Tag: کراچی انٹر بورڈ

  • کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعلسازی کی تصدیق

    کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعلسازی کی تصدیق

    کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعلسازی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی انٹر بورڈ سال اوّل کے امتحانی نتائج میں 60 فیصد سے زائد طلبہ و طالبات فیل ہوگئے ہیں تاہم اب رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی انٹربورڈ میں نتائج تبدیل کرنا سالوں سے جاری ہے، بورڈ کے دو سابق چیئرمین پروفیسر سعید الدین، نسیم احمد میمن، دو سابق کنٹرولر امتحانات انور علیم، ظہیر الدین بھٹو نتائج بدلنے میں ملوث نکلے ہیں۔

    نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھانڈا پھوڑ دیا بورڈ کے تین سابق اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات تنویر عباس، حارث فاروقی،محمد اطہر بھی نتائج تبدیل کرانے میں ملوث پائے گئے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انگلش، بائیولاجی، کیمسٹری اور فزکس کے نتائج بدلے گئے، حکومت نے انٹر بورڈز کے 8 افسران کیخلاف فوجداری مقدمے کیلئے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔

    نگراں وزیر اعلیٰ کی طرف سے کرائی گئی تحقیقات میں کرپشن الزامات درست ثابت ہوگئے، نگراں وزیر اعلیٰ نے بورڈ نتائج کے بعد اٹھنے والے سولات پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

  • کراچی انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں تحقیقاتی ادارے کو شواہد مل گئے

    کراچی انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں تحقیقاتی ادارے کو شواہد مل گئے

    کراچی: انٹر بورڈ میں نتائج تبدیلی کیس میں ادارے کو شواہد مل گئے، اینٹی کرپشن یونٹ نے چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رشوت کے عوض مبینہ طور پر امتحانی نتائج میں گھپلوں پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کراچی کے انٹر بورڈ آفس پر چھاپہ مار کر امتحانی ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا، کرپشن میں چیئرمین بورڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    [bs-quote quote=”نتائج تبدیل ہونے والی 179 کاپیوں میں چیئرمین انٹر بورڈ کی اجازت سے نمبر تبدیل ہوئے۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ذرایع”][/bs-quote]

    اینٹی کرپشن یونٹ چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے نتائج تبدیل ہونے والی 179 کاپیاں حاصل کرلی ہیں، تمام کاپیوں میں چیئرمین انٹر بورڈ کی اجازت سے نمبر تبدیل ہوئے۔

    ذرایع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پروفیسر انعام احمد اور سابق کنٹرولر کو شاملِ تفتیش کر لیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پیسوں کےعوض طلبہ کو اچھے گریڈ میں پاس کیا گیا، کیمسٹری میں 2 نمبر لینے والے امیدوار کو 58 مارکس دیے گئے، طلبہ کو غیر قانونی 4 سے لے کر ہر پرچے میں 66 تک اضافی نمبرز دیے گئے۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  امتحانی نتائج میں گھپلے، کراچی انٹر بورڈ آفس پرچھاپہ، چیئرمین شامل تفتیش

    ذرایع نے بتایا کہ انگریزی میں 7 نمبر لینے والے امیدوار کو 70 مارکس دیے گئے، ریاضی میں 12 مارکس لینے والے کو 72 مارکس دے دیے گئے، ریاضی میں 37 مارکس لینے والے ایک طالب علم کو 97 نمبرز دیے گئے۔

    22 فروری کو انکشاف ہوا تھا کہ کراچی کے انٹر بورڈ آفس میں مبینہ طور پر امتحانی نتائج میں فیل طلبہ کو لاکھوں روپے رشوت لے کر پاس کیا گیا ہے۔

  • انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد گرفتار

    انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد گرفتار

    کراچی : انٹر بورڈ میں کرپشن اسکینڈل کے مبینہ مرکزی ملزم ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ کراچی انٹربورڈ میں کرپشن سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد انٹر بورڈ کے دفتر پر چھاپے اور انکوائری کے دوران ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیراحمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم پر امتحانی نتائج میں تبدیلی اور ہیر پھیر کرنے کا الزام ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد پیسے لے کربڑے پیمانے پر امتحانی نتائج  میں ردو بدل کرنے میں ملوث رہا ہے اس حوالے سے سائینس ، کامرس اور آرٹس گروپ کے فی پرچہ ریٹ مختص کر رکھے تھے جس کے تحت آرٹس گروپ کے فی پرچہ ریٹ سب سے کم جب کہ سائینس گروپ  (پری انجینیئرنگ) کے ریٹ سب سے زیادہ تھے یہ گروہ پرچوں میں کامیبابی دلوانے کے علاوہ نمبروں میں بھی ردوبدل کروا کر اچھے گریڈ بھی دلوادیتا تھا۔

    اسی سے متعلق : انٹر بورڈ کراچی پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ ، ملازمین نے ہڑتال کردی

     

    واضح رہے دس روز قبل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے انٹر بورڈ آف کراچی میں کارروائی کی گئی جو 48 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہی اس دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرتے ہوئے بورڈ آفس میں موجود ملازمین کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد بورڈ کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کام جاری رکھنے سے منع کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : کراچی انٹربورڈ میں کرپشن: لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    جب کہ کنٹرولر امتحانات عمران چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن کے اعلیٰ حکام کی جانب سے چند طالب علموں کے نمبروں میں ردوبدل کرانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا، بورڈ کی جانب سے انکار پر اینٹی کرپشن نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔