Tag: کراچی ائیر پورٹ

  • کراچی ائیر پورٹ کے قریب غیرملکیوں پر حملے نے کئی سوالات  اٹھادیئے

    کراچی ائیر پورٹ کے قریب غیرملکیوں پر حملے نے کئی سوالات اٹھادیئے

    کراچی : ائیر پورٹ کے قریب غیرملکیوں پر حملے نے سیکیورٹی پر کئی سوالات اٹھا دیئے ؟ کیا ائیرپورٹ کی سیکیورٹی مکمل فول پروف ہے؟

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے غیرملکیوں پر حملے کے بعد سیکیورٹی پر سوالات اٹھادیئے۔

    کیا ائیرپورٹ جانے والے تمام راستوں پر سیکورٹی ہائی الرٹ نہیں، فلائی اوور کے ساتھ جانے والے مرکزی راستے پر پولیس تعینات ہے جبکہ اسٹار گیٹ والی سڑک پر بھی اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

    ان دونوں کے درمیان اولڈ ٹرمینل جانے والی سڑک پرکوئی سیکورٹی موجود نہیں، عام لوگ بغیر تلاشی ائیرپورٹ کی طرف جارہے ہیں تو کیا امن دشمن اس راستےسے ائیرپورٹ نہیں پہنچ سکتے۔

    یاد رہے اتوار کی رات ائیرپورٹ کے قریب چینی باشندوں کو خود کش حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا ، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

    دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    تفتیشی حکام نے حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلیں، ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے جو کراچی سے خریدی گئی تھی۔

    حکام کا کہناتھا کہ علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق دہشت گرد سے رابطے پہ شعبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف علاقوں میں چھاپے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کراچی ائیر پورٹ پر برتنوں میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ائیر پورٹ پر برتنوں میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کراچی ائیر پورٹ پر برتنوں میں چھپا کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کر لی۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحہ کی پرواز پر جانیوالے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

    اے ایس ایف حکام نے کہا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا۔

  • کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ اور سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ سے16ملین روپےمالیت کی غیرملکی کرنسی اور 251گرام سونا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی کرنسی اور سونے کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    مسافر عمران گل اعوان سے 251 گرام سونا اور بیرونی ملکی کرنسی برآمد ہوئی ، جس میں امریکی ڈالر، ہانک کانگ ڈالر، یوان، ریال شامل ہیں۔

    مسافر نے کرنسی اور سونا اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران مذکورہ کرنسی اور سونا برآمد کیا۔

    اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے اور کرنسی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی اور دبئی جانیوالے مسافر سے ملکی اورغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کراچی ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانیوالے مسافرسے ملکی اورغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

    ترجمان کے مطابق رقم مسافرحیات اللہ کے بیگ سے برآمد ہوئی ، مذکورہ کرنسی کی مالیت پاکستانی 71 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

    اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ برآمد کی جانے والی کرنسی میں ستاون ہزار دو سو بیس آسٹریلین، 350 امریکی ڈالراور 52 ہزار پاکستانی روپے شامل ہیں، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی سے دبئی جانے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی تھی، غیر ملکی کرنسی میں یورو اور ڈالر شامل تھے۔

  • کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی ائیر پورٹ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے سے 27 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی: کسٹم حکام نے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 میں چھاپہ مار کر کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیر پورٹ کے ’’اصفہانی ہینگر‘‘ پر کھڑے پی آئی اے کے طیارے پی کے 305 پر کسٹم حکام نے چھاپہ مارا ہے،چھاپے کے دوران طیارے کے ٹوائیلٹ کے خفیہ خانوں سے 27 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی،کسٹم حکام کے مطابق ہیروئن کو 9 پیکٹوں میں چھپایا گیاتھا۔

    PIA-post

    کسٹم حاکم کے مطابق طیارے کو آج صبح بیرون ملک کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کی پرواز کو روکتے ہوئے جہاز کے دروازے کو سیل کردیا گیا ہے اوررات کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔


    27-kg heroine seized from PIA aircraft in Karachi by arynews

    کسٹم ترجمان اس واقے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتہ لگا رہے ہیں کہ طیارے اندر ہیروئن کس طرح پہنچی؟ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کو موثر تحقیقات کے بعد سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

  • کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری

    کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری

    کراچی: پیرس واقعے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردئیے گئے ۔

    پیرس میں دہشتگردی کا واقعے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، کراچی ائیر پورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے عارضی انٹری پاسز بھی منسوخ کردئیے، اے ایس ایف کی جانب سے ائیرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ائیر پورٹ کی پارکنگ ایریا اور مسافروں کے سامان کی سخت جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔

    لاہور پولیس نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔