Tag: کراچی

  • کراچی: گائے باندھنے پر گولیاں چل گئیں، مسلح افراد کی شدید فائرنگ

    کراچی: گائے باندھنے پر گولیاں چل گئیں، مسلح افراد کی شدید فائرنگ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پر گولیاں چل گئیں، عمران گھانچی نامی شخص مسلح افراد کو لے آیا اور شدید فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد عمران گھانچی اور کاشف کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

    3 روز قبل عمران گھانچی نے کاشف کو جانوروں کا ٹینٹ لگانے سے منع کیا تھا، تاہم ٹینٹ لگائے جانے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد عمران گھانچی مسلح افراد کو لے آیا اور علاقے میں شدید فائرنگ کی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موقع پر پولیس پہنچی تو مسلح افراد نے پولیس کو دھکے دیے اور اسلحہ دکھایا، مسلح ملزمان کی فائرنگ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو مل گئی۔

    پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں: شہباز گل

    عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں: شہباز گل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں، کراچی کےعوام پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پولیس نے بدترین تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زرداری ٹولے کے زیر انتظام سندھ اور معاشی حب کراچی میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں، کراچی کےعوام پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پولیس نے بدترین تشدد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی عذاب کر کے انہیں احتجاج کا بھی حق حاصل نہیں اور جمہوریت کا راگ الاپا جاتا ہے، یہ ہے ان کی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

  • کراچی میں بارش کا امکان

    کراچی میں بارش کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز بارش برسانے والا سسٹم جولائی کے پہلے ہفتے میں داخل ہوگا، کل بھی منگل کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کل منگل کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش برسانے والا سسٹم جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں داخل ہوگا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دن میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ دن میں ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

  • پاکستان  ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    پاکستان ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

    این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

    ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس دوران کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں رہی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کے پی میں یومیہ شرح0.51، پنجاب میں 0.50فیصد رہی جبکہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 2.06، پشاور 1.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
    24گھنٹے میں بنوں، مردان، نوشہرہ ، سوات،صوابی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان،جہلم، راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

    لاہور میں یومیہ کورونا شرح 1.37، بہاولپور 60، فیصل آباد 0.65 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان، بلوچستان میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ، آزادکشمیر میں شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اومی کرون کے سب ویئرنٹس بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو ویرئنٹ کے کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو کے پھیلاو کی رفتار تیز ہے لیکن بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو زیادہ مہلک نہیں ہے اور کورونا سے بچاؤ کی تمام دستیاب ویکسین بی ڈاٹ فور، فائیو کے خلاف موثر ہیں۔

  • کراچی میں  لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس

    کراچی میں لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس

    کراچی : لمپی اسکن سے متاثرہ مویشیوں سے بھرے 9 ٹرالرز منڈی سے واپس کردیئے گئے تاہم مویشی منڈی کے اندر لمپی ڈیزیز کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق لمپی اسکین ڈیزیز کے معاملے پر مویشی منڈی میں ایس او پی پر عمل درآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں ممارشیلنگ ایریا میں مویشیوں کے ٹریلرز اور ٹرکوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    وینٹنری ڈاکٹرز اور لائیو اسٹاک کی ٹیمیں جانوروں کی جانچ پڑتال کرتی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کے اندر لمپی ڈیزیز کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    انچارج شعبہ اسکین ڈپاریمنٹ عمر آغا نے بتایا کہ اب 9 ٹریلرز منڈی کے داخلی پوائنٹ سے واپس کر دیے گئے، ایسے نو ٹرالر میں لمبی سے متاثرہ جانور موجود تھے، ایسے ٹرکوں کو ریڈ مارک کرکے واپس کردیا تھا۔

    خیال رہے کراچی مویشی منڈی میں لاِے گئے قربانی کے جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت صبح 9 بجے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    شہر میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 سے 14 ناٹیکل مائل ہے۔

  • کراچی: 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ رہائشی عمارت، عدالت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ رہائشی عمارت، عدالت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 90 گز کی زمین پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف عدالت نے بڑا فیصلہ دے دیا، عدالت نے عمارت کے بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد بلاک ون میں 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 90 گز کے پلاٹ پر 7 منزلہ پورشنز بنائے جا رہے ہیں۔

    عدالت نے درخواست پر بڑا فیصلہ دیتے ہوئے تمام پورشنز کے بجلی، پانی اور گیس کنکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنزکی سب لیز سے بھی روک دیا۔

    ہائیکورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈی جی کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

    عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔

  • 10 ماہ کے دوران کراچی سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری

    10 ماہ کے دوران کراچی سے ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گزشتہ 10 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی گئیںِ، صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

    10 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 110156.029 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال 21-2020 میں اس مدت کے دوران 82432.305 ملین ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

    موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 9948.885 ملین روپے، انفرا اسٹرکچر سیس کی مد میں 92889.310 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 712.088 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    جائیداد ٹیکس کی مد میں 1842.059 ملین روپے، کاٹن فیس کی مد میں 129.455 ملین اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 36.029 ملین ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے۔

  • سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    سندھ میں ہیٹ ویو کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 13 سے 17 مئی تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 مئی کو شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی سندھ میں گرمی کی حالیہ لہر کراچی کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    اندرون سندھ میں گرمی کی لہر 17 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، نوشہرہ فیروز اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک جائے گا۔

    حیدر آباد، میرپور خاص، بدین اور عمر کوٹ میں بھی درجہ حرارت 43 سے 45 تک جانے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

    شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 12 ناٹیکل مائل ہے۔

  • عید الفطر کی تعطیلات: کراچی کے تفریحی مقامات پر شہریوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد

    عید الفطر کی تعطیلات: کراچی کے تفریحی مقامات پر شہریوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے تفریحی مقامات پر عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کراچی میں صرف 5 تفریحی مقامات پر مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زائد شہری پہنچے۔

    پیپلز اسکوائر پر عید تعطیلات کےدوران یومیہ 23 ہزار افراد آئے، کراچی چڑیا گھر میں 3 تا 8 مئی 24 ہزار 930 بچوں اور 65 ہزار 283 بالغ افراد پہنچے۔

    پرانی سبزی منڈی کے قریب پارک میں دوران تعطیلات 9 ہزار سے زائد خاندان آئے، کے ایم سی کے عمومی پارکس میں عید کے 3 دن 2 لاکھ سے زائد افراد آئے۔

    کراچی کے منوڑہ بیچ پارک کو سب سےزیادہ پسند کیا گیا، علاوہ ازیں سفاری پارک میں 15 ہزار 146 افراد نے تعطیل کا دن گزارا۔