Tag: کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل

  • لوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ ، اربوں روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری بے نقاب

    لوبیا کی آڑ میں امریکی بادام کی اسمگلنگ ، اربوں روپے کی ڈیوٹی ٹیکس چوری بے نقاب

    کراچی : انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر اربوں روپے ڈیوٹی اور ٹیکس چوری بے نقاب ہوگئی۔

    گرین چینل کے ذریعے دبئی سے لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام اسمگل کرنے کا فراڈ پکڑا گیا ، ڈپٹی کلکٹراینٹی اسمگلنگ نے بتایا کہ اے آر برادرز نے ڈیوٹی ٹیکسز میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ڈپٹی کلکٹر کا کہنا تھا کہ مس ڈیکلریشن سے کلیئر کرائے گئے بادام کے کنٹینرز گوداموں میں منتقل کیےگئے تاہم فراڈ کے ذریعے کلیئر کرایا گیا ایک کنٹینر حب ریور روڈ پر گودام پر چھاپے میں ضبط کیا۔

    ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ ہارون آباد سائٹ ایریا کراچی میں گودام پر چھاپے میں 2 کنٹینر تحویل میں لیے گئے اور فراڈ سے کلیئر کرائے گئے بادام کے مزید 2 کنٹینر کے آئی سی ٹی سی سے تحویل میں لیے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ تحویل میں لیے گئے 5 کنٹینر سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی اشیا ملیں، اے آر برادرز نے فروری میں گرین چینل کے ذریعے 84 کنٹینر کلیئر کرائے تاہم اے آر برادرز کے خلاف فراڈ اور ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • سری لنکا بھیجے جانے والے  آلوؤں میں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

    سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں میں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

    راولپنڈی: : سری لنکا بھیجے جانیوالے کنٹینر میں آلوؤں سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی گئی، ہیروئن 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کاروائی کرکے کولمبو سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں سے بھرے کنٹینر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔

    اے این ایف نے بتایا کہ مشکوک ریفریجریٹر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی مجموعی طور پر تقریباً 5 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

    مجموعی طور پر 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام ہیروئن بھرے آلوؤں کی تلاشی لی تاہم ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مزکورہ کینٹنر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھام مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔