Tag: کراچی بارش

  • 200  ملی میٹر بارش! کراچی والے تیاری کرلیں

    200 ملی میٹر بارش! کراچی والے تیاری کرلیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ شہر میں 200ملی میٹر بارش کا امکان ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت سندھ بھر میں اکتیس اگست موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سےاٹھنےوالاہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیارکرنے کےبعد ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، جس کے باعث اکتیس اگست تک کراچی ڈویژن میں وقفے وقفےسےگرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے تحت طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ جنوب مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے، سسٹم کے قریب آتے ہی بارش میں شدت آئے گی اور دوپہرسےشہرمیں موسلاھاربارش شروع ہوگی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ طاقتورمون سون ہواؤں کاسسٹم سندھ میں طوفانی بارشوں کاسبب بن رہا ہے، شہر قائد میں 150سے200ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ،بدین میں 300 سے400 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 28 سے 30 اگست کراچی سمیت سندھ بھرمیں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

    گزشتہ رات سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا، گلستان جوہر، راشد منہاس روڈ، ایف بی ایریا، بفرزون، عائشہ منزل، کریم آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، پی ای سی ایچ ایس، کشمیر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، صدر ، لائٹ ہاوس ، بولٹن مارکیٹ، کلفٹن، لانڈھی، کورنگی، ملیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے ایک اور اسپیل کے نتیجے میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسلادھاربارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش متوقع ہے، مون سون کا اسپیل 3روزتک جاری رہےگا تاہم دن کےاوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی اورلاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، جس کے بعد واسا نے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردیا ہے۔

    شیخوپورہ ،فیصل آباد،سیالکوٹ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین،جہلم ،حافظ آباد ،ننکانہ اور جام پورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھمبر آزاد کشمیر بارش سے ندی نالے بپھرگئے، جس سے درجنوں دیہاتوں کو ملا نے والا رابطہ پل بہہ گیا جبکہ سماہنی میں مکان گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

    چترال کےدونوں اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے، دریائے چترال میں طغیانی سے کئی نشیبی علاقے زیرآب ہیں جبکہ درجنوں رابطہ سڑکیں اوربجلی کانظام منقطع ہوگیاہے

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار، اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گہرے سیاہ بادلوں کے سائے میں ہے، آج بھی شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک  جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی: بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند

    کراچی: بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند

    کراچی : بارش بند ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز تاحال بند ہے اور کئی گھنٹے بعد صرف 50 فیڈرز ہی بحال ہوسکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے لیکن کے الیکٹرک کےسیکڑوں فیڈرزتاحال بند ہے۔

    کے الیکٹرک کے 220 سے زائد فیڈرز، پی ایم ٹیز اور مقامی فالٹ سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہیں اور صرف 50فیڈرز ہی بحال ہوسکے ہیں۔

    50 کے قریب فیڈرز کورنگی اور بن قاسم میں 44 فیڈرز بند ہوئے جبکہ گلستان جوہر میں بھی 24سے زائد فیڈرز اور بلدیہ، ڈیفنس،اورنگی ،سرجانی،گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں فیڈرز بند ہے ، جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہیں۔

    دوسری جانب کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ حالیہ بارش کےبعد کےالیکٹرک کانظام مستحکم ہےاوربجلی بحالی کاسلسلہ جاری ہے، 2100میں سے 100 سے کم فیڈر حفاظت کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابرآلود،حبس کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ آج شہر میں کہیں موسلا دھار،کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    ہوامیں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 33.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مسرور بیس میں 10، اورنگی ٹاؤن میں 7، قائدآباد میں 1.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، کریم آباد، نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی ہے۔ادھر لانڈھی، کورنگی، قائد آباد اور ملیر میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    شاہراہ فیصل، گرومندر، سندھی مسلم سوسائٹی، جمشید کوارٹر میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ لیاری ایکسپریس وے پر موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک

    کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں۔

    کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول، کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدام کے تحت عارضی طور پر بجلی بن کی جاسکتی ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فیلڈ اسٹاف الرٹ ہے۔

  • کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی ! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی ! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج دوپہر سے طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بدھ تک تک تیزبارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔

    شہر قائد میں آج دوپہر یا رات کو مون سون کا تیسرا اسپیل داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے اس سسٹم کے زیراثر شہر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ درمیانی سے تیز شدت جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارشیں ہوں گی  جبکہ سانگھڑ، میرپورخاص، عمر کوٹ، بدین میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    وسطی اورجنوبی حصوں میں داخل ہونے والامون سون سسٹم 3اگست تک برقراررہے گا،سسٹم کے زیراثر مغربی اور مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • مون سون کا طاقتور سسٹم‌‌، کراچی والے تیار ہوجائیں

    مون سون کا طاقتور سسٹم‌‌، کراچی والے تیار ہوجائیں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے  خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ 28 جولائی کی رات سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں 29 اور 30 جولائی کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کچھ مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے جبکہ 28 سے 30 جولائی تک سندھ کے دیہی علاقوں میں بھی بارش کاامکان ہے۔

    دوسری جانب مون سون کے نئےسلسلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں بالائی حصوں میں داخل ہونے کے باعث اٹھائیس تا اکتیس جولائی تک تیزبارشوں کا امکان ہے۔

    بالائی کےپی، گلیات، مری، گلگت بلتستان،کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ندی نالوں میں پانی کا بہاو تیز ہونے اور لینڈسلایڈنگ کا خدشہ ہے۔

    بارشوں کے باعث بلوچستان کے مقامی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے،ڈی جی خان اورراجن پور میں بھی طفیانی کا خدشہ ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی : مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد شدید حبس کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی، قائدآباد، گلشن حدید، ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ اسٹیل ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، احسن آباد، سائٹ ایریا اور ملحقہ علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اس کے علاوہ صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش جاری ہے۔

    ایئرپورٹ اور گردونواح میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل رم جھم برسے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم فعال ہے، وقفے وقفے سے بارش ہوگی، گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم سمندری ہوائیں بند ہیں، سمندری ہوائیں پیرسےبحال ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون ہواؤں کاسلسلہ مسلسل سندھ میں داخل ہورہاہے، شہر میں اتوار اور پیرکو بھی ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں  گہرے سیاہ بادل چھاگئے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھاگئے

    کراچی : مختلف علاقوں میں گہرے سیاہ بادل چھاگئے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرمیں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے تاہم مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے۔

    سرجانی،گڈاپ ٹاؤن،نارتھ کراچی میں کالے بادلوں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا ہے، شہریوں کو بادلوں کے کھل کے برسنے کا انتظار ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں آج درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اندرون سندھ شدید گرمی کے بعد بادل برس پڑے، مٹیاری کے مختلف علاقوں میں برسات سےگرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    نواب شاہ میں بھی شہریوں کی دعائیں قبول ہوگئیں، تحصیل قاضی احمد اور گردونواح میں بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن بارش ہوتے ہی بجلی بھی غائب ہوگئی۔

    عمرکوٹ شہر اور گردونواح میں بھی بارش نے موسم بدل دیا اور گرمی کم ہوگئی جبکہ دادو اورگردونواح میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا مگر مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی  اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

    محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

    اسلام آباد : بارش کے منتظر کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کل سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی میں 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے زیراثر7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکار پور، دادو ، جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ومرطوب رہے گا تاہم شہر قائد سمیت ساحلی مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اور کل شہر قائد  کا موسم جذوی ابرآلود اور گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، جمعہ و ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔