Tag: کراچی اسپتال

  • کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : اسپتال میں مبینہ طور پر 2 بچوں کی لاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں کچرے دان سے2بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے تحقیقات جاری ہے، ۔مبینہ طورپرلاشیں چھوڑ کر جانے والی خواتین کی اسپتال سے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    فوٹیج میں مبینہ ملزمہ خاتون کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری خاتون وہیل چیئرچھوڑ کر کینٹین اور فارمیسی کی جانب گئی۔

    فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےساتھی خاتون نے ممکنہ طور پر کچھ سامان خریدا اور واپس آئی اور واپس آتے ہی وہیل چئیر لے کر رکنے والے رکشے کی جانب گئی، مبینہ ملزمہ خاتون وہیل چیئر سے کھڑی ہوئی اور خود رکشے میں بیٹھی۔

    دوسری جانب ساتھی خاتون بیٹھی اور دونوں اسپتال سے نکل گئے، فوٹیج میں2خواتین کو اسپتال کے باہر احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کررہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

  • کراچی : اسپتال کے واش روم میں نوجوان نے خودکشی کرلی

    کراچی : اسپتال کے واش روم میں نوجوان نے خودکشی کرلی

    کراچی : نجی اسپتال میں نوجوان نے گلےمیں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مریض کو داخل کرتے وقت انتظامیہ کو بتایا تھا، یہ خودکشی کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ، نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کراسپتال کے واش روم میں خودکشی کی۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کو ایک روز پہلے ہی نفسیاتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور مریض کو داخل کرتےوقت انتظامیہ کوبتایاتھایہ خودکشی کرسکتا ہے۔

    اہلخانہ نے کہا اسپتال انتظامیہ سے کہا تھا ایک فرد کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے لیکن اسپتال انتظامیہ نے انکار کر دیا، نوجوان لاکھوں کا مقروض تھا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنی تین نابالغ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔

    پولیس نے اس پورے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ واقعہ جہلم کے آبائی گاؤں ہیران پور میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنی تین کمسن بچیوں کو قتل کر دیا تھا، لڑکیوں کی عمریں دو، تین اور پانچ سال تھیں۔

  • کراچی، اسپتالوں کی انتظامیہ نے رجسٹریشن اور لائسنس کے لیے کوششیں تیز کردیں

    کراچی، اسپتالوں کی انتظامیہ نے رجسٹریشن اور لائسنس کے لیے کوششیں تیز کردیں

    کراچی: دارالصحت اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے سبب 9 ماہ کی بچی نشوہ کی ہلاکت کے بعد اسپتالوں کی انتظامیہ نے رجسٹریشن اور لائسنس کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسپتال انتظامیہ نے نشوہ کیس کے بعد رجسٹریشن اور لائسنس کے لیے بھاگ ڈور شروع کردی ہے، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کو عبوری لائسنس مل گیا۔

    ذرائع کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال کا تفصیلی دورہ کرکے عبوری لائسنس جاری کیا۔

    ایم ایس ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کا کہنا تھا کہ سرکاری و نجی اسپتالوں میں غفلت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، کلائسنس جاری ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔

    ایم ایس ڈاکٹر خادم قریشی کا کہنا تھا کہ عملے کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، چھ ماہ کے بعد مستقل لائسنس مل جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عصمت کیس، مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

    واضح رہے کہ عصمت کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عصمت کیس میں مجرمانہ غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جن ڈاکٹرز کے خلاف فیملی کو شک ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ کراچی کے دارالصحت اسپتال میں نو ماہ کی بچی نشوہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے غلط انجکشن لگنے کے سبب دو روز قبل انتقال کرگئی تھی۔

    خیال رہے کہ کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں 25 سالہ عصمت کو دانت کے درد لیے انجکشن لگوانے جانے پر مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔