Tag: کراچی بارش

  • کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد تیزہواؤں کے ساتھ  بارش،   شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    کراچی میں ہیٹ ویو کے بعد تیزہواؤں کے ساتھ  بارش، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ  بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی دنوں کی شدید ترین گرمی کے بعد بادل برس پڑے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

    گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن ، تیسرٹاؤن، خدا کی بستی، نیوکراچی اورحب میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    سہراب گوٹھ اور گلزارہجری میں بھی تیز آندھی اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ باش ہوئی جبکہ عزیزآباد، کریم آباد، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، اورنگی ، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اورسائٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر قائد کے شمال مشرقی حصےمیں گرج چمک کیساتھ بارش برسانے والے بادل موجود ہیں، شہر کے مضافات اور چند مقامات پر آج دوپہر یا شام میں بارش کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز کے مطابق شہر کے مضافات سمیت چند مقامات پرکہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے جبکہ آج سے جمعہ کی رات کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی ودیگر علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہروفیروز میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

  • آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش: کراچی والے تیار ہوجائیں!

    آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش: کراچی والے تیار ہوجائیں!

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کو گرج چمک کیساتھ بارش کی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری جزوی ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوگیا لیکن گرمی کی شدت میں کمی نہ آ سکی۔

    محکمہ موسمیات نے آج مضافات میں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کو بھی آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے اور کل تک موسم انتہائی گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    اس کے علاوہ 27سے 29 جون تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین ، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ، حیدرآباد اورجامشورو میں بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 جون کو لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، گھوٹکی سمیت دادو، نوشہروفیروز اور بینظیرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز بعد سمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش کا اسپیل : محکمہ موسمیات کی  نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں بارش کا اسپیل : محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن بھرمطلع ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے بادلوں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابرآلود رہے گا اور ساحلی علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں ہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،: درجہ حرارت30 سے 32ڈگری رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب83 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 اپریل کو داخل ہوگا دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے کراچی میں داخل ہوں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، 18اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں موسم بدستور خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کی کراچی میں انٹری، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، حیدری، فرئیر ہال، ماڑی پور روڈ اور اطراف میں وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے۔

    سائٹ ایریا اور اطراف میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، منگھوپیر ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، تیسر ٹاؤن میں بارش جاری ہے۔

    اس کے علاوہ ملیر، قائد آباد، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، قائدآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج بہت زیادہ غیر معمولی بارش کا امکان نہیں، کراچی میں آج صرف ہلکی بارش کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارش ہوسکتی ہیں، 18 اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج اور کل آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج اور کل آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی، آج اور کل گرج چمک کے ساتھ برسات کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان موجود ہے، مغربی ہواؤں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثراندازہو رہا ہے۔

    مغربی سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، آج سے کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    عیدالفطر پر وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہے گا بارش کے دوران آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! بارش برسانے والا طاقتور سسٹم  آج رات داخل ہوگا

    کراچی والے تیار ہوجائیں! بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج رات داخل ہوگا

    کراچی : بارش برسانے والا طاقتور سسٹم آج رات کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث کل شہر میں طوفانی بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہونے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات سے بارش برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ہوگا، اس دوران شہر میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل تین سے چار بجے بارش کاامکان ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    یشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ بارشوں اور برف باری سے متعلق الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ تیز بارشوں سےکراچی، حیدرآباد، گوادر،پشاور،مردان، میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔

  • کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزہواؤں کاسلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد و غبار کے ساتھ سائبیریا کی ہوائیں چلنے لگیں تو لوگوں نے گرم کپڑے پھر نکال لیے۔

    تیز ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل ہوتے ہی کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلوداور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، مشرقی سمت سے داخل ہونے والا تیزہواؤں کا سسٹم بدھ کی رات کمزور پڑ جائے گا، ہواؤں کی رفتار میں کمی واقع ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے ایک اور مغربی ہوا کاسلسلہ 29 فروری کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ہے ۔

    دوسری جانب ملک کےمختلف حصوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، کشمیرخیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں اور بلوچستان میں برف باری اور بارش کا امکان ہے۔

    کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اورچمن میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے جبکہ چترال،سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہورمیں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

  • کراچی : بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ کا کے ایم سی پر 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ کا کے ایم سی پر 3 کروڑ سے زائد ہرجانے کا دعویٰ

    کراچی : تین فروری کو بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ نے کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے شہری کی اہلیہ نے کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کادعویٰ دائرکردیا۔

    فخرعالم کی اہلیہ نے سینئرسول جج غربی کی عدالت میں تین کروڑ اکہترلاکھ روپےہرجانےکادعویٰ دائر کیا، درخواست گزار کا کہنا ہے کے ایم سی کی نااہلی اوربارش کاپانی نہ نکالنے کے باعث فخرعالم جاں بحق ہوا۔

    اہلیہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ کے ایم سی سے ہرجانہ دلوایا جائے۔

    خیال رہے کراچی میں تین فروری کو ہونے والی بارش کے دوران شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، متاثرہ شخص اپنے کام کی جگہ سے نکلا تھا اور بلدیہ ٹاؤن میں گھر جا رہا تھا کہ سائٹ بی تھانے کی حدود میں پھسل کر نالے میں گر گیا، بعد ازاں اس کی لاش جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ملی۔ وہ پانچ بچوں کا باپ تھا۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی والے تیار ہوجائیں! متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل

    کراچی : متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ، جس کے باعث کراچی میں آج رات سے 14 فروری تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آسمان پر بادلوں کی باعث موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بحیرہ عرب کے قریب سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج رات سے چودہ فروری تک کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آ شمال مشرق سمت سےسردہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور دن میں درجہ حرارت 25سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا.

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیر اثر ہونے والی بارشوں کے باعث بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    اسی طاقتور مغربی لہر کے باعث سعودیہ، قطر، بحرین، یو اے ای، عمان، ایران، کویت اور یمن میں شدید بارش اور ژالہ باری کی لپیٹ میں ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گوادر، جیوانی، پسنی، تربت، پنجگور، لسبیلہ اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بعض مقامات پر پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، ناظم آباد، شارع فیصل، کلفٹن، ڈیفنس، صدر، ٹاور، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں بارش ہلکی بارش ہوئی۔

    واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دو روز قبل ہونے والی بارش کا پانی بعض علاقوں سے تاحال نہیں نکالا جاسکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سوک سینٹر کے سامنے بھی پانی تاحال موجود ہے۔

    سعودی عرب کے تبوک ریجن میں شدید برف باری، موسم سخت سرد

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔