کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ اسٹار گیٹ کے قریب کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر شہری نے ناکے پررکنے کے بجائے گاڑی بھگادی، ایئرپورٹ اسٹار گیٹ کے قریب کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش تاہم پولیس اور رینجرز نے کار کا پیچھا کرکے مشتبہ شہری کو پکڑلیا۔
کار سے پستول برآمد کرکے مشتبہ شخص تھانے منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ایئرپورٹ اور اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں، پہلے ناکے پر کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکا، اسٹار گیٹ کے بعد ایئرپورٹ سگنل پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص سے پستول کا لائسنس طلب کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
کراچی : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر خودکش حملہ کرنے والا شاہ فہد دن تک کہاں گھومتارہا اور کیسے دھماکا کیا، دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔
جس میں بتایا گیا کہ دہشتگرد شاہ فہد نے کراچی پہنچنے کے بعد کیا کیا اور تین دن گھومنے کے بعد کیسے دھماکہ کیا؟
خودکش دھماکے سے قبل کے خصوصی مناظر پہلی بار سامنے آگئے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہشت گرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا اور رات 10 بجکر 33 منٹ پر صدر کے ہوٹل میں کمرہ حاصل کیا۔
دہشت گرد دوسرے دن صبح دس بجکرستاون منٹ پر گاڑی میں ہوٹل سے نکلا اور ایمپریس مارکیٹ سے رینبو سینٹر پہنچا اور دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ڈی ایچ اے فیز ون کے سگنل پہنچا۔
دہشتگردشاہ فہد تقریباً ساڑھے چھ واپس ہوٹل پہنچا، پھر ہو ٹل سے نکلا، دہشتگرداسٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اوردیگر جگہوں کے چکر لگاتا رہا اور شام 4 بجکر 20 منٹ پرشارع فیصل فیاض سینٹرکراس کیا۔
کورنگی سے خیابان اتحاد پر دہشت گرد کو جاتے دیکھا جاسکتاہے ، دہشت گرد نے شام سوا5 بجے پیٹرول پمپ کراس کیا اور ائیرپورٹ پہنچا
جس کے بعد دہشتگرد کو 6 بجکر 29منٹ پر صدر زینب مارکیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، شاہ فہد 6 بجکر 31 منٹ پرواپس اپنے ہوٹل پہنچا، دہشت گردی کے روز شاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
جس کے بعد بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشت گرد کو دیکھا جاسکتا ہے، رات ساڑھے 9 بجے دہشت گرد ائیر پورٹ پرپہنچ گیا تھا جبکہ اس کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا، پینٹ شرٹ پہنے ساتھی دہشت گرد کو اوپر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
چینی قافلہ نکلتے ہی اوپر موجود دہشتگرد نے فون پر شاہ فہد کواطلاع دی ، قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا شاہ فہد نے خودکش دھماکا کردیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نے ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کی ڈی جی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر پوسٹ کلیرنس آڈٹ شیراز احمد کی ٹیم نے چوری کے ایک اور کیس کا پردہ فاش کیا۔
ڈی جی پوسٹ کلئیرنس آڈٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے رائل سروس ٹرمینل سے ضبط شدہ سامان کی غیر قانونی بڑی چوری کا پتہ لگالیا گیا ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی ضبط شدہ سرکاری ملکیتی اشیا کی ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ چور کی جانے والی اشیاء میں کھانے پینے کا سامان، مشینوں کے پرزے، الیکٹرانک آئٹمز، ایلومینیم شیٹس شامل تھی، ابتدائی جانچ پڑتال پر 3 کمپنیاں فراڈ میں میں ملوث پائی گئیں۔
ڈی جی پی سی اے چودھری ذوالفقار علی نے بتایا کہ چوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کمپنیوں نے کراچی ایئرپورٹ کے گڈز ٹرمینل سے سرکاری املاک کو چوری کیا۔
کراچی: ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی ، پولیس نے پتہ لگالیا۔
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں استعمال گاڑی کی معلومات حاصل کرلی گئیں ، تفتیشی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں نے ڈبل کیبن گاڑی کراچی سے خریدی تھی اور ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے۔
اس سے قبل تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، حملہ آور ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں ستر سے اسی کلو بارودی مواد موجود تھا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے۔۔ ایک زخمی ہوا اور دیگر سولہ زخمیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تیرہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے جائے وقوعہ کا دوبارہ جائزہ لیا، علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیاں کو نقصان پہنچا، متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور2رکشے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔
کراچی: ائیر پورٹ کے قریب چینی باشندوں کے قافلے پر ہونیوالے حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں کہ خودکش حملہ آور نے چینی باشندوں کے قافلے پر کیسے حملہ کیا؟
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، کار سوار حملہ آور ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا اور قافلہ قریب پہنچتے ہی دہشت گرد نے کار غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کار میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا، جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم کار کی نمبر پلیٹ،انجن چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفتیشی ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے بعد غیر ملکیوں کی ایک گاڑی کو ریورس لیکرمحفوظ کرنے کی کوشش کی گئی، حملے میں بھاری بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے جس سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا۔
بی ڈی ایس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر گاڑی میں ستر سے اسی کلو بارودی مواد موجود تھا ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی اور دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا دیگر سولہ زخمیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں تیرہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم آئی جی سندھ کی ہدایت پر تفتیش کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔
اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، حملے میں 2 چینی انجینئرز کی اموات ہوئیں،ایک زخمی ہوا، جس کے لئے چینی اورپاکستانی متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائی پاکستان اور چین کی دوستی پر بھی حملہ ہے، مجید بریگیڈ سمیت بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کوکٹہرےمیں لائیں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور سہولت کاروں کی گرفتاری میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزارت خارجہ چینی سفارتخانےکےساتھ قریبی رابطےمیں ہے، پاکستان اورچین قریبی شراکت داراور آہنی بھائی ہیں اور پاکستان اور چین باہمی احترام اور مشترکہ تقدیر کے بندھن میں متحد ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں، اداروں کی حفاظت کیلئے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کرتاہے، دہشت گردوں کوشکست دینے کے لیے چینی بھائیوں کےساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے 1250 گرام میتھم فیٹامائن برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، برآمد شدہ مشنیات کی مالیت 20 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔
انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں کسٹمز نے سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے 1250 گرام میتھم فیٹامائن (آئس) برآمد کی ہے، جدہ جانے والے محمد مٹھل جمالی نامی مسافر کے سامان کی اسکیننگ پر مشکوک اشیا پر سامان چیک کیا گیا تو اس میں سے منشیات بر آمد ہوئی۔
یہ کارروائی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز حماد احمد کی ہدایت پر کیا گیا، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران سوٹ کیس میں سے 1250 گرام میتھم فیٹامائن برآمد ہوئی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں منشیات کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزم مسافر کو مزید تفتیش اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
کراچی : سعودی عرب سے کراچی آنے والے ایک اور مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں تاہم مسافر کو انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافرمیں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں ، کراچی ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت کے عملے نے مسافر کی اسکریننگ کی، اسکریننگ کے دوران مسافر میں وائرس کی علامات پائی گئیں۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافر کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور وائرس کی علامات پر پی آئی اے کےطیارے کو ڈس انفیکٹ کیا جارہاہے۔
یاد رہے 3 روز قبل کراچی ایئرپورٹ پر 24گھنٹے میں منکی پاکس کے 3 مشتبہ کیس سامنے آئے تھے ، سعودی عرب سے آنے والی خاتون میں علامات پائی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو پاکستان میں وائرس کا پانچواں کیس سامنے رپورٹ ہوا تھا، 33 سالہ شخص 7 ستمبر کو سعودی عرب سے آیا تھا۔
گزشتہ ماہ عالمی ادارہ برائے صحت نے اس وائرس کو پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا، ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وائرس 121 ممالک میں پھیل چکا ہے، رواں سال 500 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہائی رسک گروپس اور کمزور قوتِ مدافعت والے افراد میں شرح اموات 10فیصد تک ہوسکتی ہے۔
کراچی : اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی، کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں ، الجزیرہ ایئر کی سے باکو جانے والی پرواز، ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 121 منسوخ کی گئی۔
پی آئی اے کی کراچی گوادر کی پرواز پی کے 503 ، کراچی سے جدہ کی پروازپی کے731 ، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فلائی جناح کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز 852 منسوخ کردی گئی
ایئرسیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143 ، سیرین ایئرکی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522 ، پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 منسوخ کی گئی۔
اس کے علاوہ سیرین ایئرکی کراچی سے اسلام آباد کی ای آر 504 اور لاہور کی پرواز ای آر 524، ایئرسیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف145، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازپی کے306 اور ایئربلیوکی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ کردی گئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر 24گھنٹے میں منکی پاکس کا تیسرا مشتبہ کیس سامنے آگیا، سعودی عرب سے آنے والی خاتون میں علامات پائی گئی ہیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی مشتبہ علامات پائی گئیں۔
متاثرہ خاتون سعودی عرب سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہیں، اسکریننگ کے دوران 18 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسافر کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر میں منکی پاکس علامات پر غیرملکی ایئرلائن کے طیارے کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔