Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سرکل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے بھجوایا جارہا تھا، آسیہ نامی ملزمہ خواتین کو جبری مشقت پر بھجوانے میں ملوث ہے، ملزمہ آسیہ پنجاب پولیس کی سابقہ ملازم ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ قیام، اخراجات کیلئے سہولت کاری وسیم گجر نامی ایجنٹ نے کرنا تھی، چاروں خواتین  آف لوڈ کردی گئیں جبکہ ایجنٹوں سے متعلق معلومات لی جا رہی ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جعلی ایمرجنسی پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شہریت بھی مشکوک پائی گئی ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے بڑی خبر

    کراچی ایئرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے بڑی خبر

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کا جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس اور فائر اسٹیشن تعمیر کیا جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ پروجیکٹ کی سربراہی میں اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ جدید ایئر ٹریفک کنٹرول کمپلیکس کی تعمیر اے ٹی سی کو مکمل حد نگاہ فراہم کرے گا۔

    ذرائع نے کہا ایک اندازے مطابق یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، اور منصوبے پر تقریباً 47 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    نئے اے ٹی سی ٹاور میں ایریا ریڈار سینٹر کو بھی منتقل کیا جائے گا، ریڈار ڈسپلے ایریا بھی شامل ہوگا، اور شعبہ فائر کے دفاتر اور فائر اسٹیشن بھی منتقل کیے جائیں گے۔

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے معاملے میں اہم پیش رفت

    موجودہ اے ٹی سی ٹاور 50 سال سے زیادہ پرانا ہے، ٹاور کی بلندی کم ہے تاہم ضروری آلات کی مدد سے سیفٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، جب کہ نیا ٹاور مقام اور اونچائی کے لحاظ سے بین الاقوامی معیار اور جدید ہوا بازی کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔

  • دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کی غلط پارکنگ کا انکشاف، ترجمان پی اے اے کی تصحیح

    دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیر ملکی پرواز کی غلط پارکنگ کا انکشاف، ترجمان پی اے اے کی تصحیح

    کراچی: دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی ایک غیر ملکی پرواز کی غلط پارکنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والی امارات ایئر لائنز کی پرواز کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی بجائے ڈومیسٹک ٹرمینل پر پارک کرا دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈنگ برج دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کو غلط پارک کرایا گیا تھا، تاہم غلطی کا پتا چلنے کے بعد طیارے کو پش بیک کر کے انٹرنیشنل ٹرمینل پر لایا گیا۔

    خلیجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 606 رات 12 بجکر 50 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ ہوئی تھی، غیر ملکی طیارے کی غلط پارکنگ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کی غلطی کی وجہ سے ہوئی، اور طیارہ آدھے گھنٹے تک غلط پارکنگ پر کھڑا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے غلط پارکنگ کرانے پر شکایت کی ہے۔

    دوسری طرف ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ عملے کی جانب سے کسی قسم کی غلطی نہیں ہوئی ہے، نہ ہی کپتان نے کوئی شکایت درج کرائی، ایئرپورٹ عملے نے معمول کے طریقہ کار کے مطابق کام کیا اور کسی قسم کی ’’غلط پارکنگ‘‘ نہیں ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز مقررہ آمد کے وقت سے 23 منٹ قبل رات 12 بجکر 47 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی، جب کہ اس کی مختص کردہ انٹرنیشنل بے (بے نمبر 24) پر پہلے سے ایک اور پرواز (PK213) موجود تھی، چناں چہ طیارے کے کپتان سے گفتگو کے بعد اسے عارضی طور پر بے 16 پر پارک کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ جب بورڈنگ برج بے 24 خالی ہوئی، تو طیارے کو رات 1 بجکر 25 منٹ تک وہاں منتقل کیا جا چکا تھا، کپتان کو معلوم تھا کہ وہ وقت سے پہلے پہنچے ہیں، اور انھیں اپنی مختص کردہ بے کے خالی ہونے تک انتظار کرنا تھا۔

  • سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

    سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

    ایف آئی اے نے سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا  کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والا مسافر گزشتہ سال لاہور ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا، مسافر یورپ جانے کیلئے چوہدری تیمور نامی انسانی  اسمگلر سے رابطے میں تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ کے عوض اسپین پہنچانے  کا وعدہ کیا تھا، سینیگال پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے،  سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیا۔

    حکام کے مطابق ایجنٹ نے ہوائی جہاز کے بجائے سمندری راستے شہری کو بھجوانے کی کوشش کی لیکن مسافر نے سمندری راستے سے یورپ جانے سے انکار کیا بعد ازاں پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر یورپ بھیجنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن اس بھی ناکام رہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں رکھا گیا، مسافر کے مطابق سیف ہاؤسز میں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے، مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrested-10-suspects-involved-in-begging/

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافروں کو پکڑ لیا۔

     تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے،۔

     

    مسافر محمد جنید اور فیضان تھائی ایئر کی پرواز "ٹی جی 341 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، کسٹم کے عملے نے مسافروں سے موبائل فون ضبط کرکے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے اہم اقدام

    کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے اہم اقدام

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے۔

    نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، جس سے کراچی میں 600 سیٹر ایئر بس 380 طیارے کی لینڈنگ ممکن ہو سکے گی۔

    کراچی ایئرپورٹ رن وے

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ نئے رن وے کی تعمیر پرانے رن وے کو توڑ کر کی جا رہی ہے، بڑے طیاروں کی کراچی لینڈنگ کے لیے ایمریٹس سمیت دیگر ایئر لائنوں نے دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل کے پھانسی گھاٹ کی دہشت آج بھی برقرار، رونگٹے کھڑے کر دینے والی ویڈیو رپورٹ

  • کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    راولپنڈی : کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 144گرام 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی ایئرپورٹ پرمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ترجمان نے بتایا کہ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافربراستہ دبئی سےکراچی پہنچی تھی، دوران تفتیش میں خاتون نے منشیات بھرے کیسپولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمہ کواسپتال منتقل کرکے 144گرام 11کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلئے گئے، تاہم دوران تفتیش خاتون نے لاہور میں منشیات اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔

    اے این ایف نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر لاہور میں ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ملزمان سے نیٹ ورک کے مزید ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کاعمل جاری ہے ۔ اے این ایف اپنے مشن ایک قوم ایک منزل منشیات سے پاک پاکستان میں پرعزم ہے۔

  • کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی سے منشیات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے کرسٹل آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی، مسافر امتیاز علی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 700 کے ذریعے جدہ جارہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کسٹم اہلکاروں کو سامان کی اسکیننگ پر منشیات کا شک ہوا، مسافر امتیاز کا تعلق خیرپور سے ہے، کراچی ایرپورٹ پر مسافر امتیاز علی کو جدہ جانے والی پرواز SV-700 پر سوار ہونے سے پہلے کسٹمز عملے نے روکا اور مسافر کے سامان کی ابتدائی تلاشی میں کوئی مشکوک شے برآمد نہ ہوئی تاہم کسٹمز عملہ مسافر کے سفر کے مقصد سے مطمئن نہ ہوا۔

    کسٹم حکام نے کہا کہ مزید تفتیش کے دوران عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو پھاڑ کر جانچ کی مسافر کے بیگ کے خفیہ حصے سے 500 گرام گرام کرسٹل آئس اور 80 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی پکڑی گئی۔

    منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے، مسافر کو فوری طور پر کسٹمز ایکٹ کی شق 171 کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہے۔

  • سعودی ،عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 51 پاکستانی بے دخل

    سعودی ،عراق سمیت 7 ممالک سے مزید 51 پاکستانی بے دخل

    کراچی : سعودیہ اور عراق سمیت 7 ممالک سے 24 گھنٹے میں مزید 51 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے، پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر چین، سعودیہ اور دیگر ممالک کے مزید 30 مسافروں کو پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا۔

    سعودیہ اور عراق سمیت 7 ممالک سے 24 گھنٹے میں مزید 51 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ بے دخل پاکستانیوں کو مختلف پروازوں سے کراچی پہنچا دیا گیا ہے، بے دخل 2 شہری اصلی پاسپورٹ جبکہ 49 ایمرجنسی پیپرز پر وطن واپس پہنچے۔

    سعودی عرب سے بے دخل 33 پاکستانیوں کو کراچی بھیجا گیا ، ایمرجنسی پاسپورٹ پر 14 پاکستانی عراق سے کراچی پہنچے جبکہ دبئی، عمان، زمبیا، قطر اور یو کے سے ایک ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔

    آف لوڈ فرید احمد بزنس ویزا پر تنزانیہ، عبدالحکیم ٹورزم ویزا پر بنگلہ دیش جارہا تھا جبکہ آف لوڈ کئے گئے 11 افراد بزنس اور وزٹ ویزا پر چین اور ملائشیا جا رہے تھے۔

    اس کے علاوہ ابو سفیان، نبیل ، سجاد اور رینا کرن فیملی وزٹ ویزے پر عمان اور اقبال بی بی پرسنل وزٹ ویزا پر سعودی عرب جا رہی تھی۔

    اسی طرح افضل اور ارسلان ورک ویزہ پر جبکہ سمیع اللہ، عدنان خلیل اور محمد عثمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

    شبیر اور کامران بزنس ویزا پر سعودیہ، شاہ رخ وزٹ ویزہ پر یوگنڈا جارہا تھا جبکہ محمد اور عبدالستار کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جاتے ہوئے اف لوڈ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ، اخراجات کی رقم نہ ہونے اور دیگر وجوہات کی بنا پر اف لوڈ کیے گئے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کا غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے ایک دن میں 30 افراد آف لوڈ کر دیے گئے، آف لوڈ کیے گئے بیش تر افراد انسانی اسمگلرز کا نشانہ بننے جا رہے تھے۔

    متعدد مسافروں کو دستاویزات کی شک کی بنا پر گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی، تاہم زیادہ تر حراستی افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    آف لوڈ کیے گئے افراد میں عابد علی، امین اللہ، سلمان ریاض، آفتاب احمد، محمد خلیل، محمد ریاض، احمد خان، محمد حسن، شوکت، حمزہ جاوید، اقبال، عمران، مجاہد، عمران اور اعجاز، فضل، حسین، نجف، لیاقت، کاشف، انزل، اویس، محسن، شبیر، بابر خلیل، سائرہ، دانیال ثاقب، سید بلال حسین، صدف مصطفیٰ، محمد اعجاز، اور فیض شامل ہیں۔

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    مسافروں کو نامکمل سفری دستاویزات سمیت دیگر الزامات کے باعث آف لوڈ کیا گیا ہے۔