Tag: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

  • 5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری  گرفتار

    5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری گرفتار

    لاہور : 5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم محمد وقار نے رائے ونڈ سٹی میں میاں، بیوی کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ نے دو مختلف کارروائیاں کیں اور کارروائیوں میں 5 سال سے مفرور انتہائی خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

    سی سی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد وقار نے رائے ونڈ سٹی میں میاں، بیوی کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم محمد وقار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی تھی اور واردات کےبعدفرار ہوگیا تھا۔

    مجرم کے سر پر ایک لاکھ انعام مقرر تھا، اس کے ساتھ رہزنی،موٹرسائیکل چھیننےکی وارداتوں میں مطلوب عمر نامی اشتہاری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

  • سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے

    سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئے

    لاہور(24 جولائی 2025): کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی سی ڈی کی جرائم کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ رات 2 مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارا گیا ہے، پہلی کارروائی ہئیر کے علاقے میں کی گئی۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہئیرکے علاقے میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں فائرنگ  کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست ملزم انور ملنگی مارا گیا۔

    سی سی ڈی، انور ملنگی کو ریکوری کیلئے ڈیفنس سے ہئیر لے جا رہی تھی، گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، انور ملنگی مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم کے ساتھی فرار ہوگیا جس کا پولیس تعاقب کررہی ہے جبکہ ہلاک ملزم سنگین جرائم کے الزامات میں گرفتار تھا۔

    دوسری کارروائی سکھیکی مواں بھٹیاں میں کی گئی جہاں سی سی ڈی پولیس  اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، 15 پر ڈکیتی کی اطلاع پر سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کی اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

    سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ساتھیوں کی گولی لگنے سے مارا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا، ڈاکو کے ساتھی  اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/gujrat-ccd-muqabla/

  • سی سی ڈی سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک

    سی سی ڈی سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد(21 جولائی 2025): کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) سے مقابلے میں دو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان حسنین اور شاہجہان قتل، ڈکیتی، راہزنی اور پولیس مقابلوں کے 40 مقدمات میں مطلوب تھے، تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی سی ڈی کے سرکل افسر انسپکٹر صدیق چیمہ نے ماہلاں روڈ پر ناکے پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشکوک افراد کو روکا تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے خیر والا بنگلہ کی طرف فرار ہو گئے۔

    سی سی ڈی ٹیم کے ساتھ نصف گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہو گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت حسنین اور شاہجہاں کے نام سے ہوئی جو خطرناک شوٹرز اور ڈاکو تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اجرتی قاتل اور دوران ڈکیتی متعدد افراد کو زخمی کر چکے تھے جبکہ وہ پولیس مقابلوں سمیت چالیس مقدمات میں مطلوب تھے،  تھانہ ٹھیکری والا میں ہلاک اور فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔