Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • ویڈیو: کراچی ایئر پورٹ کے بیگیج ایریا میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا

    ویڈیو: کراچی ایئر پورٹ کے بیگیج ایریا میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیگیج ایریا میں چھت سے پانی ٹپکنے لگا ہے، جس سے مسافروں کے سامان کی خرابی کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے بیگیج ایریا میں چھت پر نصب پائپ پھٹنے سے پانی گرنے لگا ہے، مسافروں کے سامان کی آمد و رفت کے لیے موجود کنویئر بیلٹ پر پانی گرنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی۔

    ویڈیو میں پائپ سے پانی گرنے کے دوران پرواز سے آئے سامان کی بیلٹ پر منتقلی دیکھی جا سکتی ہے۔

    36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں مقرر

    ویڈیو مِں مسلسل گرنے والا پانی کنویئر بیلٹ کے نیچے کافی دور تک فرش پر بہہ رہا ہے، بیگیج ایریا میں موجود پانی کے باعث آمد و رفت میں مشکلات اور مسافروں کے سامان کی خرابی کا خدشہ ہے۔

  • افغان شہری کو ایئرپورٹ پر غیر قانونی سہولت دینے والے 2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر ایک افغان شہری کو غیر قانونی طور پر کینیڈا بھیجنے کی سہولت دینے والے 2 ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحمت اللہ نامی افغان شہری کو جعلی بورڈنگ کارڈ پر کینیڈا روانگی کی سہولیات فراہم کرنے میں ملوث 2 ایف آئی اے اہل کار گرفتار ہو گئے۔

    ایف آئی اے امیگریشن کے کامران اور وحید نامی ہیڈ کانسٹیبلز نے افغان شہری کے ساتھ 25 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا تھا، افغان شہری کی کینیڈا روانگی کے لیے ایف آئی اے اہل کاروں سے ڈیل روالپنڈی کے 2 ایجنٹس نے کی تھی۔

    ایف آئی اے نے الیاس اور عثمان نامی ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی، گرفتار دونوں اہل کاروں کو ایئر پورٹ بلا کر ہتھکڑی لگائی گئی تھی، اور پھر پاسپورٹ سرکل حکام کے حوالے کیا گیا۔

    جعلی بورڈنگ پاس اور کینیڈا کے جعلی اسٹڈی پرمٹ کے ساتھ مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

    یاد رہے کہ افغان شہری کو 8 جنوری کو پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز کی فائنل چیکنگ پر گرفتار کیا گیا تھا، دونوں اہل کاروں نے ملزم کو امیگریشن کاؤنٹر پر لائے بغیر بین الاقوامی روانگی لاؤنج تک پہنچایا۔

    اہل کاروں نے مبینہ طور پر افغان شہری کو پی آئی اے پرواز نمبر 783 کا جعلی بورڈنگ کارڈ بھی فراہم کیا۔

    ملزم رحمت اللہ، اس کے بھائی اور دونوں ایف آئی اے اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم افغان شہریوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی حاصل کر رکھے تھے، اور ان کے قبضے سے افغان پاسپورٹس اور شناختی کارڈز برآمد کیے گئے۔

  • جعلی بورڈنگ پاس اور کینیڈا کے جعلی اسٹڈی پرمٹ کے ساتھ مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے جعلی بورڈنگ پاس اور کینیڈا کے جعلی اسٹڈی پرمٹ کے ساتھ ایک مسافر کو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر ایک کارروائی میں جعلی بورڈنگ پاس اور امیگریشن کروائے بغیر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا۔

    ملزم رحمت اللہ اسٹڈی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا، بورڈنگ گیٹ پر کراس چیکنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے جعلی بورڈنگ پاس برآمد کر لیا گیا۔

    سفری دستاویزات کی مزید جانچ پڑتال پر کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اور الیکٹرانک ٹریول اجازت نامہ بھی جعلی نکلا، ملزم رحمت اللہ کے جعلی بورڈنگ پاس پر چسپاں ایگزٹ اسٹیمپ بھی جعلی نکلی۔

    دوران تفتیش ملزم کی نشان دہی پر ملزم کے بھائی ولی محمد کو بھی ایئر پورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج سے گرفتار کر لیا گیا۔

    امیگریشن حکام کی جانب سے مزید پوچھ گچھ اور موبائل فون کی تلاشی پر افغانی پاسپورٹ کی تصاویر اور ملزم کا شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا کٹس کی کمی کا سامنا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرونا کٹس کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کرونا ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کرونا کٹس کی عدم فراہمی کے باعث ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایئرپورٹ پر صحت کے عملے کو کِٹس فراہم نہیں جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ التوا کا شکار ہو گئے۔

    واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب اور جنوبی افریقہ سے آنے والے 10 فی صد مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی آ چکی ہے، اور انفیکشن کے باعث اموات رک چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 488 ٹیسٹ کیے گئے جن میں صرف 26 پازیٹو کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    ملک بھر کے اسپتالوں میں کرونا انفیکشن کے صرف 14 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیا ہے، جب کہ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.75 فی صد ہے۔

  • اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ مسافر کا انتقال

    اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ مسافر کا انتقال

    کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ مسافر کا انتقال ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کر گیا، حنین فاروق نامی مسافر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز ای آر 505 کے 19 سال کے مسافر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی، مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی آیا۔

    مسافر کی طبیعت بگڑنے پر سی اے اے اور وفاقی ورات صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی۔

    ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو جیسے ہی جہاز سے باہر لایا گیا ڈاکٹرز نے فوری چیک کیا لیکن اس کا انتقال ہو چکا تھا، وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر حنین فاروق بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔

    جعلی ویزے پر مسافر گرفتار

    دوسری طرف کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی میں جنوبی افریقا کے جعلی ویزے پر غیر ملکی پرواز سے جانے کے خواہش مند مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محمد جاوید اقبال کا ویزا چیک کیا گیا تو صفحہ نمبر 8 پر لگا جنوبی افریقا کا ویزا جعلی نکلا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو آف لوڈ کر کے گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والا مسافر کس ملک کا شہری ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والا مسافر کس ملک کا شہری ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے ترکش ایئر کی پرواز میں غل غپاڑہ کرنے والے نشے میں دھت ترک مسافر کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز میں نشے میں دھت ہنگامہ کرنے والے مسافر کا نام بیکنٹ اونر معلوم ہوا ہے، اور مسافر ترکی کا شہری ہے۔

    ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق سی اے اے میڈیکل ٹیم نے مسافر کا چیک اپ کر لیا، مسافر کا پاسپورٹ نمبر U25104661 ہے، نیز، ترکی ایئر کی پرواز مسافر کو آف لوڈ کر کے واپس تھائی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ کرنے پر پائلٹ نے طیارے کو کراچی لینڈ کیا تھا، جہاز مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ سیکیورٹی نے مسافر کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کر دیا، مسافر آج رات ترکیہ فلائٹ سے ترکیہ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ترک ایئر کی پرواز ٹی کے 172 استنبول سے تھائی لینڈ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک مسافر نے نشے میں دھت غل غپاڑہ شروع کر دیا، جس پر مسافروں نے شکایت کی تو فضائی میزبان نے کپتان کو صورت حال سے آگاہ کر دیا۔

    ذرائع ایئر پورٹ کے مطابق کپتان نے کراچی ایئر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر اتار دیا، کپتان کی شکایت پر سیکیورٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کرآف لوڈ کر دیا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 46 لاکھ روپے سے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز کلکٹریٹ نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    غیر ملکی کرنسی میں 16 ہزار 940 یورو، 1500ڈالر، 1300 ترکش لیرا اور پاکستانی کرنسی شامل ہیں۔

    کسٹمزحکام نے بتایا کہ کرنسی کی مالیت 46 لاکھ 54 ہزار 350 روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ممنوعہ اشیا بھی برآمد کی گئی۔

    یاد رہے پاکستان کسٹمز نے پشاور ائیرپورٹ پر 38500 ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی تھی۔

    خیال رہے چیئرمین ایف بی آر فیلڈ میں موجود کسٹمز حکام کو پہلے ہی یہ ہدایات جاری کرچکے ہیں کہ وہ ائیرپورٹ اور زمینی سرحدوں پر نگرانی سخت رکھیں اور کرنسی اسمگلنگ کی غیر قانونی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے مستعد رہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ سے جعلی شینگین ویزے پر جرمنی جانے کا خواہشمند مسافر گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سے جعلی شینگین ویزے پر جرمنی جانے کا خواہشمند مسافر گرفتار

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جعلی شینگین ویزے پرغیر ملکی پرواز سے جرمنی جانے کا خواہشمند مسافر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شینگین ویزے پرغیر ملکی پرواز سے جرمنی جانے کا خواہشمند مسافر گرفتار کرلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے رہائشی ماجد کے پاسپورٹ پر ترکی اور جنوبی افریقہ کا ویزا بھی جعلی ہے ، یو اے ای، جنوبی افریقہ اور آذربائیجان سفر کے لئے لگی امیگریشن کی مہریں بھی جعلی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ امیگریشن ریکارڈ میں ملزم کے ان غیرملکی سفرکی تفصیلات موجود نہیں ہیں اور ملزم کے مطابق اس نے کبھی کوئی غیر ملکی سفر نہیں کیا۔

    ملزم کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

  • ایران سے آنے والے 3 مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

    ایران سے آنے والے 3 مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار

    کراچی: ایران سے آنے والے 3 مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایران سے آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی جانب سے پیش کیے گئے پاسپورٹس پر آسٹریا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، گرفتار ملزمان میں طیب رضا، افضل احمد اور حمزہ مقصود شامل ہیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی ویزے ایرانی ایجنٹ سے حاصل کیے، گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیارے  بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے سے 2 طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایرپورٹ پر دو ائیرلائن کے طیارے حادثے سے بچ گئے، دونوں پروازوں سے پرندے ٹکرائے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی ایئرلائن قطر ائیر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    قطر ائیر کی پرواز QR-610 کے انجن نمبر2 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، واقعہ رن وے نمبر 25 ایل پر پیش آیا، پرواز میں 150 سے زائد مسافر تھے۔

    دوسری جانب پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے 2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا تاہم طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔

    ذرائع کے مطابق سی اے اے کے متعلقہ شعبہ نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ پرندے ٹکرانے سے جہازوں کو بڑا حادثہ پیش ہوسکتا ہے، پرندوں کی ائیرپورٹ اور رب وے پر موجودگی َسی اے اے کی یہ نا اہلی ہے۔