Tag: کراچی بادلوں

  • کراچی بادلوں کی لپیٹ میں، کیا آج بارش ہوگی؟

    کراچی بادلوں کی لپیٹ میں، کیا آج بارش ہوگی؟

    کراچی(28 جولائی 2025): کراچی تیز بارش برسانے والے بادلوں کی لپیٹ میں ہے لیکن بارش ہوگی یا نہیں محکمہ موسمیات نے بتادیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی بادلوں کی لپیٹ میں ہے جبکہ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہت، کراچی کا موسم چند روز تک مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ  2روز تک صبح یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے لیکن رواں ہفتے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، اس کے علاوہ جنوب مغربی سمت سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    موسم سے متعلق خبریں

    دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہو گئے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔

    بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 21 افراد کا تعلق پنجاب سے ہے، بارشوں کے باعث اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 279 ہو گئی جبکہ 676 زخمی ہیں، پنجاب میں بارشوں کے باعث 151 افراد جاں بحق اور 536 زخمی ہوئے، خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث 64 افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے۔

    سندھ میں بارشوں کے باعث 25 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، بلوچستان میں بارشوں کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔