Tag: کراچی اغوا

  • کراچی  میں نجی یونیورسٹی کی ٹیچر کی بہن کو اغوا کرلیا گیا

    کراچی میں نجی یونیورسٹی کی ٹیچر کی بہن کو اغوا کرلیا گیا

    کراچی : کراچی میں نجی یونیورسٹی کی ٹیچر کی بہن کو اغوا کرلیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی یونیورسٹی کی ٹیچر کی بہن کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ، ماڑی پور تھانے میں خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ نجی یونیورسٹی کی ٹیچر کی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں بتایا گیا کہ میں کسی کام سےگھرسےباہرگئی تھی،واپس آئی توبہن موجودنہ تھی، شبہ ہے 35 سالہ بہن کو کسی نے اغوا کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کسی سے فون پر رابطےمیں تھی، ٹیکنیکل شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ساتھ ہی خاتون کےموبائل فون کاڈیٹااورلوکیشن بھی حاصل کی جارہی ہے۔

    یاد رہے اگست میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیر آباد میں لڑکی کے اغواء اور پھر بازیابی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے مغویہ کو بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ ڈکیت گروہ کے 3 کارندے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بھیس میں ایک گھر میں گھسے اور 18سالہ لڑکی کو اسلحے کے زور پر زبردستی گاڑی میں بٹھالیا اور جب گاڑی لے کر جانے لگے تو لڑکی کا بھائی بھی زبردستی گاڑی میں بیٹھ گیا، مبینہ اغوا کاروں نے لڑکی کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد علاقے میں ہی اتار دیا جس نے پولیس کو اطلاع دی۔

    مغویہ کے بھائی نے پولیس کو ملزمان کی گاڑی کا رنگ اور نمبر بتایا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے لڑکی کو اس گاڑی سے بازیاب کرالیا گیا تھا۔

  • کراچی : اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا  پوسٹ مارٹم ،  اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم ، اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی: مومن آباد سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ،جس میں اہم انکشاف سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد سے اغوا کے بعد 12 سالہ بچے کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    پولیس سرجن نے بتایا کہ بچےکی لاش کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف کیا کہ
    جسمانی معائنےمیں بچےکیساتھ بدفعلی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا ہونے والے بچے کی گزشتہ صبح لاش ملی تھی، ایس پی ای وی سی سی ظفرصدیق چھانگا نے بتایا تھاکہ 8اپریل کومومن آباد سے12 سالہ بچےعبید کو اغوا کیاگیاتھا اور اغواکاروں نے بچے کے ورثا سے 15 لاکھ تاوان طلب کیا تھا۔

    ظفرصدیق چھانگا کا کہنا تھا کہ جس کے بعد ڈی آئی جی سی آئی اےکی ہدایت پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور سی پی ایل سی نےٹیکنیکل بنیادپرمشترکہ کارروائی کرکے2ملزمان کوگرفتار کیا تھا۔

    ایس پی ای وی سی سی نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پرمنگھوپیر سےبچےکی لاش برآمدکی گئی ، گرفتارملزمان میں ایک مقتول بچےکابہنوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچےکی والدہ ایک ماہ قبل بیرون ملک سےواپس آئی تھی اور والدہ کےپاس15 بیس لاکھ روپےکی رقم موجودتھی، ملزمان کےپاس گھرکی تمام تر تفصیلات موجودتھیں۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت فرقان اور فرحان کے ناموں سے ہوئی، واقعےکا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج ہے۔

  • پولیس کی بروقت کارروائی، کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب

    پولیس کی بروقت کارروائی، کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب

    کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی میں کورنگی کراچی کی مغوی بچی بازیاب کرا لی گئی، واردات میں ملوث 3 اغوا کار بھی گرفتار کر لیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سیکٹر51 بی سے 5 سالہ بچی اغوا کی گئی تھی، جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 گھنٹے بعد بازیاب کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے اغوا میں ملوث تینوں اغوا کاروں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قبل ازیں بچی کے لاپتا ہونے کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    ایف آئی آر کے مطابق بچی صبح دیگر بچوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھی، اس دوران وہ اغوا کر لی گئی، صبح سے سارا دن بچی کو تلاش کیا گیا لیکن کچھ پتا نہیں چلا۔ بچی کے اہل خانہ نے پولیس کو موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کی، جس میں ایک شخص کو بچی کے پاس کھڑے اور پھر اس کے پیچھے جاتے دیکھا گیا۔

    کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی مشترکہ کارروائی، مغوی بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

    بعد ازاں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ویڈیو والے شخص کی تلاش شروع کر دی، پولیس بارہ گھنٹوں بعد ہی اغوا کاروں تک پہنچ گئی اور بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ایس آئی یو نے کراچی میں ایک کارروائی میں محمود آباد کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری غلام شبیر کو بازیاب کرایا تھا، اور 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، مغوی کو 27 اپریل کو اٹھایا گیا تھا۔ ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

  • اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    اغوا ہونے والی بچی بازیاب، پولیس نے اغواکار کو بھی دھر لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بچی بازیاب کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب ہو گئی، پولیس نے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو فیروز آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے بہ حفاظت بازیاب کر کے ملزم کو سندھی مسلم سوسائٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔

    ملزم گلشن معمار کا رہایشی ہے، ملزم بچی کو اغوا کر کے سندھی مسلم سوسائٹی لایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر دو دن قبل اغوا کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیو کراچی : معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ معصوم کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، نومبر میں کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی کم سن بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس نے نیو کراچی کے اجمیرنگری تھانے کی حدود میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے ملزم بشیر کو گرفتار کر لیا تھا، ملزم نے بچی کو اپنی دکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اور واقعے کے بعد دکان بند کر کے فرار ہو گیا تھا۔