Tag: کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس

  • کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس : مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

    کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس : مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم

    کراچی : کراچی ایئر پورٹ حملہ کیس میں مفروردہشت گردوں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کاحکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کا حتمی چالان سی ٹی ڈی نے اے ٹی سی میں جمع کرادیا ، جس میں ماسٹر مائنڈکمانڈربشیر بلوچ عرف بشیر زیب اورعبدالرحمان عرف رحمان گل مفرور قرار دیا۔

    عدالت نے مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان کیخلاف زیردفعہ 88،87 کی کارروائی شروع کی جائے۔

    انسداددہشت گردی عدالت نےمفرورملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں، چالان میں کہا گیا کہخود کش دھماکےمیں2چینی باشندوں سمیت شہری کی موت ہوئی جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    چالان کے متن میں کہنا تھا کہ کیس میں جاویداورخاتون گل نساگرفتارہیں ، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا، ماسٹر مائنڈ کمانڈربشیر بلوچ اورعبدالرحمان عرف رحمان گل مفرور ہیں جبکہ بشیر زیب اور رحمان گل نے شاہ فہد کی خود کش حملےکیلئےذہن سازی کی۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم جاوید نےحملےسےقبل ایئر پورٹ کی ریکی کی اور گرفتارملزمہ گل نسانےبارودسےبھری کاربلوچستان سےکراچی لانےمیں مدد کی، دھماکے کے وقت گرفتار ملزم جاوید اور ساتھی سراج عرف دانش موقع پرموجود تھے۔

    چالان کے مطابق خود کش دھماکےکےبعدجاوید اورسراج عرف دانش ایئر پورٹ سےفرار ہوگئے تھے، دھماکے کےمفرورملزمان کی گرفتاری کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ملی۔

    بعد ازاں انسداددہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

  • کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم کو پولیس رپورٹ پر بری

    کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم کو پولیس رپورٹ پر بری

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ماسٹر عیسی کو پولیس رپورٹ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کردیا ہے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے چار ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ماسٹر عیسیٰ کے خلاف ثبوت نہیں ملے ہے، جس پر عدالت نے انھیں بری کرنے کا حکم دیدیا اور دیگرملزمان ثرمد صدیقی، ندیم برگر اورآصف ظہیر کے ریمانڈمیں دو دن کی توسیع کردی۔

    دوسری جانب ائیر پورٹ حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے ملزمان کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔ ملزمان ندیم برگر اور سرمد صدیقی پہلے بھی سنگین مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔ ان ملزمان کو عینی شاہدین نے بھی شناخت کرلیا ہے۔