Tag: کراچی انٹر میں فیل

  • کراچی : انٹر میں فیل ہونے والے طلبا نے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی : انٹر میں فیل ہونے والے طلبا نے بڑا مطالبہ کردیا

    کراچی‌: انٹر میں فیل ہونے والے طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ فی پرچہ 400 روپے اسکروٹنی فیس ہے، معاف کی جائے۔

    کراچی میں انٹر سال اول کے نتائج 2023 پر طلبہ نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی ۔فیس فوری معاف کی جائے، فی پر چہ چار سو روپے فیس جمع کرانی ہیں.

    طالب علموں نے کہا کہ انٹر سال اول کے یزاروں طلبہ کو اسکروٹنی کرانی ہے، کاپیوں کی چانچ پڑتال میں نمبر درست اکاونٹ نہیں کیے گئے۔

    ۔ڈپٹی کنٹرول امتحانات میٹرک بورڈ نے بتایا ہے کہ انٹر میں اسکروٹنی عمل شروع ہوگیا ہے، اسکورٹنی کے دو کاونٹر تشکیل دیے ہیں، اسکروٹنی کاعمل شفاف ہوگا اور کاپیوں کی چانچ پڑتال سینئر پروفیسرز کرتے ہیں۔

    انٹرسال اول کےپرچوں کی اسکرونٹی کیلئےفارم جمع کرانےکا سلسلہ جاری ہے ، اسکروٹنی فیس جمع نہ کرانےوالےامیدواروں سےدرخواستیں وصول کر لیں، بورڈ انتظامیہ فیس کےحوالےسےمعاملہ چیئرمین بورڈ کوپیش کرے گی۔