Tag: کتے کا حملہ

  • پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پالتو کتے نے واک پر جانیوالی خاتون کو بھنبھوڑ دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    گروگرام(31 جولائی 2025): بھارت میں چہل قدمی کے دوران خاتون پر پالتو کتے نے بے دردی سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ میں گروگرام کے گالف کورس روڈ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چہل قدمی کے لیے آنے والی خاتون پر ایک پالتو ہسکی نے حملہ کردیا۔

    خاتون پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتے نے خاتون پر اچانک حملہ کردیا اور دائیں ہاتھ کو کاٹ لیا۔

    پالتو کتے کے حملے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی انہیں متعدد چوٹیں لگیں ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہسکی کی خاتون مالک نے بڑی جدوجہد کے بعد  خاتون سے نجات دلائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کو کتے کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کی اور کافی کوشش کے بعد کتے کو وہاں سے ہٹادیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، کتوں کے حملوں کی بڑھتی ہوئی رپورٹ سے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

    منگل کے روز بھی دہلی کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے دوران آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔

  • کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی چہرہ تبدیل ہونے لگا

    کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی چہرہ تبدیل ہونے لگا

    پالتو کتے کے خوفناک حملے کے نتیجے میں نوجوان لڑکی کا چہرہ بگڑنے لگا اور اس کی ناک پر بال اگنا شروع ہوگئے جسے دیکھنے پر لگتا ہے کہ اس کی ناک کتے کی ناک سے مشابہ ہے۔

    ٹرینیٹی رولز نامی لڑکی کی زندگی اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب اس پر اس کے والد کے پالتو کتے آئرش نے حملہ کیا، جس کے بعد اس کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق کتے کے حملہ کا یہ واقعہ اتنا عجیب و غریب تھا کہ اس نے سب کو خوفزدہ اور حیران کر دیا، پالتو کتا آئرش ہمیشہ سے ایک نرم مزاج اور بڑے ٹیڈی بیئر کی طرح خوبصورت تھا۔

    Dog attack

    ٹرینیٹی اکثر اپنے والی غیر موجودگی میں اس کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ برس اس دن جب اس کی اپنے والد سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ہوسکتا ہے کہ اس کشیدگی نے آئرش کو مشتعل کر دیا ہو۔

    ٹرینیٹی کا کہنا ہے کہ میں اٹھ کر جانے لگی تو آئرش نے اچانک حملہ کرکے میری ناک پر بہت زور سے کاٹا، میں نے اسے پکڑ کر دور پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی تاہم اس نے جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔

    Girl

    کتے کے حملہ کے بعد 18سالہ ٹرینیٹی رولز کی ناک کے علاوہ چہرے، کانوں اور بازو پر بھی چوٹیں آئیں اسے اسپتال لے جایا گیا، اس کی حالت انتہائی نازک تھی اور حملے کی شدت کی وجہ سے وہ موت کے دہانے پر تھی، ڈاکٹروں نے اس کی شدید زخمی ناک کو دوبارہ بنانے کے لیے متعدد سرجریاں کیں۔

    nose

    ڈاکٹروں نے اس کی پیشانی کے اوپر والے حصے سے کھال نکال کر اس کی ناک پر ٹرانسپلانٹ کیا، اس عمل سے اس کے چہرے کی حالت تو بحال ہوگئی لیکن چند ہی دنوں میں اس کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    کتے کے حملہ کے نتیجے میں ناک پر کھال ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد اس حصے پر بال اگنا شروع ہوگئے جس نے ٹرینیٹی کے اعتماد کو ہلا کر رکھ دیا۔

    Image

    رپورٹس کے مطابق رولز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے صارفین کو اپنا چہرہ دکھایا اور بتایا کہ اس کی ناک پر بال کیسے بڑھ رہے ہیں جس پر صارفین بالوں کی نشوونما دیکھ کر حیران رہ گئے اور مشورہ دیا کہ اس کو لیزر سے بالوں کو ہٹانے پر غور کرنا چاہیے۔

    اب تک ٹرینیٹی کی چار سرجریز ہوچکی ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے چھ سرجریز کا کہا ہے تاہم اس کی ناک پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے۔

  • آوارہ کتے کا معصوم بچے پر حملہ، ویڈیو وائرل

    آوارہ کتے کا معصوم بچے پر حملہ، ویڈیو وائرل

    بھارتی حیدرآباد کے علاقہ پیر زادی گوڑہ میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے ایک بچے کو شدید زخمی کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا معصوم بچے پر حملہ کررہا ہے، جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران شہر میں بچوں پر آوارہ کتوں کے حملوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہیں۔

    گزشتہ روز بھارتی حیدرآباد کے حیات آباد بس ڈپو سے تعلق رکھنے والے دو کنڈیکٹروں پر ایک خاتون مسافر نے حملہ کردیا تھا، جس کے باعث ایک کنڈیکٹر زخمی ہوگیا تھا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    تلنگانہ آر ٹی سی کے ایم ڈی وی سی سجنار کا کہنا تھا کہ ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ ایک خاتون مسافر کی جانب سے کنڈیکٹروں کے ساتھ کی گئی بد سلوکی شدید مذمت کرتی ہے۔

    آر ٹی سی عہدیداروں کی جانب سے اس واقعہ کی ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خاتون مسافر نے کنڈیکٹر کو ٹکٹ لینے کے لئے بڑا نوٹ دیا، جس پر کنڈیکٹر نے خاتون سے درخواست کی کہ یہ اس کا پہلا ٹرپ ہے اور اس کے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں، جس پر خاتون غصے میں آگئی اور کنڈیکٹر پر تشدد شروع کردیا۔