Tag: کراچی اسٹیڈیم

  • جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے: کپتان کا مزدوروں سے خطاب

    جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے: کپتان کا مزدوروں سے خطاب

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جتنی محنت آپ نے کی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔

    قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں جتنی محنت آپ نےکی اتنی محنت ہم بھی کریں گے۔

     قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم سے متعلق کبھی منفی نہ سوچیں، جیسا گمان کیا جاتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے، ہم کوشش کریں گے چیمپئنز ٹرافی ہم ہی جیتیں۔

    کپتان محمد رضوان نے مزید کہا کہ کراچی کا اسٹیڈیم بھی لاہور کی طرح خوبصورت لگ رہا ہے اور امید ہے اسٹیڈیم کی طرح ہمارے نتائج بھی خوبصورت ہوں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی شاندار افتتاحی تقریب، شائقین کا ہجوم امڈ آیا

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مزدوروں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا اور اس موقع پر تمام ورکرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مہمان خصوصی یہ مزدور ہیں، ان کے آنے کا بہت شکریہ، ہماری پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دن رات لگا کر یہ کام مکمل کیا ہے، آج تنقید کرنے والے ہار ے ہیں اور ہم جیتیں ہیں، یہ گرائونڈ جب مکمل ہو گا تو لاہور سے بہتر ہو گا۔

    محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم بہادر ہے، ایک دو میچز سے ناراض نہ ہوں، اپنی ٹیم پر اعتماد کریں۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    کراچی: پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا، قومی ٹیم کو ٹاپ پوزیشن پررہنےکیلئےآخری میچ بھی جیتنا ضروری ہوگا۔

    نیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 335 رنزکےتعاقب میں232رنزپرڈھیرہوئی، لیگ اسپنراسامہ میرنے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں، وسیم جونیئر نے3 اور حارث رؤف نےدو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 60 رنز بناکر نمایاں رہے اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز وار نہ سہ سکا، ڈیرل مچل 34، مارک چمپن 46، ٹام بنڈل 23 رنز بناسکے۔

    اس سے قبل کپتان بابراعظم کی ریکارڈ سینچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا، سلمان علی آغا نے 56 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ میچ کے ۤآخری لمحات میں شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 رنز بناکر کر ٹیم کے مجموعے کو 334 رنز تک پہنچایا،اس کے علاوہ شان مسعود 44، محمد رضوان 24، افتخار احمد 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، بینجمن لسٹر اور ایش سودھی کے ہاتھ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    چوتھے ون ڈے کے لئے قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں تھیں، اوپنر امام الحق، عبداللہ شفیق، شاداب خان، محمد نواز اور نسیم شاہ کی کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اسامہ میر اور حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب اٹھارہ سال سے کم عمر بچے آدھی قیمت پر ٹکٹ خرید کر دیکھ سکیں گے، ٹکٹ خریدنے کے لیے 3 مقامات پر سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، پی ڈی ایس اے آفس جوہر موڑ، اور چائنا گراؤنڈ سے ٹکٹ آدھی قیمت پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    ٹکٹ خریدتے وقت بچوں کو ب فارم دکھانا لازمی ہوگا، نیز آدھی قیمت پر ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ ٹیسٹ میچ دیکھنے والے امریکی صدر

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ ٹیسٹ میچ دیکھنے والے امریکی صدر

    پچھلے سال وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کا دورہ کیا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

    عملی سیاست کا آغاز کرنے اور پاکستان میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے پہلے دنیا عمران خان کو کرکٹر کی حیثیت سے جانتی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرکٹ کے شائق اور کسی کھلاڑی کے مداح ہوں یا نہ ہوں، مگر یہ ضرور جانتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سابق کرکٹر ہیں اور انہی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح بنا تھا۔

    امریکی صدر کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ جس ملک کے وزیرِ اعظم سے ان کی ملاقات ہو رہی ہے، اس کی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان بلا (کرکٹ بیٹ) ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں تحائف کا تبادلہ ہوا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو ایک کرکٹ بیٹ دیا گیا۔

    اس بلّے پر سابق امریکی صدر آئزن ہاور کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ آئزن ہاور وہ واحد امریکی صدر ہیں جنھوں نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا۔

    امریکی صدر نے 1959 میں‌ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں‌ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ‌ میچ بھی دیکھا۔