Tag: کتے کے کاٹنے

  • پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کتے کے کاٹنے کے 7815 کیسز رپورٹ ہوئے ، صرف پنجاب میں 5158 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرائع این آئی ایچ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کتے کاٹے کے 7815 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب نے کتے کاٹے کے کیسز میں سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ملک میں کتے کاٹے کے سب سے زیادہ 5158 کیسز پنجاب سے رپورٹ ہوئے گزشتہ ہفتے سندھ میں 1975 شہری ، خیبرپختونخوا 475، بلوچستان میں 91 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    آزادکشمیر 112، گلگت بلتستان سگ گزیدگی کے 4 کیس ، سندھ میں کتے کاٹے کے سب سے زیادہ 192 کیس گھوٹکی سے رپورٹ ہوئے جبکہ قمبر میں 185، خیرپور 163، دادو 162 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کراچی ویسٹ 140، ملیر 38 ، کراچی ایسٹ 10، سنٹرل سے 9 سگ گزیدگی کیس رپورٹ ہوئے۔

    زرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کورنگی، کیماڑی، ساوتھ سے سگ گزیدگی کیس رپورٹ نہیں ہوا،صوابی 116، سوات 60 شہری آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے۔

    لکی مروت 46، پشاور 37،باجوڑ 30 شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے، پنجاب حکومت نے سگ گزیدگی کیسز کا تفصیلی ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

  • کتے کے حملے میں 12 سالہ بچی جاں بحق

    کتے کے حملے میں 12 سالہ بچی جاں بحق

    صادق آباد: صادق آباد میں کتے کے کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 12سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سگ گذیدگی کا واقعہ صادق آباد کی نواحی بستی واحد بخش المانی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ بچی کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلی تو ہمسایے کے پالتو کتے نے حملہ کر دیا۔

    کتے کے حملے میں معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

  • کراچی میں کتے کے  کاٹنے کے روز  100کیسز رپورٹ ہوتے ہیں

    کراچی میں کتے کے کاٹنے کے روز 100کیسز رپورٹ ہوتے ہیں

    کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں کتے کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،جناح اسپتال میں ہر چوبیس گھنٹے بعد یومیہ100سے زائد کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو نہ پایا جسکا ، جس کے باعث سگزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    کتے کے کاٹے سے متاترہ افراد کے علاج پر جناح اسپتال نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس کے مطابق کراچی میں کتے کے کاٹنے کے روز 100 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کےیونٹ قائم ہیں، 24گھنٹے متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جاتی ہے اور بر وقت علاج نہ کیا جائےتومتاثرہ شخص ریبیزکاشکار ہوسکتا ہے۔

    جناح اسپتال میں ویکسین مفت فراہم کی جاتی ہے،ایک ویکسین کے بعد کورس مکمل کرنے کیلئے متاثرہ شخص کو شیڈول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب جناح اسپتال میں یکم اگست کو کتے کے کاٹنے کے 11 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ تین گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے متاثرہ سات افراد کو جناح اسپتال لایا گیا، جو کراچی کے علاقے ملیر، ماڈل کالونی، سلطان آباد،نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاون، میمن گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی سے لائے گئے تھے جبکہ  سول اسپتال اور انڈس اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے انچاس افراد کو لایا گیا ۔

    واضح رہے کہ رواں برس سگزیدگی کے واقعات سے ہونے والی بیماری ریبیز سے 12 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔