Tag: کراچی

  • دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

    دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے دعا زہرا کو بازیاب کروائیں۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اس کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ نکاح کے وقت دعا زہرا کی عمر 14 سال تھی، نادرا ریکارڈ کے مطابق بھی دعا زہرا کی عمر 13 سال بنتی ہے، کم عمری کی شادی چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ 2013 کے تحت جرم ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرا کے لاپتہ ہوجانے کے بعد اہل خانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغوا کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں دعا زہرا منظر عام پر آگئی اور اس نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلی ہے اور اس نے نکاح کرلیا ہے۔

  • شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: کراچی پولیس کا دعویٰ

    شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: کراچی پولیس کا دعویٰ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ 2 روز قبل ہی لوٹ مار کی واردات کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر قائد میں جرائم کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کراچی کے آٹھوں ڈسٹرکٹس کا ڈیٹا شامل ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔

    مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی پولیس کی رپورٹ کے برعکس شہر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران چور ڈاکو بے لگام رہے۔

    عید کے تیسرے روز نیو کراچی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون کی حالت نازک ہے۔

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج جمعہ 6 مئی کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا، مئی کے وسط تک کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

  • کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، رواں ہفتے کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل میل ہے۔

  • سیاسی رہنماؤں کی آواز میں دھوکا دے کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

    سیاسی رہنماؤں کی آواز میں دھوکا دے کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایف آئی اے سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کی آوازیں نکال کر جعلسازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے شعبہ سائبر کرائم سندھ نے آپریشن سائبر اسٹروم کرتے ہوئے تاجروں کو اہم شخصیات کی آواز میں دھوکا دینے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز، سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور رکن صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی کی آواز کی نقل کرتا تھا۔ جعلی آواز نکال کر وہ متعدد تاجروں کو دھوکا دے چکا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم سیاسی رہنماؤں کی آواز کلون کرنے کے لیے سافٹ ویئر کا استعمال کرتا تھا اور سیاسی رہنماؤں کے نام کا استعمال کر کے جعلی آرڈر دیتا تھا۔ وینڈر کو ادائیگی کے لیے نجی بینک کی جعلی سلپس استعمال کی جارہی تھیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے متعدد تاجروں سے 5 سے 10 لاکھ روپے تک کی رقم بٹوری، جعلسازی میں غیر قانونی کیش اکاؤنٹس اور سمز کا استعمال کیا گیا۔

    ملزم کو حیدر آباد سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران موبائل فون اور سم کارڈ سمیت دیگر مواد برآمد ہوا جسے فارنزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

  • فٹ پاتھ پر اسٹال لگانے والے مچھلی فروش نے عدالت سے رجوع کرلیا

    فٹ پاتھ پر اسٹال لگانے والے مچھلی فروش نے عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر اسٹال لگانے والے مچھلی فروش نے عدالت سے رجوع کرلیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کی اجازت سے اسٹال لگایا اب اسٹال بند کرنے کا نوٹس دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مچھلی فروش کی کاروبار اٹھانے کے خلاف فوری درخواست کی سماعت مسترد کردی، عدالت نے فٹ پاتھ پر مچھلیاں فروخت کرنے کا اسٹال لگانے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت پہلے ہی 5 مئی کو مقرر ہے۔ پہلے ثابت کریں کہ آپ کا اسٹال قانونی ہے۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ یہ دکان نہیں فٹ پاتھ ہے جہاں قبضہ کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار مچھلی فروش نے کہا کہ حسن اسکوائر ایسوسی ایشن نے ہمیں اجازت دی جس پر جج نے استفسار کیا کہ ایسوسی ایشن کو فٹ پاتھ دینے کا اختیار کس نے دیا؟

    سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

    شہر میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی میں آج شدید گرمی رہے گی

    کراچی میں آج شدید گرمی رہے گی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج شدید گرمی رہے گی، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کےاوقات میں گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے، آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کے زیادہ تناسب کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ جو کہ 63 فیصد ہے۔

    شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال

    کراچی میں سمندری ہوائیں بحال

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    شہر میں جنوب مغربی سمت سے آنے والی ہوا کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی میں جعلی کرنل اور جعلی انسپکٹر گرفتار

    کراچی میں جعلی کرنل اور جعلی انسپکٹر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خود کو حساس ادارے کا کرنل ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا ساتھی خود کو انسپکٹر ظاہر کرتا تھا اور دونوں متعدد غیر قانونی کاموں میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس ادارے اور گارڈن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور اس کے ساتھی جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    ایس پی سٹی علی مردان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امداد بلوچ عرف کرنل عمران اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا تھا، ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔

    گرفتار ملزم پولیس کے سینئر افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو سپورٹ کرتا تھا اور خود بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی احتشام اور حمدان سے جعلی کارڈز بنوائے، گرفتار جعلی کرنل عمران نے سات شادیاں کر رکھی ہیں، ملزم نے تمام سسرالیوں سے بھی خود کو حساس ادارے کا افسر متعارف کروایا تھا۔

    گرفتار ملزم زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث ہے جبکہ جعلی انسپکٹر محمد سیفل سندھ اور بلوچستان میں ضلعی اور پولیس افسران کو فون کر کے غیر قانونی کام کروانے کی کوشش کرتا تھا۔

    گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور حساس ادارے کے جعلی کارڈز بھی برآمد ہوئے۔