Tag: کرائم

  • ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے

    ایم پی اے خرم شیرزمان کے اہلخانہ اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے

    کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہلخانہ بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ایم پی اے خرم شیر زمان کے اہلخانہ سے لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا۔

    خرم شیر زمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رہزنی کے بڑھتے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموش مجرمانہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے ساتھ لوٹ مار کا واقعہ کلفٹن میں پیش آیا، یہ میرے گھر والوں کا نہیں بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 5سال سے اس مسئلے پر آواز اٹھا رہا ہوں، لیکن اب تک کوئی خاطرخواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد جرائم روکنا کراچی پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

    اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کراچی پولیس نے کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایپلی کیشن تیار کرلی ہے، پولیس حکام نے پولیس فار یو نامی ایپلی کیشن کی گذشتہ ماہ سے ہی ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔

    کراچی : اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار

    واضح رہے کہ اس ایپ میں موبائل، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش چھیننے یا چوری سمیت دیگر کی وارداتیں رپورٹ ہوسکیں گی، ٹیسٹنگ کے دوران ایک شہری کی شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوگی۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، درجنوں ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں ملزمان گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں پولیس نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کیں جس کے باعث کئی ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کے علاقے شریف آباد اور ناظم آباد میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، جہاں سے 12 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد ہوا، جبکہ دیگر علاقوں سے 3 ملزمان کی گرفتار عمل میں آئی، گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کریمنل، ڈکیت اور منشیات فرش بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل، ڈیفنس اور شریف آباد میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شریف آباد سے 4 ملزمان پکڑے گئے، شاہ فیصل میں پولیس مقابلہ ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈیفنس میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے عزیز بھٹی میں پولیس کارروائی کے دوران 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، سات ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، سات ملزمان گرفتار

    کراچی:شہر کےمختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےکارروائیاں کر کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے کاروائی کرکےسیاسی جماعت کے کارکن فہد ذکی کوقتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا،رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے.

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں تین روز قبل ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس نے بن قاسم کے علاقے میں کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا اور خاتون بھی شامل ہے.

    یاد رہے کہ جمعرات کی رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سیاسی جماعت کے کارکن فہد پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں فہد اور اس کا دوست کامران زخمی ہوگیا تھا لیکن دوران اسپتال منتقلی فہد جان کی بازی ہار گیا تھا.