Tag: کراچی

  • کراچی: کالعدم تحریک طالبان کےمقامی کمانڈرمحمدہاشم کا14 روزہ ریمانڈ

    کراچی: کالعدم تحریک طالبان کےمقامی کمانڈرمحمدہاشم کا14 روزہ ریمانڈ

    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر محمد ہاشم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ سائٹ بی کی جانب سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین کے روبرو پیش کیا گیا. پولیس کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے تھانہ مومن آباد کی حدود میں 4 اکتوبر 2012کو پولیس کانسٹیبل آصف سہیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جبکہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھتہ وصول کرکے کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی دفتر بھیجتا تھا ۔
       

  • ایک دن کی تعطیل کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ایک دن کی تعطیل کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    ایک دن کی تعطیل کے بعد آج ٹریڈنگ کے دروان کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے ساتھ چھبیس ہزار آٹھ سو کی سطح کراس کر گیا۔

    عید میلاد نبی کی تعطیل کے بعد آج کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جاراہا ہے ۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو بھی ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی تاہم تیزی کے باوجود کسی ممکنہ کریکشن کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط نظر آئے جس کی وجہ سے کاروباری حجم میں کمی دیکھی گئی ۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کارپوریٹ نتائج کاسیزن شروع ہونے اور غیر ملکی سرمایا کاروں کے سرگرم ہونے کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

  • کراچی:تشدد کے خوف سے کھڑکی سے کودنے والا بچہ زخمی،گورنر سندھ کا نوٹ

    کراچی:تشدد کے خوف سے کھڑکی سے کودنے والا بچہ زخمی،گورنر سندھ کا نوٹ

    کراچی کے علاقے میں بوٹ بیسن میں مالک کے تشدد سے بچنے کے لئے 10سالہ گھریلو ملازم نے چھلانگ لگا دی، گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں دس سالہ بچے نے مالک کے تشدد اور مار سے بچنے کے لئے کھڑکی سے چھلانگ لگادی، پولیس حکام کے مطابق بچے پر چوری کا الزام تھا، جس پر ڈاکٹر منیر نے اس کو کمرے میں بند کردیا تھا۔

    جس کمرے میں بچے کو مالک ڈاکٹر مینر نے بند کیا تھا اس کی کھڑکی کھلی ہوئی تھی، بچہ مار کے ڈر سے خوف زدہ تھا، اس نے کھڑکی سے چھلانگ لگادی اور گر کر زخمی ہوگیا۔

    گرنے کے باعث بچے کے سر پر چوٹ آئی اوراس کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے بچے پر تشدد کے الزام میں ڈاکٹر منیر کو حراست میں لے لیا ہے۔
        
       

  • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 29ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں، 29ملزمان گرفتار

    کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں مختلف علاقوں سے انتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کراچی میں قیام امن کے پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاون سیکٹر فائیو جے شفیق ہوٹل ،گڈاپ ٹاون جنت گل ٹاون، سہراب گوٹھ،چاکیوڑہ ، کلا کوٹ، لیاقت آباد، رنچھوڑ لائن،شاہ فیصل کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے انتیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے خودکار رائفل اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
       

  • ڈی جی رینجرز سندھ نے پولیس میں تبادلوں پر تشویش کا اظہار کردیا

    ڈی جی رینجرز سندھ نے پولیس میں تبادلوں پر تشویش کا اظہار کردیا

    کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کی قیادت میں اہم اجلاس ہوا،جس میں سندھ حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس میں تبادلوں پر غور ہوا۔

    میجرجنرل رضوان اختر کا کہنا ہے کہ پولیس میں تبادلے کسی بھی طرح کراچی اور سندھ کے مفاد میں نہیں، بلکہ اس کے نتیجے میں ٹارگٹڈ آپریشن کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ڈی جی رینجرز نے اس امید کا اظہار کیا کہ بغیروجہ بتائے پولیس میں تبادلے نہیں کئے جائیں گے اور وزیراعظم کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
        
       

  • کراچی:عید میلادالنبی، بارہ ہزار پانچ سو دئیے جلا کرورلڈ ریکارڈ قائم

    کراچی:عید میلادالنبی، بارہ ہزار پانچ سو دئیے جلا کرورلڈ ریکارڈ قائم

    کراچی میں نمائش چورنگی پر عاشقان رسول کی جانب سے بارہ ہزار پانچ سو دئیے جلا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔ نمائش چورنگی پر عاشقان رسول  کی جانب سے حضورسے اظہار محبت کرتے ہوئے دئیے جلانے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    ۔کراچی میں پہلی بار بارہ ہزار پانچ سو دئیے روشن کئے گئے۔ منتظمین کے مطابق یہ عالمی ریکارڈ ہے اس سے قبل دئیے جلانے کا عالمی ریکارڈ بھارت کے پاس تھا بھارت نے دوہزار بارہ میں بارہ ہزار ایک سو سیتیس دئیے روش کئے تھے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ اب یہ ریکارڈ بھی عاشقان رسول ﷺ کے پاس آگیا ہے ۔۔۔دئیے جلانے کی اس تقریب میں نوجوان بچے خواتین سب ہی شریک تھے ۔۔۔اس موقع پر گینز ورلڈ بک کی ٹیم بھی موجود تھی ان کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ چیک کررہی ہیں۔ اگر ریکارڈ ٹوٹ گیا تو اس کو گینز ورلڈ بک میں بھی شامل کیا جائے گا۔

     

  • کراچی :پرائمری اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    کراچی :پرائمری اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

    کراچی میں پرائمری اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلدیاتی انتخابات میں کام نہیں کریں گے۔

    اساتذہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں مگر کراچی میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ اپنا حق حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے، سہولتوں کی عدم فراہمی پر نالاں آل سندھ پرائمری ایسوسی ایشن کے اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،

    مظاہرین نے سیکریٹری تعلیم فضل اللہ کو فوری طور پر برطرف کرنے، بلوچستان فارمولے کے تحت ملازمت کے پچیس سال مکمل ہونے پر سندھ کے اساتذہ کو سولا گریڈ دینے، دو ہزار ایک سے اساتذہ کی روکی جانے والے مراعات دینے، برطرف اساتذہ کی بحالی، نئے ٹیچینگ اور نان ٹیچینگ اسٹاف کی تنخوائیں دینے کے مطالبات کئے۔ اساتذہ نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔

  • کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

    کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ کا انعقاد

    کراچی میں تائی کوانڈو کھیل کو فروغ دینے کے لئے انٹر اسکول چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویمنز اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی انٹر اسکول تائی کوانڈو چیمپئین شپ میں کراچی کے بیس اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔

    ایونٹ میں تین سال سے پندرہ سال تک کے بچوں اور بچیوں کے درمیان مقابلے کرائے گئے۔چھوٹے بچے بے خوف خطر حریف کھلاڑیوں پر حملہ بھی کرتے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لئے بچاؤ بھی کرتے رہے۔

    گرتے چوٹ بھی کھاتے لیکن مقابلہ جاری رکھتے۔بچے کہتےہیں فٹ رہنے کے لئے تائی کوانڈو اچھا کھیل ہے۔  ماں باپ بھی تائی کوانڈو میں اپنے بچوں کی دلچسپی سے محظوظ ہوئے۔

    کہتے ہیں اس کھیل سے انہیں خود کا بچاؤ کرنے میں مدد ملتی ہے۔  ایونٹ میں بچوں کی کارکردگی کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

     

  • کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:مختلف علاقوں سے پچاس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں امن وامان یقینی بنانےکےلئےسیکورٹی ادارےمتحرک ہیں۔ مختلف علاقوں سےکالعدم تنطیم کے ارکان سمیت پچاس سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔ فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ کراچی میں جاری پرتشدد واقعات کی لہر کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

    رینجرز کی بھاری نفری نے بنارس اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاون کیا کارروائی میں نو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد سے چوہدری اسلم پر ہونے والے حملے کی پوچھ گچھ کی جاری ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعددافراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ڈالمیا شانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
        

     

  • کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ایک ٹارگٹ کلرگرفتار

    لیاری کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،راجپوت کالونی سے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رانگی واڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب گلشن اقبال راجپوت کالونی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم طفیل عرف بنگالی سیاسی جماعت کے کارکنان سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ڈالمیا کے علاقے سانتی نگر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم کردار ارشد پپو کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کالو عرف بندر درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔