Tag: کراچی آرٹس کونسل

  • کراچی گیارہ برسوں سے مسلسل دنیا کی سب سے بڑی اردو کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے

    کراچی گیارہ برسوں سے مسلسل دنیا کی سب سے بڑی اردو کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے

    کراچی: صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی گیارہ برسوں سے مسلسل دنیا کی سب سے بڑی اردو کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام گیارہویں اردو کانفرنس 22 نومبر سے شروع ہو رہی ہے جو کہ 25 نومبر تک جاری رہے گی۔

    [bs-quote quote=”اردو کانفرنس کے آغاز کے بعد کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں مختلف کانفرنسز اور ادبی فیسٹیولز کا اجرا ہوا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”احمد شاہ”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ اردو کانفرنس میں دنیا بھر سے فلسفی، محقق، ادیب اور شاعر شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں شامل ہونے والوں کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہو گا جن میں ہندوستان، امریکا، چین، جرمنی اور برطانیہ سرِ فہرست ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ گیارہویں عالمی اردو کانفرنس میں ادب، ثقافت، موسیقی، شاعری، ڈراما، فلم، تعلیم، زبانوں، رقص، مصوری، اور صحافت کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

    احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اردو کانفرنس کے آغاز کے بعد کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں مختلف کانفرنسز اور ادبی فیسٹیولز کا اجرا ہوا، ان سرگرمیوں کی مدد سے ہم اپنی تہذیب و ثقافت کو محفوظ کر رہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  جب آنگن میں‌ ستارے اتریں گے، گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز 22 نومبر کو ہوگا


    احمد شاہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اردو کانفرنس کو ترویج دینے میں بہت معاونت کی، میڈیا ہی کی وجہ سے اس وقت عالمی اردو کانفرنس آرٹس کونسل کی ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکی ہے۔

    پریس کانفرنس میں سیکریٹری آرٹس کونسل پروفیسر اعجاز فاروقی، معروف ادیبہ حسینہ معین اور تھیٹر کی نامور شخصیت طلعت حسین بھی موجود تھے۔

    اردو کانفرنس میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دوسرا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوراڈ فلم اور ٹی وی کے شعبے میں ضیا محی الدین کو دیا جائے گا جب کہ کانفرنس کے پہلے روز نام ور شاعر جون ایلیا کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔

  • چار روزہ عالمی اردوکانفرنس کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ

    چار روزہ عالمی اردوکانفرنس کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ

    کراچی : سیکرٹری کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے چار روزہ نویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوگا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے ۔

    اس بات کا اعلان آرٹس کونسل کے عہدیداران سید احمد شاہ، پروفیسر اعجاز فاروقی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے بتایا کہ نویں سالانہ عالمی اردو کانفرنس یکم دسمبر سے چار دسمبر تک آرٹس کونسل کراچی میں جاری رہے گی۔

    کراچی آرٹس کونسل کے سیکرٹری احمد شاہ کاکہنا تھا کہ کانفرنس میں امریکا برطانیہ ،بھارت،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا ،متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چار دن کے دوران پچیس مختلف ادبی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ادب، زباں، تاریخ، فلم، ڈرامہ، تھیٹر اور موسیقی سمیت مختلف موضوعات پر اعلیٰ علمی شخصیات کی جانب سے مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

    آرٹس کونسل کے عہدیداروں نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ادیبوں کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہاپسندی کے باعث بھارتی ادیب کانفرنس میں شرکت سےگریزاں نظر آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں پہلی بار انتہا پسند مودی حکومت برسراقتدار آئی ہے ، مودی نفرت کا پوجاری ہے لیکن ہم امن کی آواز ادب کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

    کراچی آرٹس کونسل کے عہدیداروں نے کونسل کے آئندہ پروگرامز کے بارے میں بتاتے ہوئے محمد احمد شاہ نے بتایا کہ آئندہ سال 2017ء میں پاکستان ثقافتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • کراچی، یوسی کونسل کے نو منتخب ممبران کو آرٹس کونسل کل استقبالیہ دے گی

    کراچی، یوسی کونسل کے نو منتخب ممبران کو آرٹس کونسل کل استقبالیہ دے گی

    کراچی: کراچی کے نو منتخب یوسیز چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اعزاز میں کراچی آرٹس کو نسل آف پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے کل 4 جون بروز ہفتہ شام 6 بجے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ایک استقبالیہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کل شام 6 بجے آرٹس کونسل میں کراچی سے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین برائے یونین کونسلز کے اعزاز میں آرٹس کونسل کی انتظامیہ ایک استقبالیے کا اہتمام کر رہی ہے،استقبالیے میں شہر کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

    یونین کونسلز کے نومنتخب نمائندوں کے استقبالیے میں شہر کی ممتاز سماجی شخصیات،تجزیہ نگار اور صحافیوں سمیت شہری اداروں سے تعلق رکھنے والے سابقہ افسران بھی شرکت کریں گے اور شہر کی صفائی، ٹریفک کے نظام کے انتظامات کے حوالے سے منتخب نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور تجاویزات پیش کریں گے۔

    آرٹس کونسل کی انتظامیہ کے مطابق تقریب کا ایجنڈا شہری نمائندوں سے روابط کو استوار کرنا اور کراچی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر نا ہے۔