Tag: کراچی

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملہ ، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدوار جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملہ ، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدوار جاں بحق

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر کریکر حملے میں متحدہ قومی موومنٹ کے بلدیاتی امیدوار وجاہت حسین جاں بحق ہوگئے جبکہ انکا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

    یونیورسٹی روڈ پر جامعہ کراچی کے مرکزی گیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی امیدوار وجاہت حسین نقوی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکا ڈرائیور اللہ وسایو زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی شخص کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول وجاہت حسین نجی بینک کے عہدیدار تھے اور معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مقتول وجاہت حسین نقوی ایم کیو ایم کی جانب سے رضویہ 2 سے یوسی ناظم کے لئے امیدوار تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک اور بلدیاتی امیدوار کو شہید کردیا گیا ہے، اعلٰی حکام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔ پولیس نے واقعے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ابتدائی بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی کی چھت پر کریکر پھینکا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔
       

  • کراچی: نوابشاہ حادثے میں جاں بحق بچوں کی یاد میں شمعیں روشن

    کراچی: نوابشاہ حادثے میں جاں بحق بچوں کی یاد میں شمعیں روشن

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر نوابشاہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دعائیہ تقریب اور شمعیں روشن کی گئی ۔

    ایم کیوایم کے زیر اہتمام نائن زیرو میں نوابشاہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے دعائیہ تقریب کی گئی جس میں فنکاروں ،اداکاروں اور مختلف جامعات کے اساتذہ ،طلبہ وطلبات اورفنکاروں اداکاروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بس حادثے کی تحقیقات کی جائے۔

      مشہور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا نے والدین سے مطالبہ کیا کہ ان گاڑیوں کو چیک کریں جن گاڑیوں میں وہ اپنے بچوں کو اسکول بھجتے ہیں ۔

    مشہور ومعروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے نوابشاہ حادثہ ایک بڑا واقعہ تھا ،شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا ، دعائیہ تقریب کے بعد شرکا نے شمعیں روشن کرکے جاں بحق ہونے والے بچوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔
        
           

  • ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے،  ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیمز کو تحفظ فراہم نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیم ورکرز انسانیت کی خدمت کررہے ہیں، انھیں مکمل تحفظ فراہم کیاجائے۔

    الطاف حسین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہاں یہ سفاکانہ واقعہ ہوا اُس علاقے کا محاصرہ کرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے۔ الطاف حسین نے جاں بحق پولیو رضاکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ قیوم آبادمیں پولیوورکزکی شہادت پرشر مندگی اورذمہ داری قبول کرنے کے بجائے الٹا پولیوورکرزکوواقعے کاذمہ دارٹھہرایاجارہاہے۔ ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پولیوورکرزکوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی توانھیں دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑکران کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہی ہے۔
       

  • کراچی :پر تشدد واقعات، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی :پر تشدد واقعات، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کراچی میں پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، رات گئے لیاری پھول چوک پر مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک کر دیئے گئے۔

    کراچی میں پر تشدد واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، لسبیلہ پل کے نیچے سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، لاش کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا، رات گئے گڈاپ کے علاقے جمالی گوٹھ میں ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے کنواری کالونی سے نو ملزمان کو گرفتار کرکے ایک مغوی بازیاب کرالیا، کنور محمود نامی شخص کو کٹی پہاڑی سے اغواء کیا گیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کالعدم تنطیم کے کارندے بھی شامل ہیں، جن سے مختلف ہتھیار بھی بر آمد ہوئے۔

    گرفتار ملزمان سے گذشتہ روز رینجرز موبائل پر حملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، رات گئے لی مارکیٹ پھول چوک کے قریب گینگ وار کے دو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے جان محمد عرف جانو اور جاوید عرف کرنٹ ہلاک ہوگئے۔

    ادھر حساس اداروں کیجانب سے سینٹرل جیل پر ممکنہ حملوں کے پیش نظر جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، جیل جانے والے راستوں پر ٹینکرز کھڑے کرکے بند کر دیا گیا جبکہ یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
       

  • کراچی :سندھ ہائیکورٹ سے 3 ملزمان فرار

    کراچی :سندھ ہائیکورٹ سے 3 ملزمان فرار

    کراچی میں سندھ ہائیکورٹ سے زیر حراست ملزمان پھر فرار ہوگئے۔

    شمس اللہ، نعمت اللہ اور بہاالدین کی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تو ملزمان بھاگ گئے اور پولیس منہ کھڑی تماشا دیکھتی رہ گئی، عدالت سے بھاگنے والے اغوا برائے تاوان کے ملزم ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے بھگوڑے ملزمان کراچی کے مضاربہ اسکینڈل میں بھی ملوث ہیں، ایک شہری نے رقم ڈبل ہونے کے لالچ میں ستر کروڑ روپے اسکیم میں جمع کرائے تو اسے ملزمان نے اغوا کرلیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    سندھ ہائیکورٹ ریڈ زون میں ہے، ایف آئی اے، پاسپورٹ اور سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ بھی سامنے ہی ہے، سخت ترین سیکورٹی کے باوجود ملزمان کا فرار ہونا سیکورٹی معاملات کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔
           

  • کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی:بنارس کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20سے زائد دوکانیں جل کرخاکستر

    کراچی کے علاقے بنارس کی مارکیٹ میں آگ نے بائیس سے زائد دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی سات گاڑٰیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

    بنارس کے علاقے میں قائم پرانے کپڑے کی ایک دوکان میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور دیگر دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث بیس سے زائد دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں تاہم فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    آ گ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے جل کر خاکستر ہوگئے، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تنگ راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں دقت پیش آئی، تیز ہوا کے باعث آگ پھیلی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، بنارس کے علاقے میں قائم لنڈا بازار میں گرم کپڑے کمبل اور جیکٹ کے گودام واقع ہیں۔