Tag: کراچی آپریشن

  • کراچی :‌ لیاری میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

    کراچی :‌ لیاری میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

     کراچی : لیاری کے علاقے سنگولین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں حیدر ہوٹل کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے شادی میں تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر موٹرسائیکلوں پر سوار لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں چھ خواتین سمیت  تیرہ افراد زخمی، جن میں سے میں  چھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، تاہم تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر گینگ وار کے ملزمان کی جانب دستی بم حملہ کیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے چھٹی کے روز اس علاقے میں عوام کا رش دیکھا جاتا  ہے۔

  • کراچی آپریشن سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی آپریشن سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

    کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جنگل کا قانون تھا، کراچی آپریشن سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک میں میرا سلطان ڈرامہ بند ہونا چاہئیے، کراچی آپریشن پر نہ وزیر اعلی کی مانیٹرنگ کمیٹی بنی نہ ہی شکایتی ازالہ کمیٹی نے کام کرنا شروع کیا۔

    ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں آزادی اظہار رائے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ناراضگیاں اور غلط فہمیاں ہوتی ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن بلا تفریق کیا جارہا ہے۔

    کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان مستحکم ہوگا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد را کے ایجنٹ کو سب بھول گئے۔

    میڈیا کے مارننگ شوز دیکھو تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں سب اچھا ہے اور ٹاک شوز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آج پاکستان کا وجود ختم ہوجائے گا۔

    تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ میں میرا سلطان ڈرامے کے کردار خزینہ سلطان اور پنجاب میں سنبل آغا کی حکومت قائم ہے،نیشنل ایکشن پلان پر کوئی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آفتاب احمد کی ہلاکت جمہوری دور کے منہ پر طمانچہ ہے،ہر کسی کو بری خبر کی تلاش ہے، میں روز روز آفتاب احمد کہاں سے لاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک سو پنسٹھ کارکنان لاپتہ جبکہ ستاون کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ آٹھ سال سے مردم شماری نہیں کروائی گئی،، اگر صیح مردم شماری ہوجائے تو شہری سندھ سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوجائے گا۔

     

  • سندھ رینجرز کی جانب سے طلباء کی حفاظت کےلئے اپیلی کیشن متعارف

    سندھ رینجرز کی جانب سے طلباء کی حفاظت کےلئے اپیلی کیشن متعارف

    کراچی : تعلیمی اداروں میں سیکورٹی نظام کو موثر بنانے کے لئے رینجرز کی جانب سے کالج پروٹیکشن موبائل اپیلی کیشن متعارف کروادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور رینجرز کے کرنل قیصر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔

    اس موقع پر کرنل قیصر نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کی روک تھام کے لئے سافٹ وئیر ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے،جس کے زریعے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے تین ہزار اسکول اور کالجز کا ڈیٹا جمع کیا جاچکا ہے، سسٹم کو وقت کے ساتھ مزید وسیع کیا جائےگا، کسی بھی شکایت پر فوری رسپارنس کے لئے مختلف ونگز پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے کراچی کو 60 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک حصے کی ذمہ داری اس کے علاقائی ونگ کے سپرد کی گئی، طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 15 مقامات پر ونگز کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں، جو فوری رسپانس کے لئے اقدامات کریں گے۔

    تعلیمی اداروں کے مالکان کسی بھی مشکل کی صورت میں اس سسٹم پر ایک میسج چھوڑ دے گا، جو گروپ میں موجود تمام افراد کےعلاوہ کمپنی کمانڈرز،سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز کے موبائل پر بھی موصول ہوجائے گا، پیغام موصول ہونے کے بعد سیکورٹی ادارے کی جانب سے فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں 15 ہزار سے زائد تعلیمی ادارے موجود ہیں، غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی رینجرز چوکی پر جاکر رجسٹریشن کو مکمل کروالیں تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔

    جلد اس سسٹم کے دائرے کو وسیع کر کے عوامی مقامات، تفریح گاہوں، شاپنگ مالز اور اسپتالوں میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کا جان و مال ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

    اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور رینجرز ایک پیچ پر ہیں، کراچی آپریشن میں سندھ پولیس اور رینجرز نے امن و امان بحال کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سسٹم سب سے پہلے صوبہ سندھ میں متعارف کروایا گیا ہے اوراس سسٹم کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رینجرز ہمارا اپنا ادارہ ہے اور اپنے اداروں کے سامنے اپنے تحفظات رکھنا جرم نہیں ہے ۔

    قبل ازیں رینجرز کی جانب سے عوام کے لئے دیگرسہولیات متعارف کروائی گئی ہیں، جن کے ذریعے عوام اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کی رپورٹ درج کراتے ہیں۔

  • کراچی آپریشن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا،رینجرز

    کراچی آپریشن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا،رینجرز

    کراچی: رینجرزہیڈ کوارٹرمیں ہونے والے ایک اجلاس میں کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام سیکٹر کمانڈرز اورونگ کمانڈرز نے شرکت کی.اجلاس میں کراچی آپریشن کاباریک بینی سے جائزہ لیاگیا۔

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیاگیا۔اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ قانون اورانصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئےدہشت گردوں کا بلاامتیازتعاقب جاری رہےگا۔

    رینجرز قیادت نے اعادہ کیا کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا اور کراچی کےامن کو برقراررکھنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں متحدہ قومی مومنٹ اپنے کارکن کی زیرِحراست ہلاکت پر کراچی میں یوم سوگ منایاتھا اوراپنے کارکنان کی ماورائےعدالت قتل پرعالمی قوتوں کوخطوط بھی لکھ رہی ہے۔

    جسے ملک کے کئی حلقے کراچی آپریشن پر اثراندازہونے کی کوشش کہہ رہے ہیں۔

  • کراچی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے سرجانی سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کی کاروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

     گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے۔ حساس ادارے کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے لائنزایریا میں پولیس نے  ایک شخص کوگرفتار کیا ہے تاہم گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    واضح رہے کہ شہرقائد میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے آپریشن جاری ہے اور اس عرصے میں ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائیں گئی ہیں جبکہ متعدد دہشت گرد پولیس اور رینجرز سے مقابلوں کے دوران مارے جاچکے ہیں۔

  • فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر’آفتاب احمد‘ رینجرز حراست میں جاں بحق، خواجہ اظہار الحسن

    فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر’آفتاب احمد‘ رینجرز حراست میں جاں بحق، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے آرڈینیٹر آفتاب احمد آج صبح رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    سندھ اسمبلی سے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ آفتاب احمد ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر تھےجنہیں چند روز قبل رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ان کی رہائش گاہ  سے گرفتار کیا گیا تھا، آج صبح چار بجےانتقال کرگئے ہیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا ہے اوروہ اس سانحہ کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے لیےفی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے جوکہ آفتاب احمد کی زیرِ حراست ہلاکت کی وجہ کا تعین کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں امن کے خواہاں ہیں۔ ہم نے ہی سب پہلے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اوربھرپورحمایت بھی کی لیکن زیرِ حراست ہلاکتیں جاری آپریشن پرسوالیہ نشان بنتی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کے سدباب کے لیے فوری اقدام کریں گے۔تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے۔

    ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے کارکن کی نماز جنازہ آج شام بجے نمائش چورنگی پہ ادا کی جائے گی, ترجمان ایم کیو ایم نےکارکنان و ہمدردوں کو بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

  • ملتان سے گرفتار لیاری گینگ وار کے کارندے کا 20 افراد کے قتل کا اعتراف.

    ملتان سے گرفتار لیاری گینگ وار کے کارندے کا 20 افراد کے قتل کا اعتراف.

    کراچی: ملتان سے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وارکے کارندے نے دورانِ تفتیش دو پولیس انسپکٹروں سمیت 20 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وارکے کارندے جاوید عرف جیدا سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، دورانِ تفتیش ملزم نے پولیس افسران سمیت 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

    امن کی بحالی کے لئے کراچی میں جاری آپریشن میں تیزی آتی جارہی ہے،آپریشن کے شروع ہوتے ہی جن دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئےدوسرے شہروں کا رخ کیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی سے ایسے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے دیگر شہروں میں بھی چھاپے مارہے ہیں۔

    لیاری گینگ وار کے کارندے جاوید عرف جیدا نے ملتان میں پناہ لے رکھی تھی۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد ہولناک انکشافات کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سابق پولیس اہلکار ہے۔وہ گینگ وار کارندوں کو اسلحہ چلانے کی بھی تربیت دیتا تھا۔پولیس ملازمت کے دوران ملزم پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں کی پیشگی اطلاع گینگ وار کو دیا کرتا تھا۔اور پولیس کی ہر نقل و حرکت سے لیاری گینگ وار کارندوں کو آگاہ کرتا تھا۔
    ملزم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد کو بچانے کے لئے اس نے اپنے ہی بہنوئی پولیس انسپکٹر اصغر اعوان کو بھی قتل کیا۔

    ملزم نے دورانِ تفتیش یہ بھی بتایا کہ اس کا ایک بیٹا قتل کے الزام میں گرفتار ہےجبکہ دوسرا بیٹا مقابلہ کے دوران رینجرز کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔

  • کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    کراچی آپریشن کومزید موثر بنایا جائے گا،چوہدری نثارکا ڈی جی رینجرزکو فون

    اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے گا ،یہ بات ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ دنوں میں آپریشن مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے اور آپریشن کے راستے کی ہر روکاوٹ کو دور کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

  • کراچی آپریشن اسی رفتارسے بلا تفریق جاری رکھا جائے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی آپریشن اسی رفتارسے بلا تفریق جاری رکھا جائے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کراچی آپریشن اسی رفتارسے بلا تفریق جاری رکھا جائے۔

    کور کمانڈرکراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں سندھ رینجرز کےہیڈکوارٹرزکادورہ کیا،ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

    کور کمانڈرکراچی نے سندھ رینجرزکے سیکٹر،ونگ کمانڈرزکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ہدایت جاری کہ کراچی آپریشن کو بلا تفریق اسی رفتار سے جاری رکھا جائے۔

  • کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں ،ڈی جی رینجرز

    کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ڈی جی رینجر نے کہا کہ شہریوں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے ،جس سے نہ صرف بڑی حد تک امن قائم ہو ا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے کراچی کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا، اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔