Tag: کراچی ایئرپورٹ دھماکا

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خود کش دھماکے سے قبل کے مناظر سامنے آگئے،  خودکش حملہ آور سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خود کش دھماکے سے قبل کے مناظر سامنے آگئے، خودکش حملہ آور سے متعلق اہم انکشافات

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خودکش حملہ کرنے والا شاہ فہد دن تک کہاں گھومتارہا اور کیسے دھماکا کیا، دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ دہشتگرد شاہ فہد نے کراچی پہنچنے کے بعد کیا کیا اور تین دن گھومنے کے بعد کیسے دھماکہ کیا؟

    خودکش دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر پہلی بار سامنے آگئے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا اور رات 10 بجکر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا۔

    دہشت گرد دوسرے دن صبح دس بجکرستاون منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا اور ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا اور دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ڈی ایچ اے فیز ون کے سگنل پہنچا۔

    دہشتگردشاہ فہد تقریباً ساڑھے چھ واپس ہوٹل پہنچا، پھر ہو ٹل سے نکلا، دہشتگرداسٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اوردیگر جگہوں کے چکر لگاتا رہا اور شام 4 بجکر 20 منٹ پرشارع فیصل فیاض سینٹرکراس کیا۔

    کورنگی سے خیابان اتحاد پر دہشت گرد کو جاتے دیکھا جاسکتاہے ، دہشت گرد نے شام سوا5 بجے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچا

    جس کے بعد دہشتگرد کو 6 بجکر 29منٹ پر صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، شاہ فہد 6 بجکر 31 منٹ پرواپس اپنے ہوٹل پہنچا، دہشت گردی کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشت گرد کو دیکھا جاسکتا ہے، رات ساڑھے 9 بجے دہشت گرد ائیر پورٹ پرپہنچ گیا تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشت گرد کو اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    چینی قافلہ نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کواطلاع دی ، قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا شاہ فہد نے خودکش دھماکا کردیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد زیر‌ حراست

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد زیر‌ حراست

    کراچی: ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیموں نے تیسرے روز بھی کرائم سین کا دورہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا ہائی پروفائل کیس پر سی ٹی ڈی کام کر رہی ہے، کیس پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ بھی کام کررہا ہے۔

    ہائی پروفائل کیس پر حساس اداروں کی مدد بھی لی جارہی ہے، تفتیشی اداروں کی جانب سے تیزی سے کام کیا جارہا ہے، دہشت گرد سے متعلق پہلے روز ہی معلومات حاصل کر لی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران سہولتکاروں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں چھاپوں کے دوران افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کرائم سین کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی کرائم سین کلیر کرنے تک نفری تعینات رہے گی پولیس کے چند اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملے کرنے والے خودکش بمبارکی شناخت کرلی گئی، شاہ فہد نامی حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن کے ذریعے چینی شہریوں کو نشانہ بنایا تاہم چینی انجینئرزکی نقل وحرکت کی معلومات دہشت گردوں تک کیسےپہنچیں اس سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 2 غیر ملکی باشندوں کی لاشیں سرد خانے منتقل

    کراچی ایئرپورٹ دھماکا، 2 غیر ملکی باشندوں کی لاشیں سرد خانے منتقل

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 غیرملکی باشندوں کی لاشیں سردخانےمنتقل کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں غیر ملکیوں کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ 2 غیرملکی باشندوں کی لاشیں سردخانےمنتقل کردی گئی ہے اور سرد خانےکےباہربھاری سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

    کرائم سین کو آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے ، ممکنہ طورپرتفتیشی ٹیموں کی جانب سےدوبارہ دورہ کیاجائے گا اور دن کی روشنی میں مزید شواہد اکٹھے کیے جاسکیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی کرائم سین کے اطراف سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کی جائیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا اور دھماکے سے چار سے زائد گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئی جبکہ کئی درختوں کو آگ لگ گئی۔

    ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کوفون کرکے واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ دیںے کی ہدایت کی ہے۔