Tag: کراچی ایکسپو سینٹر

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹول شروع، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

    کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹول شروع، طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

    کراچی: شہر قائد کے ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹول شروع ہو گیا ہے، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں پہلے ’ٹیکنوفیسٹ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ٹیکنیکل، انجنئیرنگ اور میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ شرکت کر رہے ہیں، اور اپنی قابلیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    فیسٹیول میں طلبہ کے روزگار کے لیے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی شرکت کی جا رہی ہے، اور طلبہ کے لیے روبوٹک، اے آئی، سائبر سیکیورٹی سمیت 11 مختلف کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، فیسٹیول کے دوسرے روز ’بنو قابل‘ کی گریجویشن تقریب کا بھی انعقاد ہوگا۔

    فیسٹیول کا افتتاح کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کیا، افتتاحی تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور نامور شخصیات نے خصوصی شرکت کی، سرسید یونیورسٹی اور سالم حبیب یونیورسٹی کے وائس چانسلرز بھی موجود تھے، فیسٹیول کے دوسرے روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی آبش صدیقی نے کہا ہم طلبہ کو مایوسی نکالیں گے، اور انھیں صنعتوں سے منسلک کریں گے، شہر کی جامعات سے تین سو پروجکیٹ میں سو پروجکیٹ اس نمایش کا حصہ ہیں، 70 سے ماہرین آئی ٹی فرم بھی فیسٹول کا حصہ ہیں، یہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فیسٹول ہے، اور اس فیسٹول کے پروجیکٹس عالمی مقابلوں کا حصہ بھی بنیں گے۔

    وائس چانسلر سلیم حبیب یونیورسٹی عرفان حیدر نے کہا صرف تھیوری سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، کورس کے ساتھ مسائل حل کرنے راستہ نکالنا ہوگا، دس ہزار پی ایچ ڈی بنانے کے باوجود مسائل موجود ہیں،صرف ٹیکنالوجی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    صدر کراچی چیمبر اینڈ کامرس جاوید بلوانی نے کہا جو کام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کرنا تھا وہ جمعیت کو کرنا پڑتا ہے، جو اپنے بچوں بیرون ممالک بھجتے ہیں وہ ناقابل تلافی نقصان ہے، بیرون ممالک جانے والے اپنی آئندہ نسلوں کا سوچیں، بنو قابل اور آج کا فیسٹول ٹیکنوفیسٹ آپ کے لیے امید کی کرن ہے۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل،  طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا

    کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل، طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا

    کراچی‌ : کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے بغیر داخلے پر پابندی عائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے ویکسین سینٹر میں ویکسین کا عمل معطل ہونے سے والدین اور طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ
    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے بغیر طلبہ و طالبات کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سینٹر میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف آئی ٹی ملازمین اور ویکسی نیٹرز کا آج چوتھے روز بھی ویکسی نیشن مہم کا بائیکاٹ برقرار ہے۔

    گذشتہ رات بھی ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر اکرم سلطان اور ویکسینٹرز میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، میگا سینٹر غیر فعال ہونے کا سندھ حکومت نے تاحال نوٹس نہیں لیا، جس کے باعث ویکیسن کے حصول میں شہریوں اور طالب علموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    محکمہ صحت بقایاجات کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے تاحال تخواہیں ادا نہ ہوسکیں۔

    دوسری جانب سندھ میں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام طلباء کی لازمی کوویڈ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

    اس حوالے سے سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو سرکلر جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کے فیصلے کے بعد 12 سے 18 سال کی عمر کے طلباء اور عملے (تعلیمی یا غیر تدریسی) کی کوویڈ ویکسینیشن لازمی ہے۔

  • کراچی  ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم  گرفتار

    کراچی ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم گرفتار

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹرمیں بغیر ویکسین لگائے سلپس دینے والے 2 ملازم گرفتار کرلیا گیا ، خاکروب شہباز مسیح اورڈیٹا انٹری آپریٹر اختر علی کوجیل بھیج دیا ہے۔

    عزیزبھٹی تھانے میں سپروائزر ایکسپو سینٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، سپر وائزروجاہت علی کا کہنا ہے کہ میں حسب معمول ویکسین نیشن کے کاموں کی نگرانی کررہا تھا، رات گئے خاکروب کو ایک شخص کے ہمراہ پایا تو معلومات لیں۔

    سپروائزر کے مطابق اخترعلی کے ہاتھ سلپ اور 22 شناختی کار ڈ کی کاپیاں تھیں، اختر علی نے بتایا وہ خاکروب کیساتھ ملکرجعلی ویکسی نیشن سلپ بناتا ہے، بغیر ویکسین سلپ بنانے کے لوگوں سے پیسے لیے جاتے ہیں۔

    وجاہت علی نے کہا کہ شہباز مسیح سے بھی 14ویکسی نیشن سلپ اور 15 شناختی کارڈ برآمد کیے، ملزمان سےمجموعی طور پر37 شناختی کارڈ کی کاپیاں برآمد ہوئیں۔

    سپروائزر کا کہنا تھا کہ دونوں کے قبضے سے جعلی 18ویکسی نیشن سلپ بھی برآمد ہوئیں ، ملزمان کواسٹاف کے ہمراہ پکڑ کر تھانے لایا گیا، کارروائی کی درخواست کی۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ، عوام  کی ویکسینیشن  کا عمل معطل

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین سراپا احتجاج ، عوام کی ویکسینیشن کا عمل معطل

     ‌کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز سراپا احتجاج ہوگئے  ، جس کے باعث عوام کی کورونا ویکسینیشن کا عمل معطل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں کنٹریکٹ ملازمین نے عوام کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا ، جس کے باعث کورونا ویکسینیشن کا کام معطل ہوگیا ہے۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہمیں ہمارا حق دیا جائے، جو وعدہ کیا وہ نبھایاجائے، کے نعرے لگائے۔

    احتجاجی مظاہرین کے مطابق تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، سینٹر میں تین سو کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔

    ورکرز کے احتجاج کے باعث ویکسین لگوانے والے شہری کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد واپس جانے لگے۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن آج سے شروع

    کراچی ایکسپو سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن آج سے شروع

    کراچی: شہر قائد میں ایکسپو سینٹر میں عام شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن آج سے شروع ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے ساتھ ویکسینیشن کے عمل میں بھی تیزی آ گئی ہے، ایکسپو سینٹر میں کرونا ویکسی نیشن عام شہریوں کے لیے آج سے شروع ہوگی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹر میں 100 بوتھ بنائے گئے ہیں، سینٹر میں 30 ہزار افراد کی یومیہ ویکسی نیش کی جا سکے گی، اسی سینٹر میں سرکاری اداروں کے ملازمین کی ویکسی نیشن بھی کی جا رہی ہے۔

    ڈائریکٹر نرسنگ اسکول کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں 400 تربیت یافتہ نرسنگ اسٹوڈنٹس تعینات ہیں۔

    پاکستان کا سب سے بڑا ویکسینیشن سینٹر کراچی میں قائم

    دوسری طرف شہر کے نجی اسپتالوں میں بھی مفت ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو رہا ہے، او ایم آئی اسپتال میں مفت ویکسین کی سہولت کا آغاز آج سے ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم یہ پاکستان کا سب سے بڑا ویکسی نیشن مرکز ہے، اس میگا سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بلا تعطل 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

    عید کے 3 دنوں کے علاوہ شہر بھر میں ویکسی نیشن سینٹر کھلے رہیں گے، ‏سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

  • کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ،  سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت ، سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح مین اضافے کے باعث کیا ہے ، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

    کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔

    خیال رہے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح

    کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹرکاافتتاح

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آئسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کو رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر کورونا کے مریضوں کیلئے 1200بستروں کے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح کردیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل ، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت سندھ بھی موجود تھی۔

    فیلڈآئسو لیشن سینٹرکیلئےگورنرسندھ نے سہولتوں کیلئےاہم کردار ادا کیا، گورنرسندھ نے سہولتوں ،انتظامات،ضروری دواؤں، آلات کی دستیابی کوسراہا۔

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایکسپو فیلڈ آئسولیشن سینٹرمیں تصدیق شدہ مریضوں کورکھاجائےگا، سینٹرکی تعمیرمیں پاک آرمی نےحکومت کےشانہ بشانہ کام کیا،گورنرسندھ

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہزاروں رضاکار اپنی خدمات کےلئے اندراج کراچکے ہیں، آئسولیشن سینٹر میں بہترین طبی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیاہے، والنٹیئرزسےاس سینٹرکےباقاعدہ افتتاح کامقصد خدمات کااعتراف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ طبی عملہ،والنٹیئرزہر اول دستےکا کردار ادا کررہے ہیں، پاک فوج کا جذبہ قابل ستائش ہے، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹرجاری رہےگا۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سینٹر کو طویل عرصے تک فعال رکھنے کیلئے مخیر حضرات کوآگے آنا ہوگا، یہ سینٹر WHO کے تجویز کردہ حفاظتی اصولوں کےمطابق تیار کیا گیا ہے۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کے لئے ویڈیو کالنگ کی سہولت کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹرز اور مریضوں کے لیے علیحدہ علیحدہ داخلے کی سہولت ہے۔

  • کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی ایکسپو سینٹر: دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018، جدید ہتھیارعوام کی توجہ کا مرکز

    کراچی : ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جدید ہتھیار عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کررہی ہے، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسٹال پر جدید ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    پاکستان آرڈینس فیکٹری کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی کہتے ہیں کہ آئیڈٰیاز میں اسٹال لگانے کا مقصد جدید ہتھیاروں کو متعارف کروانا تھا ہمارے پاس اسمال آرم ایمونیشن، ایئر کرافٹ ، اینٹی ایئر کرافٹ ، ٹینک اور اینٹی ٹٰینک ہتھیار دستیاب ہیں جو دور جدید کی تمام تر سہولیات اور جدت کے ساتھ لیس ہے۔

    عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایسکپورٹ نے بتا کہ ان ہتھیاروں کی نمائش کا مقصد اپنے شہریوں کوبھی پاکستانی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو باور کرانا ہے کہ پاکستان امریکہ سمیت چالیس ممالک کو ہتھیار سپلائی کرتاہے۔

    ؎عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سیمت پاکستان مصنوعات کے دیگر دفاعی اسٹالز پر بھی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا رش موجود ہے جو اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے پاکستان کسی سے پچھے نہیں۔

  • اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک

    اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک

    کراچی : وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسلحہ تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، ہم یہ اسلحہ قیام امن اور دفاع کے لئے بنا رہے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع اور تحفظ پر کام کررہی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری دسویں آئیڈیاز نمائش کا دورہ کیا اورمختلف اسٹالز پر جاکر فوجی سازسامان کے حوالے سے معلومات حا صل کی.

    فوجی افسران نے وزیردفاع کو موجود دفاعی آلات، بکتربند، ٹینک، طیاروں، ڈیٹونیشن ڈیکٹیٹر سمیت کامیاب نمائش کے انعقاد پر بریف کیا۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگی اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، یہ اسلحہ ہم امن اور دفاع کے لئے بنا رہے ہیں تینوں آرمڈ فورسز اپنے فرائض پر مامور اور تحفظ پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نمائش کے دو مقاصد ہیں ایک جو چیزیں پہلے وہ امپورٹ ہوتی تھیں اب امپورٹ نہیں بلکہ ہم خود بنارہے ہیں جو کہ دیگر ممالک سے بہتر ہیں جبکہ ہماری دفاعی مصنوعات بہتر اور اعلیٰ معیار کے مطابق اور سستی بھی ہیں، ان نمائشوں سے مزید آرڈرز مل رہے ہیں، امید ہے نمائش کے پہلے سے بھی مثبت نتائج ملیں گے۔

    نمائش سے کئی ملین ایکسپورٹ کے فائدے ہوں گے کیونکہ دنیا دفاع سے کمارہی ہے یہ سب ہم ملکی امن کے لئے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جس کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    دفاعی نمائش آئیڈیاز، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان

    کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھا رہ کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کردیا، آئیڈیاز نمائش27 سے30 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جائے گی، اس حوالے سے شہری کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ لیاری ایکسپریس وے کے دونوں ٹریک شہریوں کے لیے کھلے رہیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش کے چار دن اسٹیڈیم فلائی اور سے حسن اسکوائر روڈ کو صبح 7بجے سے عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، جبکہ شام 6بجے کھول دیا جائے گا ۔

    رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر اپنے گھر یا ایریا میں جاسکیں گے ، کراچی ایئر پورٹ سے براستہ کار ساز نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والا ٹریفک بلوچ کالونی کی طرف موڑ دیا جائے گا، ٹیپو سلطان برج شہید ملت روڈ کا ٹریفک جیل فلائی اوور یونیورسٹی روڈ غریب آباد منتقل کیا جائے گا۔ براؤن رنگ اور زرد رنگ کی پٹی والے بیئریئر عام پبلک کے لیے بند ہوں گے جبکہ آسمانی رنگ اور مرون پٹی والے بیئر یئر ہیوی ٹریفک کو فلٹر کر کے متبادل روٹ کے لیے جانے دیں گے ۔

    کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک کو نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ صرف چھوٹی گاڑیاں سرشاہ سلیمان روڈ یا پھر بائیں جانب حسن اسکوائر سے پہلے یونیورسٹی روڈ کی طرف جا سکیں گی ۔ ہیوی ٹریفک کے لیے فلٹر پوائنٹس لیاقت آباد 10نمبر سے سہراب گوٹھ ، نیپا چورنگی، اسی طرح ملینئم اور کارساز سے موڑ دیا جائے گا۔

    ہیوی ٹریفک سائٹ سے شاہراہ فیصل یا کارساز آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد 10 نمبر شاہراہ پاکستان سے موڑ دیا جائے گا۔ عام ٹریفک لیاقت آباد، غریب آباد سے شاہراہ فیصل یا کار ساز آنے والے ٹریفک کو حسن اسکوائر فلائی اوور سے پہلے بائیں طرف صہبا اختر روڈ، مچھلی کٹ ، یونیورسٹی روڈ یو ٹرن ، جعفری آپٹکس ، کے ڈی اے سوسائٹی، نیشنل اسٹیڈیم کی پچھلی جانب اور آگے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔

    آئیڈیاز 2018

    نیو ٹاؤن سے آنے والے ٹریفک کو لیاقت آباد جانے دیا جائے گا۔اسی طرح یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیپا کا ٹریفک جعفری آپٹکس سے بائیں طرف کے ڈی اے سوسائٹی( نیشنل اسٹیڈیم کے پیچھے )، اسٹیڈیم روڈ براستہ اسٹیل یار کٹ، بحریہ کالج یو ٹرن دائیں طرف آغا خان ہسپتال یا حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور آگے کی طرف جائے گا۔

    سہراب گوٹھ کا ٹریفک شاہراہ پاکستان شیر شاہ گڈ روڈ ( ناگن سے آگے بورڈ آفس) جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ آئیڈیاز کے دوران کھلا رہے گا ۔صرف مخصوص اسٹیکر لگی ہوئی گاڑیاں اسٹیڈیم روڈ سے کراچی ایکسپو سینٹر کی طرف جائیں گی، جہاں وہ مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جائیں گی اورباقی ٹریفک اسٹیڈیم پل سے نیچے اسٹیڈیم روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔تمام روٹس، راستے کوئی گاڑی روڈ کے ساتھ یا قرب و جوار میں پارکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عوام اور ارد گرد کے رہائشی ٹریفک پولیس کی دی گئی معلومات کی پابندی کریں۔ پارکنگ کے لیے جگہ اسٹیدیم ، نیشنل کوچنگ سینٹر ، سوک سینٹر ، اور ایکسپو سینٹر کے احاطے میں بنائی گئی ہیں۔