Tag: کراچی، مغوی بیٹی کو عدالت میں دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

  • کراچی، مغوی بیٹی کو عدالت میں دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

    کراچی، مغوی بیٹی کو عدالت میں دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں اغوا بیٹی کو دیکھ کر والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اپنی اغوا ہونی والی بیٹی کو دیکھ کر والد دل کا دورہ پڑنے سے دار فانی سے کوچ کرگیا، عدالت میں ایمبولینس تھی نہ اہلخانہ کے پاس لاش واپس لے جانے کے پیسے تھے۔

    [bs-quote quote=”محمد جمعہ ایک سال سے بیٹی کو مغویوں سے چھڑانے کے لیے مارا مارا پھر رہا تھا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    عدالت کے باہر لوگوں نے متاثرہ خاندان کے لیے چندہ جمع کیا اور محمد جمعہ کی لاش کو پک اپ میں رکھ کر آبائی شہر سجاول لے جائے گیا۔

    سجاول کا رہائشی محمد جمعہ ایک سال سے بیٹی کو مغویوں سے چھڑانے کے لیے مارا مارا پھر رہا تھا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سجاول میں پولیس نے تعاون نہ کیا اس لیے وہ سندھ ہائیکورٹ انصاف کی فراہمی کے لیے آیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق محمد جمعہ کی بیٹی کو فاروق نامی شخص نے اغوا کیا تھا، اغوا کار بھی جھگڑے میں قتل ہوگیا تھا۔

    واضح‌ رہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے عدم تعاون پر اندرون سندھ کے متعدد شہری عدالتوں‌ میں‌ انصاف کی فراہمی کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں.