Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • کراچی ایئرپورٹ ناکارہ طیاروں کا قبرستان بن گیا

    کراچی ایئرپورٹ ناکارہ طیاروں کا قبرستان بن گیا

    کراچی : ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے ہیں، درجنوں خراب طیاروں میں پرندوں نے بسیرا کرلیا جس کے باعث کوئی بھی نا خوشگوار صورتحال پیش آسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 30 سےزائد ناکارہ طیارے سیکیورٹی رسک بن گئے، یہاں نجی ایئرلائنز کے20اورغیرملکی ایئرلائنزکے10طیارے کھڑے ہیں۔

    نجی اوردیگر غیر ملکی ایئرلائنز کے یہ طیارے جو کبھی ہزاروں مسافروں کو لئے بڑی شان سے فضاؤں میں بلند ہوتے تھے آج خطرے کی علامت بن گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے: مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے، پروازیں متاثر


    ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ناکارہ طیارے ہٹانے کیلئے متعلقہ ایئرلائنز کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، خطوط میں لکھا گیا ہے کہ یہ ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئےہیں، پرندوں کے باعث گزرنے والی پروازوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے


    یاد رہے کہ یہ ناکارہ طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے طیاروں کی پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔

  • کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی ایئرپورٹ: مسافر سے کروڑوں‌ روپے کا نشہ آور کیمیکل برآمد

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے نشہ آور کیمیکل برآمد ہوا ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پروینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے دوران چیکنگ قطرائیرلائن کی فلائٹ نمبر کیو آر 605 سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے والے مسافر سے نشہ آور کیمیکل برآمد کرلیا۔

    ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ محمد اکرم نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 3 کروڑ روپے مالیت کی 3.1 کلو ایمفیٹامائن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد

    ملزم نے ایمفیٹا مائن کو بڑی مہارت سے سوٹ کیسں کی تہہ میں چھپایا ہوا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • دبئی جانے والی خواتین کے پاس سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    دبئی جانے والی خواتین کے پاس سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی: کراچی سے دبئی جانے والی دو خواتین کے پاس سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ دونوں خواتین کا عدالت سے 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دونوں خواتین کے قبضے سے 12 ہزار ریال، 50 ہزار درہم اور 50 ہزار جاپانی ین برآمد کیے گئے۔

    ایئرپورٹ عملے کا کہنا ہے کہ خواتین نے برآمد شدہ کرنسی اپنے لباس میں چھپائی ہوئی تھی۔ ملزمان امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے کراچی سے دبئی جا رہی تھیں۔

    مزید پڑھیں: ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پی آئی اے کے 12 ملازمین گرفتار

    دونوں خواتین کی گرفتاری کے بعد عدالت سے ان کا 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، راشد لطیف

    ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، راشد لطیف

    کراچی : کراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ہمراہ دبئی سے وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ شاہ زیب حسن، خرم منظور، حسن محسن، سیف اللہ بنگش، سہیل خان اور ٹیم کے دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔

    کراچی ایئرپورٹ پرکراچی کنگز کے ڈائریکٹر راشدلطیف نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھیل میں بہتری لانی ہے تو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنا ہوگا جس کے لیے موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    پی ایس ایل کے دوران میچ فکسنگ کے الزام میں باہر ہونے والے کرکٹر خالد لطیف اور شرجیل خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں پر لگے الزامات کے بارے میں پی سی بی سے پوچھاجائے کہ انکوائری کہاں تک پہنچی ہے۔

    ڈائریکٹر کراچی کنگز راشد لطیف نے مزید کہا کہ مجھے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ پیش ہونے والے واقعہ کا کچھ علم نہیں ہے اس لیے بہتر ہوگا کہ اس حوالے سے سوالات پی سی بی کے کسی نمائندے پوچھے جائیں۔

    راشد لطیف نے پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کرکٹ کو فروغ ملے گا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو براہ راست ایکشن میں دیکھ کر نوجوانوں کو سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا تاہم انہوں نے عمران خان کے بیان پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

  • کراچی:ترکی میں اغوا ہونےوالے 2پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی:ترکی میں اغوا ہونےوالے 2پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی : ترکی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی میں چند روز قبل اغوا ہونے والے 6 میں سے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔مردان اور پشاور سے تعلق رکھنے والےاشفاق اورافضل نجی ایئر لائن کے ذریعے آج صبح کراچی پہنچے۔

    وطن واپسی پراشفاق احمدکوایف آئی اےنےحراست میں لےلیا،دوسرےشہری افضل کو پوچھ گچھ کےبعداسلام آبادروانہ کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:ترک پولیس کی کارروائی، 2 پاکستانی بازیاب، تعداد 8 ہوگئی

    یاد رہے کہ گزشتہ روزترک پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئےمزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کروایا،جس کے بعد بازیاب ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 8 ہوگئی تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ دونوں شہریوں کی شناخت بلال اور فرخ کے نام سے ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں:استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

    واضح رہے کہ چند روز قبل ہی استنبول پولیس نے عثمان پاشا نامی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےچھ مغوی پاکستانیوں کو رہا کرایاتھا۔

  • کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجریا سے آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے حکام نے روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر محمد ہارون کو ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے چیک کیا اور اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق 45 سالہ محمد ہارون نائیجریا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہین تیز بخار کے باعث ابتدائی معائنے کے بعد جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حتمی طور پر ایبولا وائرس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ابیولا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

  • قومی ایئرلائن کی بدنظمی انتہا کو پہنچ گئی

    قومی ایئرلائن کی بدنظمی انتہا کو پہنچ گئی

    لاہور: ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بار سلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کو منسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا، جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گو نواز گو اور پی آئی اے کیخلاف نعرے لگائے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تاہم طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر بھی لاہور جانے والی پرواز بدنظمی کا شکار ہوگئی، پی آئی اے نے جہازکے مسافروں کی اورلوڈنگ کردی، جہاز کے پائلٹ نے اوور لوڈنگ پر پرواز لے جانے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ روبینہ اشرف بھی طیارے میں سوار تھیں، روبینہ اشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو جہازسے اتار دیا گیا اور کچھ دیر میں روانگی کا کہا ہے، پی آئی کی بدنظمی کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔