Tag: کراچی ایئرپورٹ

  • جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    جعلی دستاویزات پر امریکا جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    کراچی : جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر فلائٹ نمبر GF-753 کے ذریعے کراچی سے امریکہ جانے کی کوشش کی، ملزم کی شناخت محمد مقصود کے نام سے ہوئی۔

    ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزہ لگا ہوا تھا جبکہ سیکیورٹی خصوصیات بھی مشکوک پائی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور اس کے بھائی نے مذکورہ ویزہ مہیش کمار اور نعیم احمد کی معاونت سے حاصل کیا ملزم نے اپنے اور خاندان کے پانچ ویزوں کے حصول کے لیے ایجنٹوں کو 60 لاکھ روپے ادا کیے۔

    ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی ایف آئی اےامیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائیوں میں جعلی سفری دستاویزات پربیرون ملک جانے والے 2مسافروں کوگرفتار کیا تھا۔

  • محکموں کا تنازع، کراچی ایئرپورٹ ناکارہ جہازوں کا قبرستان بن گیا

    محکموں کا تنازع، کراچی ایئرپورٹ ناکارہ جہازوں کا قبرستان بن گیا

    کراچی : سرکاری محکموں کے درمیان تنازع نے کراچی ایئرپورٹ کو ناکارہ جہازوں کا قبرستان بنا دیا، گراؤنڈ ہونے والے ناکارہ طیارے کباڑ کا منظر پیش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کی اصل رونق اڑان بھرتے یا اترتے ہوائی جہاز ہیں جو دیکھنے میں بھلے لگتے ہیں کراچی ایئرپورٹ کا ایک حصہ کباڑ خانے کا منظر پیش کرنے لگا ہے کیونکہ یہاں کئی برسوں کے دوران گراؤنڈ ہونے والے ناکارہ طیاروں کا انبار لگ گیا ہے جبکہ خراب ہوائی جہازوں میں پرندوں نے گھونسلے تک بنالیے ہیں۔

    جنرل ڈکلیئریشن کے معاملے پر پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنوں کے درجنوں طیارے کئی برس سے ایئرپورٹ پرکھڑے ہوئے ہیں۔

    پی آئی اے کے تیرہ ہوائی جہاز بھی ناقابل استعمال ہونے کے باعث یہاں گراؤنڈ ہیں، جن میں ایئر بس 310اور 2جمبو747بھی شامل ہیںں جبکہ مبینہ طور پر کئی ناکارہ طیاروں کے پرزہ جات غائب بھی ہوچکے ہیں۔

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو متعلقہ اداروں کے این اوسی جاری ہونے کے بعد ان جہازوں کو ایئرپورٹس سے ہٹانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرموبائل فونزکی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    کسٹمزحکام نے بتایا کہ دبئی سے پہنچنے والے مسافر شہزوراور سہیل امین کو گرفتار کرکے سامان سے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سامان سے 28 موبائل، 2 لیپ ٹاپ، 50سوٹ، پانی کی 40بوتلیں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت 64 لاکھ 51 ہزار روپے سے زائد ہے۔

    حکام نے کہا کہ دونوں مسافروں کیخلاف کسٹمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • غیرملکی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    غیرملکی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : دبئی سے کولمبو جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران غیرملکی ایئرلائن میں ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر کپتان نے کراچی اے ٹی سی سے فوری کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    تاہم دوران پرواز ہی مذکورہ خاتون مسافر خاتون انتقال کر گئیں مرحومہ کا تعلق سری لنکا سے بتایا جارہا ہے، ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد سی اے اے ڈاکٹروں نے خاتون مسافر کو چیک کرکے ان کے مرنے کی تصدیق کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ 57 سالہ سری لنکن خاتون مسافر پالونی انتقال کرگئیں، خاتون مسافر کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر تعینات وفاقی ہیلتھ افسر نے خاتون مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، بعد ازاں خاتون مسافر کی میت کو لے کر مذکورہ پرواز کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔

  • کروڑوں کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کروڑوں کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کروڑوں روپے کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کروڑوں روپے کے آن لائن جوئے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم رفیق امریکا فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں مقدمہ درج ہے، ملزمان کی جوئے سے حاصل کی گئی ستاسی کروڑ سے زائد رقم نجی بینک اکاؤنٹس میں موجودہے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان نےآن لائن گیمبلنگ کیلئے شہریوں سے ماہانہ کرائے پر شناختی کارڈ لے رکھے تھے، ملزمان کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری کے ذریعے آن لائن خریداری میں بھی ملوث ہیں۔

    حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے ایئرلائن کا ٹکٹ کریڈٹ کارڈ کے مسروقہ ڈیٹا کے ذریعے خریدا تھا، ملزمان نے جوئے کی رقم سے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوا رکھے تھے، جوئے کی رقم سے پوش علاقوں میں جائیدادیں بھی خریدی گئیں۔

  • حج 2024: پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ہوگی

    حج 2024: پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ہوگی

    کراچی : پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جمعرات سے شروع ہوگی، پہلی حج پروازبدھ کی رات1 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    حکام نے بتایا کہ عازمین کی روانگی 9 مئی بدھ اور جمعرات کی علی الصبح سے شروع ہوگی، جمعرات کوعلی الصبح جناح ایئرپورٹ سے نجی ایرلائنزکی 2 پروازوں روانہ ہوں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پروازبدھ کی رات 1بجکر45  منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 180عازمین کولیکرمدینہ منورہ روانہ ہوگی۔

    ،وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن سےدوسری حج پرواز150  عازمین کو لیکر کراچی سے مدینہ اور کراچی سے دوسری حج پرواز جمعرات کوعلی الصبح  2بجکر15 منٹ پر روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔

    کراچی سے سعودی عرب روڈٹومکہ منصوبے کے تحت سی اےاےکی جانب سےائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ، ایئرپورٹ پرقائم کاؤنٹرزپرسعودی امیگریشن کےسسٹم نصب کردیئے گئے۔

    عازمین حج کےبیٹھنےکےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،سی اے اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن،کسٹم حکام کیلئےمختص ہے۔

    ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی امیگریشن عملہ عازمین کی امیگریشن کرےگا، کراچی کےجناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کوروڈٹومکہ منصوبےمیں شامل کیاگیا ہے۔

    رواں سال 16ہزارسےزائدعازمین روڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی عرب پہنچیں گے۔

  • کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

    کراچی: ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے راستے جنوبی افریقہ جانیوالی فیملی سے ساڑھے 9 کلو سونا برآمدکرلیا گیا ہے۔

    کسٹمز حکام کے مطابق 17 کروڑ مالیت کاسونا مختلف زیورات اورسونے کے سکوں پرمشتمل ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں جنوبی افریقن پاسپورٹس کی حامل 6 رکنی فیملی میں 5 خواتین، ایک مرد مسافر شامل ہے۔

    لاہور: ٹیکسالی گیٹ کے علاقے میں فائرنگ،پولیس اہلکار شہید

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ سونا پاکستانی نژادجنوبی افریقن مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران برآمد کیا گیا، بھاری مقدار میں سونے برآمدگی کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی  قطاریں  لگ گئیں

    کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں میں بزرگ، بچے ، خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں ، اماراتی ایوی ایشن نےدبئی ایئرپورٹ کو جمعہ کی صبح 4 بجےتک بند کردیا ہے۔

    ایئرپورٹ بندش سے متعلق بذریعہ نوٹم غیرملکی ایئرلائنزکو آگاہ کردیاگیا ہے اور ایئر لائنز کو دبئی کیلئے جمعہ کی صبح 4 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنےکے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے۔

    دبئی ایئرپورٹ سمیت یواےای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

    ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لاؤنچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

    مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کاؤنٹرز پر مسافروں کا رش ہے۔

    ذرائع ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ رش کی وجہ دو روز سے منسوخ پروازیں ہیں، متبادل پروازوں پرمسافروں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث رش ہے۔

    دوسری جانب کراچی اوردبئی کے درمیان پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک کرنے والا اے ایس ایف اہلکار برطرف

    کراچی ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک سے آئے والد کو دیکھ کر بے ساختہ بھاگنے والی بچی کے بال پکڑ کر دھکا دینے والے اے ایس ایف سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر 10 مارچ کو اے ایس ایف افسر کی جانب سے بچی سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، اے ایس ایف افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اب اے ایس ایف اہلکار کو برطرف کرتے ہوئے ملوث افسر کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اہلکار شعبان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کر چکاہے، اہلکار واقعے کے وقت ایئرپورٹ پربین الاقوامی آمد کے خارجی گیٹ کا انچارج تھا والد سے ملنے آنے والی بچی کو افسر نے دھکا دیا تھا۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹائروں کے ربڑ ہٹانے کے لیے اہم فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹائروں کے ربڑ ہٹانے کے لیے اہم فیصلہ

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو ایک ماہ تک مخصوص اوقات کار میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران رن وے پر سے ٹائروں کا ربڑ ہٹایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 4 اپریل سے 3 مئی 2024 تک مختلف اوقات کار میں کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے بند رہے گا، سی اے اے نے پیر سے جمعہ تک مختلف اوقات کار میں رن وے بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    جاری نوٹم کے مطابق پیر کے روز صبح 9 سے 11 بجے تک رن وے بند رکھا جائے گا، منگل کو صبح 8 سے 12 بجکر 30 منٹ تک رن وے کو بند رکھا جائے گا، بدھ کو صبح 9 سے 12 بجکر 30 منٹ تک بند رکھا جائے گا۔

    جعمرات کو صبح 7 بجکر 30 منٹ سے لے کر صبح 10 بجے تک بند رکھا جائے گا، جعمہ کے روز صبح 9 بجے سے صبح 11 بجکر 30 منٹ تک بند رکھا جائے گا۔

    ربڑ ہٹانے کی مہم کے دوران ہفتہ اور اتوار کو کام نہیں کیا جائے گا، مرکزی رن وے کی بندش کے دوران سیکنڈری رن وے پر پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔