Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ : اڑان سے قبل طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی بہتات کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، متعلقہ حکام نے تاحال نوٹس نہیں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا (شہری ہوا بازی) کے ہینگرز میں کتوں کی بہتات ہوگئی ہے، آوارہ کتوں کا آزادانہ گشت فلائٹ سیفٹی کے لیے خطرہ بن گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ پر جنرل ایوی ایشن ایریا کے ہینگرز میں کتوں کی جنرل ایوی ایشن ایریا میں تربیتی طیاروں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اور اسی حوالے سے آج شام بھی ایک آوارہ کتا طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے رہ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگر سے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے اندیشے کے سبب منسوخ کرنا پڑی۔

    جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کےاطراف بھی آوارہ کتے دیکھےگئے، شہری ہوابازی کے ہینگر میں کتوں کے علاوہ دیگر مختلف چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں ۔

    طیاروں کو ٹیکسی وے کے دوران زمین پر پڑی مختلف چیزوں سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے لوہے اور دیگر چیزوں کی وجہ سے طیاروں کے ٹائر پھٹ جاتے ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے سبب پرواز میں منسوخی، ٹائر تبدیلی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جناح ٹرمینل کے مرکزی رن وے کے اطراف میں بھی آوارہ کتے دیکھے گئے۔ شہری ہوابازی کے ہینگر میں آوارہ جانوروں کے علاوہ فارن آبجیکٹ ڈیبریز (FOD)بھی خطرہ بن چکا ہے۔

  • سمندر کے راستے  پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب

    سمندر کے راستے پاکستانیوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن  نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ بے نقاب ہوگیا۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ، کراچی ایئرپورٹ سےحراست میں لئے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کی اور ملزمان نے یورپ جانے کیلئےندیم اور عمیر نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے مذکورہ ایجنٹوں کو ادا کیے، ملزم کو لیبیا سے اٹلی کشتی پر بھجوانے کی کی کوشش کی گئی تاہم کشتی حادثہ کا شکار ہو گئی، جس کے بعد کشتی سوار افراد کو لیبیا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو اور جیل منتقل کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ منظم گینگ لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو مختلف ٹارچر سیل میں بھی رکھا جاتا تھا، انسانی اسمگلرز رہائی کے لئے تاوان بھی وصول کرنے میں ملوث ہیں۔

  • علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون جعل سازی سے حاصل ویزے پر امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی، ایف آئی اے نے مراکش کے ویزے پر جانے والے ایک مسافر صدام حسین کو بھی آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں جعل سازی سے ویزا حاصل کرنے والی افغان خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی، لیکن علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائے کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا، ملزمہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا۔

    صدام حسین جعلی ویزا

     

    افغان خاتون نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی تھیں، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں صدام حسین نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، صدام حسین وزٹ ویزے پر مراکش جا رہا تھا، تاہم ملزم کا مراکش جانے کا مقصد اسپین اور اٹلی کی جانب غیر قانونی بارڈر پار کرنا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویزا شیخوپورہ کے رہائشی نوید نامی ایجنٹ سے 8 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جبار اور امجد نامی انسانی اسمگلرز سے رابطے میں تھا، انسانی اسمگلر امجد یورپ میں غیر قانونی ڈنکی اور سمندر کے راستے لوگوں کو بھیجنے میں ملوث ہے۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ انسانی اسمگلر امجد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور بیرون ملک مقیم ہے، امجد نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ثبوتوں کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا

    ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا

    کراچی: ایف آئی اے نے کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں کو ایجنٹس نے دھوکا دیا، مسافروں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے کمبوڈیا لے جایا گیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں تمام افراد سے زبردستی مالیاتی جرائم، جعلی کالز اور جبری مشقت لی گئی، مسافروں کو یرغمال بان کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کسی قسم کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں، ان کو ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کےخلاف  کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا سے آنے والے مسافر کو حراستی تحویل میں لے لیا گیا ہے، مسافر امیر علی ایمرجنسی پاسپورٹ پر کراچی پہنچا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسافر 26 اگست 2024 کو لاہور ایئر پورٹ سے کمبوڈیا گیا تھا، ایجنٹ نے مسافر کو 1600 ڈالرز کے عوض کمبوڈیا میں فروخت کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر علی کو یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا گیا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق انسانی اسمگلرز کرنٹ لگا کر تشدد کرتے تھے، ایجنٹ نے متاثرہ مسافرسے جھانسہ دے کر 7 لاکھ روپے بھی بٹورے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ سےغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانیوالے 8 مسافر گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ سےغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانیوالے 8 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنیوالے 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    وفاقی تحقیقات ادارے نے جن ملزمان کو گرفتار کیا ان میں سید شبیر حسن، خالد محمود، محمد کامران، محمد کبیر، طارق حسین، محمد آصف، خورشید حسین اور شاہین امین شامل ہیں، ملزمان فلائٹ نمبر FZ – 334 کے ذریعے آذربائیجان جارہے تھے۔

    امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے غیرقانونی آذربائیجان سے مالٹا جانے کی کوشش کرنا تھی۔

    ملزمان کو ایجنٹ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان نے سید شبیر حسن نامی ایجنٹ کو مالٹا جانے کے لیے لاکھوں روپے ادا کیے تھے، ملزمان نے فی کس 2 لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک ایجنٹ کو ادا کیے۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں ٹھہرے تھے؟ سراغ  لگالیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کہاں ٹھہرے تھے؟ سراغ لگالیا گیا

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور حملے کی منصوبی بندی کا پتا لگالیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملے کی تیاری پی آئی بی کے علاقے میں کی گئی، دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی میں فلیٹ لے رکھا تھا اور عارضی رہائش گاہ میں دہشت گرد طالب علم بن کر رہ رہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی عارضی رہائش گاہ تلاش کرکے سیل کردیا گیا ہے ، فلیٹ سے دھماکا خیزمواد کے ذرات،کپڑے اوربال ملے تاہم تمام نمونے ڈی این اے کے لیے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی؟: گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیزانکشافات

    ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزمہ 2 مرتبہ فلیٹ پر آئی تھی، 12 ہزار روپے میں2 کمروں کا فلیٹ کرائے پر لیا گیا تھا اور مرکزی سہولت کار 10ماہ سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی میں بارود بلوچستان سے ہی بھر کر لایا گیا تھا، دھماکےکیلئےسرکٹ اور اگنیشن سسٹم کراچی میں موجودتھا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ فلیٹ سے ایئرپورٹ اور دیگرمقامات کی ریکی کی جاتی رہی ، فلیٹ کا کرایہ اور دیگر اخراجات کالعدم بی ایل اے ہر ماہ بھیجتی تھی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی؟:  گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیزانکشافات

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کی منصوبہ بندی کیسے ہوئی؟: گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، گرفتار دہشت گرد جاوید نے خودکش دھماکے اور منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے کے دوسرے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، سی ٹی ڈی نے دوسرے مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادی۔

    ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار دہشت گرد جاوید نے خودکش دھماکےاورمنصوبہ بندی کااعتراف کرلیا ، ایئرپورٹ بم دھماکا منصوبہ بندی اورفنڈنگ کی مدد سے کیا گیا۔

    گرفتار دہشت گردجاوید نےانٹروگیشن میں سنسنی خیزانکشافات کئے، رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے کمانڈراورماسٹرمائنڈبشیر،عبد الرحمان نے فنڈنگ اور منصوبہ بندی کی ، منصوبے کو ہلاک دہشت گرد شاہ فہد اور گرفتار ملزم جاوید کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا گیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ فنڈ سےکراچی الحرم آٹوموبائلزسےدھماکےمیں استعمال ہونیوالی گاڑی خریدی گئی، کارکی رقم 71 لاکھ کی ادائیگی حب چوکی میں نجی بینک برانچ کےذریعے کی گئی۔

    مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزدکیاگیاہے، مقدمےمیں خودکش دھماکےمیں معاونت کرنیوالےافراد سمیت کالعدم بی ایل اے کے کمانڈراور ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ ، عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل و دیگر بھی نامزدہیں،حب میں نجی بینک کےافسر اوراکاؤنٹ ہولڈر بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس کے ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی، ریمانڈ مکمل ہونے پر جاوید اور گل نسا نامی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعاکی گئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جاوید کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے، ملزم کو ملیر کورٹ میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے شناخت کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ: چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم کوشناخت کرلیا

    تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی اور ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے، دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔

    عدالت نے ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

    یاد رہے دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ہونے والوں میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون 13 ملین روپے سے زائد مالیت کی کوکین سمیت گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر برازیلین خاتون 13 ملین روپے سے زائد مالیت کی کوکین سمیت گرفتار

    انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برازیلین خاتون کو کوکین سمیت گرفتار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی برازیلین خاتون سے 1.396 کلو گرام کوکین برآمد کر لی جس کی مالیت 13.9 ملین روپے تھی۔

    اے این ایف کے مطابق خاتون نے منشیات کو پلاسٹک کے شاپر میں چھپا رکھا تھا، اے این ایف نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اس سے قبل اکتوبر میں پشاور ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی پرواز میں سوار اقبال حسین نامی مسافر کو اس کے سامان میں 1.210 کلو گرام منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منشیات کو مسافر نے بالترتیب تھیلوں اور مٹھائیوں کی اندرونی تہوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا تھا۔

    تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے دونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی لینے کے بعد مجموعی طور پر 2.376 کلو گرام آئس برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ  ریڈ زون قرار ، مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری

    کراچی ایئرپورٹ ریڈ زون قرار ، مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ کو ریڈ زون قرار دے کر آنے والے راستے محدود کر دیے گئے اور مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ، پولیس حکام نے بتایا کہ ایئرپورٹ آنے والے راستےمحدود کر دیے گئے اور غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ آنے، جانے یا وہاں اپنے فرائض انجام دینے والوں کو جانے کی اجازت ہوگی تاہم ایئرپورٹ آنیوالے افراد ریڈ زون میں داخلے کیلئے پرواز کی ٹکٹ اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

    پولیس نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف 5 نئی پولیس چیک پوسٹیں بنادی گئیں،چیک پوسٹوں پر 24 گھنٹے پولیس نفری تعینات رہے گی، چیک پوسٹوں پرپولیس اہلکار مشکوک شخص ،گاڑی کی چیکنگ کریں گے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ چیکنگ کا مقصد کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو روکنا ہے، اپیل ہے مسافر اپنی پرواز کے وقت سےقبل ایئرپورٹ پہنچیں۔