Tag: کراچی اورنگی ٹاؤن

  • اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کُن انکشاف

    اورنگی ٹاؤن میں کھدائی کے دوران ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کُن انکشاف

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کی تعمیر کیلئےکھدائی میں ملنے والی انسانی باقیات سے متعلق حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ملنے والی انسانی باقیات 30 برس قبل قتل ہونے والی خاتون کی نکلیں، مقتولہ کی بیٹی نے سوتیلے والد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

    مقتولہ کی بیٹی نے الزام لگایا کہ سوتیلے والد نے والدہ کو قتل کرکےگھر میں دفن کیا تھا، میرے حقیقی والد ہمیں چھوڑ کر بنگلا دیش چلے گئے تھے، والدہ نے فرید عالم نامی شخص سے دوسرے شادی کی تھی۔

    بیٹی کا کہنا ہے کہ ایک دن گھر آئے والدہ موجود نہیں تھیں تو سوتیلے والد نے بتایا کہ والدہ گم ہوگئی ہیں، بھائیوں نے والدہ کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی۔

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ برآمد

    بیٹی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں مکان کی تعمیر کے دوران انسانی ہڈیاں ملیں، دوپٹے اور چپل کی مدد سے والدہ کی باقیات کو شناخت کیا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ مقتولہ ممتاز بیگم 30 سال قبل لاپتہ ہوگئی تھی، ملزم فرار ہے،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ  انسانی باقیات کو مزید تحقیقات کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتی روز کراچی کے علاقے کے اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں تھی، پولیس نے بتایا تھا کہ کھدائی کے دوران انسانی کھوپڑی کی ہڈیاں اور دوپٹہ ملا ہے۔

  • کراچی : گھر میں ڈرامائی انداز میں 2 کروڑ  کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    کراچی : گھر میں ڈرامائی انداز میں 2 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر میں ڈرامائی انداز میں کروڑوں کی ڈکیتی کرنے والے اصلی پولیس اہلکار نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں دو کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈکیتی کی واردات میں نقلی نہیں اصلی پولیس ملوث نکلی۔

    اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی ، ذرائع نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن ویسٹ زون میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ساؤتھ زون پولیس کے اہلکار موجود تھے، مبینہ طور پر ڈکیتی کی واقعے میں پولیس پارٹی دو کروڑ سے زائد رقم اور سونا لے کر چلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی گھر میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کر دی تھی، البتہ گلی میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں واقعہ ریکارڈ ہو گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد پندرہ تھی ، اہل خانہ ڈکیتوں کو پولیس اہلکار سمجھتےرہےجنہوں نے گھر میں داخل ہوکر سکون سے دوگھنٹےتک لوٹ مار کی اور دو کروڑ روپے، ستر تولے سونے کے علاوہ دیگرسامان لوٹ کرلے گئے، ڈاکو جاتے ہوئے دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے، جنہیں انہوں نےبلوچ پُل پرچھوڑدیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان پولیس موبائل ویگوگاڑی، مہران کاراور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا، آئی جی کے حکم پر ساؤتھ زون کے اعلیٰ افسر اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔

    گذشتہ روزاورنگی ٹاؤن کےگھرمیں دو کروڑروپےکی ڈکیتی ہوئی تھی اور ڈکیتی میں گھرسےسونااورنقدی لوٹی گئی تھی۔

  • ‌ ‌کراچی : اورنگی ٹاؤن  سے  زیر زمین دفن کیے گئے اسلحہ کی کھیپ برآمد

    ‌ ‌کراچی : اورنگی ٹاؤن سے زیر زمین دفن کیے گئے اسلحہ کی کھیپ برآمد

    کراچی: پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سے زمین میں دفن اسلحہ برآمد کرلیا ، برآمد ہونیوالا اسلحہ پرانا اور ناقابل استعمال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سی 14میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین دفن کیےگئےاسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی۔

    اسلحے کی کھیپ میں 4 رائفل،1 پستول، 50 عدد ایمونیشن ایس ایم جی ، 25 عدد ایمونیشن جی تھری شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونیوالا اسلحہ پرانا اورناقابل استعمال ہے تاہم اسلحے کو فارنزک کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

    اسلحہ ممکنہ طورپر کراچی آپریشن کےدوران دہشت گردوں نے چھپایا تھا، ملنے والے اسلحے کی کھیپ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

    گذشتہ ماہ کراچی میں کے ڈی اے لینڈ سے بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحہ بوریوں میں بھر کے زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

  • فلموں کی کہانی کی طرح بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

    فلموں کی کہانی کی طرح بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرا دیا، بھائی نے فلموں کی کہانی کی طرح دوسرے بھائی کا خون کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر ہاشم خان نے اپنے بھائی کے قتل کے لیے کرائے کا قاتل پکڑا اور پھر اسے بھی دوسرے شخص کے ذریعے قتل کرا دیا۔

    ہاشم خان نے گلاب نامی شخص کو اپنے بھائی کے قتل کے لیے 15 لاکھ روپے دیے تھے، جب گلاب نے ہاشم کے بھائی کو مار دیا تو ہاشم نے ثبوت مٹانے کے لیے گلاب کو بھی ایک اور شخص کے ہاتھوں قتل کرا دیا۔

    اس بار ہاشم خان نےگلاب کو قتل کرانے کے لیے زاہد نامی قاتل کو 2 لاکھ روپے دیے، جس نے گلاب کا خون کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واردات گزشتہ سال یکم دسمبر کو اورنگی ٹاؤن پیر آباد کے علاقے میں رپورٹ ہوئی تھی، دونوں وارداتوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    تاہم دوران تفتیش ملزم ہاشم خان نے اپنے بھائی کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد کو بھی لاہور میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے ہاشم خان کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔