Tag: کراچی ائیرپورٹ

  • کراچی ائیرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا اعلان

    کراچی ائیرپورٹ کا رن وے بند کرنے کا اعلان

    کراچی ائیرپورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے جزوی طور پر بند رہے گا، رن وے پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات ہٹانے کا کام کیا جائے گا۔

    کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا رن وے آج 2جولائی کو ایک گھنٹے کیلئے بند رہے گا۔

    karachi airport

    جاری کیے جانے والے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کے ٹائروں کی ربڑ کی باقیات ہٹانے کیلئے رن وے صبح7سے8 بجے تک بند رہے گا۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی رن وے سے طیاروں کے ٹائروں کی باقیات ہٹانے کا کام کرے گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر ایک اور مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    کراچی : کراچی ائیر پورٹ پر ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا اور کپتان نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پراتارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر فلائی جناح کے طیارے سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا، ذرائع نے بتایا کہ فلائی جناح کی پرواز لاہور سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع اے ٹی سی کو دی، پرواز میں 150سےزائدمسافر سوار تھے تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

    کراچی ایئرپورٹ اوراطراف بارش کےباعث کیڑے مکوڑےہونےسےپرندوں کی تعدادزیادہ ہے، ڈی جی ایئرپورٹ ذیشان سعید نے فوری طور پرفیومیگیشن اور اضافی برڈشوٹر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

  • ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

    ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا۔

    بعض مسافروں کو امریکا سمیت دیگر ممالک روانہ ہونا تھا تاہم کئی گھنٹے تاخیر کے بعد پرواز منسوخ کرنے پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔

    ترکش ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے پر ڈی جی پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

    ڈی جی اتھارٹی نے کراچی ائیر پورٹ منیجر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ایئرپورٹ پرندوں کے خاتمے کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کم

  • کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور، سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے تھے۔

    اتھارٹی کےجاری کردہ نوٹم میں کہاگیا ہے کہ کچھ ائیرروٹس آپریشنل وجوہات کے باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے، لاہور، سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر بارہ بجے تک بند رہیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی : دوشہروں کی فضائی حدود پروازوں کیلیے بند

    اس اقدام کے باعث کچھ شیڈول پروازیں متاثر ہوسکتیں ہیں، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 روٹس کمرشل طیاروں کیلئے بند کیے گئے ہیں، جس کے بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ، ٹیک آف دوپہر 12 بجے تک بند کر دی گئی ہے۔

    جبکہ اب کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا اور ائیراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت  نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کراچی : کراچی ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازکی گراؤنڈ ہینڈلنگ پہلی بار خواتین عملے کے سپرد کردی گئی جبکہ طیارے کی پائلٹس بھی خواتین تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کی گراؤنڈ ہینڈلنگ پہلی بار خواتین عملے نے انجام دی۔

    غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کی لینڈنگ کے بعد ہوائی جہاز کو محفوظ طریقے سے پارک کرنے، مسافروں کو اترنے کے لیے ایرو برج کو جوڑنے، اور ان کے سامان کو ٹرمینل تک پہنچانے کے تمام کام خواتین کی ٹیم نے سنبھالے۔

    اس تاریخی موقع پر خواتین کی مکمل ٹیم نے سری لنکن ائیرلائنز کے اے 320 طیارے کا گراؤنڈ ہینڈلنگ آپریشن بخوبی سرانجام دیا، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کی پائلٹ بھی خواتین تھیں جبکہ جہاز کو اگلی پرواز کے لیے بھی خواتین نے ہی تیار کیا۔

    ان باہمت خواتین نے ہوا بازی کی صنعت میں ایک ایسا پیشہ چنا ہے جو کبھی مردوں کے لیے مخصوص سمجھا جاتا تھا تاہم ایئر لائنز کو گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ صرف فلائٹ آپریشن نہیں تھا بلکہ پاکستان کی افرادی قوت کے منظر نامے میں واضح تبدیلی تھی۔

    اس کامیابی کے ساتھ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کاک پٹ سے لے کر گراؤنڈ لینڈنگ تک کے تمام کام خواتین ہی سنبھالتی تھیں۔ پہلے گراؤنڈ ہینڈلنگ کا مکمل انتظام مرد عملہ کرتا تھا۔

  • عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

    ایف  آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہنواز، افسرعلی، مجتہدحسین، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی، خدا بخش شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہروفیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/umrah-pilgrims-must-vaccinated-against-meningitis/

  • طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

    طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری

    کراچی: کراچی میں ممکنہ آندھی اور طوفانی بارشوں کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا۔

    جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے اور چھوٹے طیاروں کے ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے۔

    بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں تو محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ایرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی سخت مانیٹرنگ شروع

    کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی سخت مانیٹرنگ شروع

    کراچی : کراچی ائیرپورٹ پر 100سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے کارگو ٹرمینل کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی گئی، ذرائع نے بتایا کہ 100سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے مانیٹرنگ سخت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چوری روکنے کیلئے سی سی ٹی وی نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    کارگوٹرمینل،آئی سی جی ٹرمینل اوراطراف میں سی سی ٹی وی کیمرےلگائے گئے، کارگو ٹرمینل میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلے کی اجازت پر ملازمین پکڑے گئے تھے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے سے کیڑے نکلنے کے واقعے کی تحقیقات کاحکم

    کراچی ائیرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے سے کیڑے نکلنے کے واقعے کی تحقیقات کاحکم

    کراچی : ڈائریکٹرجنرل سول ایویشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے سے کیڑے نکلے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر نجی لاؤنج کے کھانے سے کیڑے نکلنے کے انکشاف کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    ڈی جی سول ایوی ایشن کے احکامات پر ایئر پورٹ منیجر کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ منیجر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کرائیں۔

    تحقیقاتی کمیٹی میں سی اے اے افسر، ڈاکٹر،بارڈر ہیلتھ سروسز کا اہلکار شامل ہوگا اور تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    کمیٹی رپورٹ مکمل ہونے پر قصور وار کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر عالمی معیار کے جدید رن ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ

    کراچی ائیرپورٹ پر عالمی معیار کے جدید رن ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ

    کراچی ائیرپورٹ پر عالمی معیار کے جدید رن ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کمپنیز کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ عالمی معیار کے رن ویز کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام رن ویز کی جدید طرز پر تعمیر چاہتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے دونوں رن ویز 25 آر اور 7 ایل کی ازِسرنو تعمیر کی جائے گی۔

    جدید رن ویز کی تعمیر کے سلسلے میں سی اے اے کی جانب سے کمپنیز کو بولی میں شامل ہونے کی دعوت دیدی گئی ہے۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ کمپنیزکا متعلقہ کام میں تجربے، مہارت اور مالی صلاحیت کا حامل ہونالازم ہے۔

    حکام کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کا پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔