Tag: کراچی ایئر پورٹ دھماکا

  • کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج  ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر نامزد

    کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر نامزد

    کراچی : کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایئر پورٹ دھماکے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

    مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں قتل ،اقدام قتل، دھماکا خیزمواد، دہشت گردوں کی فنڈنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    یاد رہے کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کوشناخت کرلیا تھا۔

    واضح رہے دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ہونے والوں میں ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کراچی ایئر پورٹ دھماکا :  اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا  گیا

    کراچی ایئر پورٹ دھماکا : اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کراچی: ایئر پورٹ سگنل پر دھماکے کے واقعے کے بعد اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کا کام چینی شہریوں کی آمدورفت پر نظر رکھنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے پر دھماکے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے ایکشن لیتے ہوئے اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کوعہدےسےہٹادیا ، فواد شاہین ایئرپورٹ پر اے ایس یو اینڈ چائنہ ڈیسک اسپیشل برانچ کے انچارج تھے۔

    ڈی ایس پی اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کا کام چینی شہریوں کی آمدورفت پرنظررکھنا تھا۔

    گذشتہ روز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھاکے کے نتیجے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونے والے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے کے نتیجے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

    کراچی میں غیرملکیوں پر کیے گئے خودکش حملے میں ستر سے اسی کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرائی، دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی۔

    تفتیشی حکام نے حملے میں استعمال کی جانے والی گاڑی کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں ، ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے جو کراچی سے خریدی گئی تھی۔

    دوسری جانب سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے کے وفد کے ہمراہ جائے وقوع کا دوہ کیا، چینی حکام کو تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا کہ علاقے کی جیوفینسنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جمع کی جارہی ہیں۔

  • کراچی : ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل

    کراچی : ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل

    کراچی : ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی تحقیقات کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ، بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ کی ٹیمیں تفتیش کریں گی ، آئی جی سندھ کےاحکامات پرخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال کے حوالے سے بی ڈی تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی طور پر بی ڈی نے جائے وقوعہ کو کلئیر کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ دھماکا : 3 غیرملکی جان سے گئے، 17 افراد زخمی

    حکام نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خصوصی ٹیم مکمل رپورٹ تیار کرے گی ، دھماکے میں متاثرہ گاڑیوں کی چھان بین کے بعد جائے وقوعہ سے ہٹائی جائیں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے سے مجموعی طور پر 12 گاڑیاں کو نقصان پہنچا، متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور2رکشے شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔