Tag: کرامت علی کھوکھر

  • مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا، کرامت علی کھوکھر

    مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہر حال میں جاری رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کا احتساب ہونے پر وہ چیخیں مار رہے ہیں ،عمران خان کو لانگ مارچ و دھرنے کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ نے کہا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف جا رہا ہے، حکومت مہنگائی پر بہت جلد قابو پالے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن و نیب زدگان اپوزیشن کی سازش بری طرح ناکام ہوگی، تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کے حوالے سے سولو فلائٹ پر اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان ہیں تاہم اگر آزادی مارچ ہوا تو حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو شعور دیا جس کی و جہ سے عوام بھی مفادات کی سیاست کرنے والوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

  • کرپشن سے پاک معاشرہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کرامت علی کھوکھر

    کرپشن سے پاک معاشرہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ کرپشن کا ٹائی ٹینک انجام کو پہنچنے جا رہا ہے، لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو درست ٹریک پر ڈال رہے ہیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ غلط کام کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کا نتیجہ ہیں، کم سے کم وقت میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کا وزیر اعظم دیانت دار اور محنتی ہے، مشکلات کے بعد جلد آسانیاں شروع ہو جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے آتے ہی اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کی اور اداروں کو بااختیار بنایا جس کی وجہ سے آج ملک لوٹنے والوں کے خلاف ادارے میرٹ پر کام کررہے ہیں۔

  • ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرامت علی کھوکھر

    ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری اور صورت حال کی مثبت، یقینی وحقیقی تبدیلی تک حالات اور غیر سنجیدہ عناصر کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی پی ٹی آئی کی عوامی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں صنعت کاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کا فیصلہ دور رس اثرات کا حامل ہوگا۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ حالات کی بہتری اور صورت حال کی مثبت، یقینی وحقیقی تبدیلی تک حالات اور غیر سنجیدہ عناصر کے ساتھ جنگ جاری رہے گی، کسی بھی محاذ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سابق حکمرانوں کی بداعمالیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحرانوں سے نبر د آزما ہے۔

    اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے، کرامت علی کھوکھر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

  • مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    مودی نے کشمیر پرجبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری کو للکارا ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ مودی نے کشمیر پر جبری قبضے کی کوشش کرکے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کو للکارا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے سفاک مودی کو سبق سکھانے کے لیے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف اہل کشمیر کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی، عالمی ادارے محصور کشمیریوں کی سنگین صورت حال کا نوٹس لیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ انسانی ومذہبی حقوق کی عالمی تنظیمیں سفاک مودی سرکار کے خلاف میدان میں نکلیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 26ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 26ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے، کرامت علی کھوکھر

    اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے، کرامت علی کھوکھر

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک گیر شجرکاری کا پروگرام” پلانٹ فار پاکستان“ عمران خان کا انقلابی اقدام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک گیر شجرکاری کا پروگرام” پلانٹ فار پاکستان“ عمران خان کا انقلابی اقدام ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ کہ ایل او سی پر بھارت جبکہ ایل او سی کے اندر ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے، ابھی بھی اقتدار کی ہوس میں مبتلا بعض رہنما ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں۔

    ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، کچھ ہی عرصے میں قوم ایک بڑی تبدیلی دیکھے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، اپوزیشن عوام کو مسلسل گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔