Tag: کرائم

  • کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کتنی وارداتیں ہوئیں؟ رپورٹ تیار

    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کتنی وارداتیں ہوئیں؟ رپورٹ تیار

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی دن بھرکی ورکنگ رپورٹ روانہ کی ہے جو انہیں موصول ہوگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی ہوانے والی واردارتوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں شہر بھر میں136اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    ان136وارداتوں میں شہریوں سے42موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں، 7کاریں چوری ،5موٹرسائیکلیں چھیننے82چوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان دو مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں2جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، مختلف چھاپوں میں 18جرائم پیشہ افراد کو رنگےہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آگاہ کیا کہ 24گھنٹے میں147ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور 22دیگرجرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کئے گئے۔

  • سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کر دیا

    کراچی: سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی جی کے دور میں کرائم میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے کرائم میں کمی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آئی جی سندھ دورمیں کرائم میں 7سے10 فیصد اضافہ ہوا۔

    سندھ حکومت کے مطابق گاڑیوں کی چھیناجھپٹی،2018 میں174 اور 2019 میں 247 تک بڑھی، کار چوری کی وارداتیں 2018 میں 1198 اور2019 میں 1452 تک بڑھ گئیں۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ 2018 میں 25 ہزارموٹرسائیکلیں، 2019 میں 28609 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، 2018 میں موبائل چھیننے کی 14899 اور 2019میں 19862 وارداتیں ہوئیں، قتل کی وارداتیں 2018 میں 326 جبکہ 2019 میں 363 تک پہنچ گئیں۔

    آئی جی سندھ کے اقدامات سے شہر میں جرائم کم ہوئے، ایم کیو ایم پاکستان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی کا آئی جی سندھ کے تبادلے پر کہنا تھا کہ ان کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کلیم امام کے اقدامات سے شہر قائد میں جرائم میں کمی ہوئی۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات پیپلزپارٹی کو گوارا نہیں، سندھ حکومت پولیس کے لیے مختص بجٹ فوری طور پر جاری کرے، پولیس کے بجٹ میں اسلحہ خریداری کی رقم میں کٹوتی کی جا رہی ہے۔

  • جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، آئی جی پنجاب

    جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، آئی جی پنجاب

    لاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کیا جائے گا، کرائم بڑھا ہے تو اسے ٹھیک کریں گے اور بہتری لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو قانون کی کتاب تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا حق نہیں ہے، وردی کے زور پر سب کچھ کرنے والوں کا احتساب ہونا ضروری ہے، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔

    آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔

    نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    خیال رہے کہ آج صبح پنجاب پولیس کے نئے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) شعیب دستگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، آئی جی پنجاب کو سی پی او دفترمیں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پنجاب میں انتظامی معاملات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم عہدوں اور بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ دیا تھا۔

  • تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار ’دہشت کی علامت‘ ایک بار پھر گرفتار

    تین سال میں 14 مرتبہ گرفتار ’دہشت کی علامت‘ ایک بار پھر گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ساجد کالا گرفتار کر لیا گیا ہے، سیف عرف ساجد کالا کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہ فیصل پولیس نے اہل کاروں پر حملے کے دوران سیف عرف ساجد کالا کو گرفتار کیا تھا، آج پولیس نے ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار خمی ہوا تھا، ملزم دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سیف عرف ساجد کالا 2014 سے 2017 تک 14 مرتبہ گرفتار ہو چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 96 افراد کا قاتل گرفتار

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتا تھا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ کورنگی کے اسپتال میں لوٹ مار کی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کو شناخت کر لیا۔

    فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ ملزم نے 2019 میں پولیس اہل کار سے اسلحہ بھی چھینا تھا، سیف عرف ساجد کالا نے چھینے پستول کا نمبر مٹا کر اسے تبدیل کر دیا تھا، پولیس اہل کار نے بھی گرفتار ملزم کو شناخت کر لیا۔

    یاد رہے کہ 20 نومبر کو ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 96 افراد کے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا، ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

  • مقامی اخبار کے دفتر میں کام کرنے والی عروج قتل، سابق شوہر پر الزام

    مقامی اخبار کے دفتر میں کام کرنے والی عروج قتل، سابق شوہر پر الزام

    لاہور: قلعہ گجر سنگھ میں مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت 25 سالہ عروج کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے قلعہ گجر سنگھ میں ایک اخبار کے دفتر میں کام سیکھنے والی نوجوان لڑکی عروج کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتولہ کے سر میں گولی ماری گئی، ورثا نے سابق شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ خاتون عروج کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی یاسر کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر دیا گیا ہے، خاتون کی لاش کو بھی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ عروج کو سابق شوہر دلاور نے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نے 7 ماہ قبل دلاور نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، دلاور اور عروج مقامی اخبار کے دفتر میں کام کرتے تھے، ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہوئی، عروج نکلسن روڈ پر ایک فلیٹ میں رہایش پذیر تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:   قتل ہونے والی 15 سالہ عائشہ کے قاتل تا حال آزاد

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی اخبار کے دفتر میں پیش آیا، عروج کو گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ستمبر میں پنجاب کے شہر نارووال میں 15 سالہ عائشہ کو قتل کر دیا گیا تھا، تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں سے ایک لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، بعد ازاں معلوم ہوا کہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

  • کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا واقعہ

    کراچی: عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم، مویشیوں کی لوٹ مار کا واقعہ

    کراچی: شہرقائد میں عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی قریب آتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ڈاکو مویشیوں کے ساتھ شہریوں سے موبائل اور نقدی بھی چھین رہے ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کرلے گئے، واردات پوری تیاری سے کی گئی۔

    مسلح ڈاکو نے اسلحے کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا، فارم کے سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین لیا، کیٹل فارم کے 5 ملازمین کو باندھ کر زدکوب کیا بعد ازاں ڈکیت قربانی کے 16 جانور دو بڑے ٹرکوں میں بھر کرآسانی سے فرار ہوگئے۔

    ڈاکوﺅں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے، کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں کرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

  • کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی کارروائیاں میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندر ایرانی چار ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔

    ایس ایس پی غلام اظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں، واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے، اسلحہ اور شہری سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی۔

    ’’ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بتا کر وارداتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ایک ملزم نے اسپیشل برانچ کی وردی نما ڈریس پہن رکھا ہے، ملزمان کے قبضے سے پولیس کیپ بھی برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اسلام آباد میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔

    گذشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

  • کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے دس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوارن ملزمان کی جانب مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

    شرافی گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، تاہم پولیس نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کرمنل کو دبوچ لیا۔

    مختلف علاقوں سے گرفتار ملزمان سے بھای مقدار میں منشیات بھی آمد ہوئی، مسروقہ سامان سمیت اسلحہ پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

    کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم گرفتار ہوا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

    گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

    آپریشن ردالفساد: فورسز کی اہم کارروائی، بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد برآمد

    دوسری جانب ریسکیو ذرائع کے مطابق گلبائی پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

    علاوہ ازیں گذشتہ روز بلوچستان کے شہر سبی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور بھاری مقدار میں دھماکاخیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    ملک بھر سے دہشت گردوں اور فسادیوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں بھی کامیابی سے جاری ہیں۔

  • کراچی: پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی کراچی کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مقابلے کا بھی سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش سے گٹکا، ماوا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔

    گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کی گئی، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے تین جرائم پیشہ ملزمان سے آٹے کے بورے میں بند بھاری منشیات برآمد کی۔

    سپرمارکیٹ لیاقت آباد پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش، اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، منشیات، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    دوسری جانب فرئیرپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    پاک کالونی پولیس کے مقابلے میں گرفتار زخمی ملزم سنگین جرائم میں ملوث نکلا، ملزم بھتہ خوری ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔

    علاوہ ازیں پاپوش نگر پولیس نے جرائم پیشہ ملزم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا، گلشن اقبال تیرہ ڈی سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ہوا، ملزم سے پولیس نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل، پولیس کیپ بھی برآمد کرلی۔

  • نیویارک: مسلمانوں کی آبادی پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 ملزمان گرفتار

    نیویارک: مسلمانوں کی آبادی پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 ملزمان گرفتار

    نیویارک: امریکا میں مسلمانوں کی آبادی پر حملے کی منصوبہ بندی پولیس نے ناکام بنا دی، کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ملزمان امریکی شہر نیویارک میں مسلمانوں کی آبادی پر حملہ کرنا چاہتے تھے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان نیویارک مسلمانوں کی آبادی ’اسلام برگ‘ پرحملہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے، اسلام برگ کی بنیاد1980 میں صوفی بزرگ مبارک علی گیلانی نے رکھی تھی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسلام برگ کو بم حملوں سے اڑانا چاہتے تھے، ملزمان سے گھر میں تیار کیے گئے، بم، بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ملزمان نے چھوٹے سلنڈرز کے ساتھ ریموٹ بم تیار کیے تھے، اسلام برگ کا علاقہ 11میل کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

    مسلمانوں کی تنظیم مسلم آف امریکا کا ہیڈکوارٹرز بھی اسلام برگ میں موجود ہے۔

    امریکا میں نسل پرست لڑکی کا مسلمان طالبہ پر تشدد

    مقامی پولیس کی جانب سے آج باقاعدہ پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں واقعے سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سے 20 کے درمیان ہیں، جبکہ ایک 16 سالہ طالب علم بھی شامل ہے۔

    انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اقلیتوں پر حملے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، الزام ثابت ہونے پر ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔