    موجودہ کمنٹیٹر اور اپنی انوکھی شاعری کے لیے معروف بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سدھو نے ممبئی انڈینز کی پے درپے شکست، روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے اور ہاردک پانڈیا کو نیا کپتان بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

    ہفتے کے روز سدھو نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں روہت کی ممبئی کے ساتھ اس سیزن میں اب تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے

    تاہم، سدھو کی ٹریڈ مارک شاعری کے ساتھ اس ویڈیو کے کیپشن نے توجہ حاصل کرلی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پر لکھا کہ ’اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کتے کو سونے کی زنجیر سے بھی باندھ دیا جائے تو اسکی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سدھو نے ممبئی انڈینز ٹیم میں ہاردک اور روہت کی صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے قبل بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ آل راؤنڈر ہاردک کی کپتانی میں کھیلتے ہوئے روہت کی عزت کو فرق نہیں پڑے گا۔

    واضح رہے کہ نئے کپتان ہارد پانڈیا کی سربراہی میں ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل میں اپنے دو ابتدائی میچ ہار چکی ہے جس کی وجہ سے آل راؤنڈر کو تنقید کا سامنا ہے۔