Tag: کراچی انتخابات

  • نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر تلخ کلامی، ایک شخص زخمی

    نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر تلخ کلامی، ایک شخص زخمی

    کراچی: نیو کراچی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس پہلے ہی بند کرنے پر پولنگ ایجنٹوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، تاہم یو سی 13 نیو کراچی ٹاؤن نیو رشید آباد میں پولنگ عملے اور ایجنٹس میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    الیکشن عملے نے بیلٹ باکس 8 بجے سے پہلے ہی بند کر دیے، ڈبے دکھائے بغیر بند کرنے پر سیاسی جماعتوں کی خواتین پولنگ ایجنٹس نے احتجاج کیا، اور اس دوران پولنگ عملے کے ساتھ ان کی شدید تلخ کلامی ہوئی، بعد ازاں‌ ہاتھا پائی میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    پولنگ عملے کی جانب سے ایجنٹوں کو ڈبے نہ دکھانے پر پولنگ اسٹیشن کے باہر صورت حال کشیدہ ہو گئی، سیاسی جماعتوں کے کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ کر جمع ہو گئے۔

    کراچی کا میئر کون؟ فیصلہ 11 یوسیز کریں گی، ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ شروع

    پولنگ ایجنٹوں نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سندھ کی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچا رہا ہے، کشیدہ صورت حال کو قابو کرنے کے لیے پولیس بھی پہنچ گئی۔

  • کراچی کی عوام نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی کی عوام نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا، مصطفیٰ کمال

    کراچی : مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 6 فیصد رہا اتنا تو جنگل میں بھی مل جاتا ہے۔

    آے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آر میں مصطفیٰ کمال نے وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتاً کراچی کی عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے اپنا مینڈیٹ محفوظ کرلیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ قومیت کے نام پر دئیے گئے مینڈیٹ کو ماضی میں کس طرح سے فروخت کیا گیا ہے۔

    مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 106 اور پی ایس 117 معمولی سیٹیں نہیں ایک ایم کیو ایم کے گھر کی اور دوسری فاروق ستار کے گھر کی سیٹ ہے، اس پر اتنے کم ووٹنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے ہماری باتوں کی تائید کی ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ فاروق ستار ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے چکر میں ہیں، مگر بلی کے خواب میں چھپچڑوں کی مترادف ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں ایم کیو ایم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ڈاکٹر صغیر کو اس نشست پر کھڑا کرتے تو یہ الیکشن چھوڑ کر بھاگ جاتے۔

    مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ اپنی پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عوام سے رابطہ کریں گے۔

    پروگرام کے ذریعے مصطفیٰ کمال نے کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا ورنہ آج کراچی کی اتنی بری صورتحال نہیں ہوتی۔