Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : شارجہ سے ڈھاکا جانیوالی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا، جس کے باعث غیرملکی طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی ، 42سالہ مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی۔

    ایئرٹریفک کنٹرولرکراچی کی اجازت سے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا تو مسافر کا انتقال ہوچکا تھا۔

    غیرملکی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے ڈھاکا جارہی تھی، ترجمان سی اےاے نے بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئرلائن کے حوالے کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز پونے 2 گھنٹے کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہی اور طیارہ صبح سوا  6 بجے میت لے کر کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

  • کراچی سے دبئی جانیوالے 2 مسافروں سے ایک لاکھ سے زائد اماراتی درہم برآمد

    کراچی سے دبئی جانیوالے 2 مسافروں سے ایک لاکھ سے زائد اماراتی درہم برآمد

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی جانیوالے 2 مسافروں سےایک لاکھ سے زائد اماراتی درہم برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کرتے ہوئے کارروائی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹمز حکام نے دبئی جانیوالے2مسافروں سےایک لاکھ سےزائداماراتی درہم برآمد کرلئے ، منتظر مہدی اور محمد کاشف پی آئی اے کی پرواز سے دبئی جانا چاہ رہے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران سامان میں ایک لاکھ سے زائد درہم برآمد کیے۔

    مسافروں کےمطابق ویڈیوگرافی کے سامان کی خریداری کیلئے رقم لیکر جا رہے تھے تاہم کسٹمز نے رقم تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

  • پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، دوحہ جانے والے مسافر کےسامان سے 20 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر بین الاقوامی روانگی پر کسٹمز عملےنےشک کی بنیاد پر مسافر کو روک لیا۔

    ترجمان کسٹمز نے بتایا کہ مسافر سے ہزاروں ڈالرز بر آمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کراچی سے دوحہ جانے والے مسافر کےسامان سے 20 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کرنسی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط کر کے ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم منی لانڈرنگ کے اصل مجرموں کیلئےمسافر زیر تفتیش ہے۔

    گذشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور دیگر کرنسی برآمد کی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور دیگر کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور16ہزارسےزائدبنگلہ دیشی کرنسی برآمد کرلی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کی شناخت مستر الدین کے نام سے ہوئی ہے، وہ بین الاقوامی پرواز FZ-336 میں سوار ہونے والا تھا کہ اسے کامن کاؤنٹر پر روک لیا گیا۔

    کسٹم حکام کو تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ کے نیچے چھپائی گئی کرنسی ملی ، خاص طور پر ایک خفیہ ڈبے میں جس میں 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل تھے۔

    کسٹمز ذرائع نے بتایا مسافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم برآمد بھارتی کرنسی جعلی ہونے کاشبہ ہے۔

  • بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر، مسافر ایئرپورٹ ہی پر گرفتار

    کراچی: بشکیک کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے جعلی ایڈمیشن لیٹر اور جعلی ویزا پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے ایک مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کی شناخت سید زین الحسن کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، جس نے جعلی ویزا اور دیگر جعلی دستاویزات پر کرغزستان جانے کی کوشش کی، مسافر کے پاس موجود دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ سید زین الحسن کے پاس بشکیک انٹرنیشنل میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا جعلی ایڈمیشن لیٹر تھا، حالاں کہ ملزم کی تعلیمی قابلیت میٹرک سے کم ہے اور اس نے 2018 میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کے پاس موجود اسٹڈی ویزا اور ورک ویزا دونوں مشکوک پائے گئے، زین الحسن کے مطابق اس نے جعلی ویزا اور انسٹیٹیوٹ کا ایڈمیشن لیٹر علی نامی ایجنٹ سے حاصل کیے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا ہے۔

  • طوفانی بارش کی پیش گوئی ، کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری

    طوفانی بارش کی پیش گوئی ، کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری

    کراچی : طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کردیا گیا،جس میں محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اور حفاظتی اقدامات کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایات جاری کردیں۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے محفوظ فلائٹ آپریشن کےدوران ہنگامی اورحفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رن ویزاور ٹارمک ایریاز میں جمع پانی کی نکاسی کو فوری ممکن بنایا جائے۔

    پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی موجودگی سےطیاروں کے پھسلنے کا خدشہ رہتا ہے، جناح ٹرمینل پراحتیاطی تدابیرکو یقینی بنایا جائے۔

    ہلکے وزن کےفکس ونگز،روٹری ونگزجہازوں کومحفوظ مقامات پرپارک کردیا گیا ہے اور چھوٹے ساخت کے طیاروں کے ساتھ اضافی وزن باندھے گئے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

    بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد غیر ملکی ویزے برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے، اور مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنی تھی۔

    ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، اور اب تک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔

    ملزم کے موبائل سے قبرص کے 47 سے زائد ویزے برآمد کیے گئے ہیں، ایک ویزا کمبوڈیا کا بھی تھا، مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔ ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا تھا۔

    ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بھارتی ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ، ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

    بھارتی ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ، ایتھوپین طیارے کی کراچی میں لینڈنگ

    کراچی : بھارت کے احمد آباد ایئرپورٹ پر اترنے میں ناکامی ایتھوپین طیارے نے کراچی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ 737کارگو طیارہ عدیس ابابا سے احمدآباد پہنچا، ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے سردارولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ احمد آباد پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

    ذرائع ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ رن وے کے قریب پہنچا مگر نامعلوم وجہ سے لینڈنگ نہ کرسکا، جس کے بعد اے ٹی سی کی ہدایت پر پائلٹ 1500 فٹ کی بلندی سے واپس گواراؤنڈ پر چلاگیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پائلٹ نے پرواز ای ٹی 3644 کا رخ کراچی کی طرف کردیا اور سوا گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارے نے کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی، کارگو طیارہ بعد میں کراچی سے احمدآباد گیا۔

  • قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی  ایئرپورٹ پر ایمرجنسی  لینڈنگ

    قطر ائیرویز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی : نیپال جانے والے قطر ائیرویز کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اچانک ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر سے نیپال کی غیرملکی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ قطر ایئر ویز کی پروازکیوآر 652 دوحہ سے کھٹمنڈور جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی.

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سےرابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور ایئر ٹریفک کنٹرولرکی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا.

    پرواز کیوآر652نےصبح سوا8 بجےجناح ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ، سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم مسافر کامعائنہ کررہی ہے.

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ37سالہ نیپالی شہری سنتوش کمارکی طبیعت بگڑنے پر لینڈنگ کی اجازت مانگی گئی تاہم اکیلے سفر کرنے والےنیپالی شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

  • برڈ شوٹر نے ایئرپورٹ پر عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی

    برڈ شوٹر نے ایئرپورٹ پر عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر اے این ایف کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ایپرن ایریا میں شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ایئرپورٹ پر تعینات برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مارا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور سے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے فائر کیا تھا، رات 3 بجے کتے کو شوٹ کر کے کچرا کنڈی میں پھینکا گیا تھا، تاہم اے این ایف حکام جب کتے کو ڈھونڈتے پہنچے تو پتا چلا مارا گیا کتا تربیت یافتہ تھا۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایپرن ایریا حساس ہے، کسی جانور کا آنا جہاز کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا تھا، احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، مگر گولی کتے کو لگ گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے اے این ایف کا کتا طیاروں کی پارکنگ بے نمبر 25 پر تھا، اس وقت اتحاد ایئر ویز کا طیارے پارک ہو رہا تھا، کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے گولی چلائی، کتے کی موجودگی سے متعلق ایپرن ایریا میں مامور اسٹاف نے ٹاور کو اطلاع دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق کتا مارنے پر اے این ایف حکام سخت برہم ہوئے ہیں، اور ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام تک معاملے کی رپورٹ کر دی گئی ہے، اعلیٰ حکام نے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔