Tag: کراچی آپریشن

  • نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے، قائم علی شاہ

    نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے، قائم علی شاہ


      وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کراچی آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا ،نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے۔

    دولت پور حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے تعزیعت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا 
    نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے ۔ 

    ان کا کہنا تھا سڑکوں پر اوور لوڈڈنگ  کی  روک تھام کے کیے اقدامات کر رہے ہیں  ان کا ایک سوال کے جواب میں کہن اتھا کراچی میں پولیس افسران کے  تبادلوں پر رینجرز اور پولیس میں کوئی تضاد  نہیں۔ 

  • مفتی عثمان یار سمیت چھ افراد کراچی میں قتل

    مفتی عثمان یار سمیت چھ افراد کراچی میں قتل

    کراچی  میں ایک بار پھر دہشت گردی کا سوئچ آن ہوگیا۔۔۔۔فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں  چھ افراد جاں  کی بازی ہار گئے جبکہ تین  افراد زخمی ہوئے۔

    کراچی میں آپریشن جاری ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ ہے کہ نہیں قابو آرہیہے آج بھی سیاسی بنیادوں پر چار افراد کا قتل عام شہر کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل پر ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق شارع فیصل لال قلعہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پراندھا دھند فائرنگ کردی۔۔۔تین مقتولین کی شناخت  مفتی عثمان،رفیق اورمحمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقتولین کا تعلق مولانا سمیع الحق کی جماعت جے یو آئی ایف سے تھا۔

    تینوں کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائی گئیں۔۔۔ان تین افراد کے علاوہ کٹی پہاڑی، مکا چوک اور لیاری میں تین مزید افراد نامعلوم ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بنے۔۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ہے کہ روز آن ہوجاتا ہے۔۔رینجرز اور پولیس کےد عوے کے ٹارگٹ کلنگ کم کردی۔۔لیکن نامعلوم دہشت گرد جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں اپنا کام کر جاتے ہیں۔ رینجرز اور پولیس کے پاس لامحدود اختیارات  پھر بھی دہشتگردوں کے سامنے بے بس ہیں۔

     واقعے کے بعد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مدرسے کے طلبہ نے مشتعل ہوکت دکانیں بند کرادیں اور سڑک پر احتجاج کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔

     وزیر اعظم سمیت متعدد سیاسی رہنماوٗں نے جمعیت العلمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے رہنما  مفتی عثمان کے قتل پر شدید اظہارِ مذمت کیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، کراچی میں ہر قیمت پر آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف کو کراچی میں ہونے والے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے نتائج اطمینان بخش ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔

    ملاقات کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
       

  • ایم کیو ایم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملک کی صورتحال پر غور

    ایم کیو ایم کی چوہدری نثار سے ملاقات، ملک کی صورتحال پر غور

     

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے ایک نمائندہ وفد نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

    ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات 45منٹ جاری رہی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ،ملک میں امن و امان کے استحکام بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال گیا اور کراچی میں پائیدارامن کیلئے مل جل کرکام کرنے پراتفاق کیاگیا۔

    ایم کیوایم کے وفدمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ارکان ڈاکٹرصغیراحمد ، کنور نوید جمیل اورسینیٹ میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈربابرخان غوری شامل تھے۔

  • کراچی آپریشن جاری، پھربھی ہائی پروفائل کلنگ کیسز معمہ

    کراچی آپریشن جاری، پھربھی ہائی پروفائل کلنگ کیسز معمہ

    کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران دس ہزار سے زائد ملزمان کی گرفتاری کادعویٰ کیا گیا ہے۔ مگر چند ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

    شہر قائد میں پولیس اور رینجرز جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم تو لگتی ہے،کامیاب نہیں،کیونکہ سینکڑوں چھاپوں میں جن درجنوں ملزمان کو گرفتار کیاگیا ان میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہیں یا صرف شک کی بنیاد پر دھر لئے گئے ہیں جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے کئی اہم کیسز اب بھی پولیس کے سر کا درد بنے ہوئے ہیں۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ دیدارجلبانی کو محافظ سمیت یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا اور اسی روز نارتھ ناظم آباد میں2مراکشی علما سمیت تبلیغی جماعت کے 3اراکین بے دوردی سے قتل کردیئے گئے،قاتل کون تھے کئی روز گزر جانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کیوں عمل میں نہیں آسکی سوال اپنی جگہ قائم ہے۔  کئی ماہ گزر گئے۔ نیوٹاون میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیخ الحدیث مولانا اسلم شیخوپوری کے قاتلوں کا بھی سراغ نہ مل سکا۔ ڈیفنس میں قتل کی جانے والی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قاتل بھی تاحال نامعلوم ہیں۔

    شہر میں سیکورٹی اداروں کے متحرک ہوتے ہی دہشتگردی وقتی طور پر تھم جاتی ہے مگر اچانک قاتل موت بانٹنا شروع کردیتے ہیں۔ رواں سال لیاری سے تعلق رکھنے والے ظفر بلوچ اور کئی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو سرعام قتل کیا گیا مگر تفتیش میں پیشرفت اور اہم ملزمان کی گرفتاری صفر بٹا صفرہے۔