Tag: کراچی بارش

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم سہانا ہوگیا

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم سہانا ہوگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع آج ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اورنگی، کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، سائٹ ایریا، یونیورسٹی روڈ اور جیل روڈ میں بوندا باندی ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں صبح سے مطلع ابرآلود ہے، شہرکاموجودہ درجہ حرارت18ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 6کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہواچل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے سکھر،دادو، ٹھٹھہ،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کوئٹہ، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، چمن، دالبندین اور خضدارمیں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔

    لاہور، اسلام آباد اور پشاورمیں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    کراچی : کراچی میں مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادل ضرور چھائے رہیں گے مگربارش کا امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مغربی سسٹم کے تحت شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی بارش ہوئی۔

    گڈاپ ، بحریہ ٹاؤن، ایم نائن موٹروے، نور آبادی، کاٹھور، سپرہائی وے، ملیر، سرجانی میں برکھارت ہوئی، گڈاپ میں سترہ اوربحریہ ٹاؤن میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا مگربارش کا امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ خشک ہوائیں شمال مشرق 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2.5 کلومیٹر تھی، ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآج سوات،دیر،چترال،کشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم سرد

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم سرد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں بھی چل پڑی ہیں اور موسم سرد ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے تک گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کے بعد شہر کا موسم سرد ہو گیا، ملیر، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، قائد آباد، اورنگی، کلفٹن، صدر، اولڈ سٹی ایریا اور اطراف میں بادل جم کر برسے۔

    بلدیہ، سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، نیو کراچی، سہراب گوٹھ، اور سپر ہائی وے پر بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام اور رات میں بھی بارش کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    سندھ کے دیگر شہروں ٹھٹہ، جامشورو، کوٹری، سیہون اور گرد نواح میں بھی بارش سے ٹھنڈ بڑھ گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    بلوچستان کے علاقے گوادر، تربت، کیچ اور پسنی میں بادل خوب برسے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی ایک تک گر گیا ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، بارش کے بعد شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردیاں آچکی ہیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنائی ہے کہ سردیوں کا پہلا سسٹم برسنے کو تیار ہے، بلوچستان میں آج رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچیس سے ستائیس نومبر تک سندھ سے کشمیر تک مُلک کے تمام حصوں کو متاثر کرے گا۔ خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کراچی ڈویژن میں کل رات اور اتوا کو کہیں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کے بعد شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے قبل گرج چمک اور تیز آندھی چلنے کا بھی امکان ہے، متوقع بارشوں کےبعدفضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آنےکی توقع ہے تاہم آئندہ 2 روز میں کراچی میں کم سے کم پارہ 17، زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان پے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم سرد اورخشک رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال ،فیصل آباد، میں دھند رہے گی۔

    سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی ہلکی دھند اور چنداضلاع میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں آج مطلع جزوی ابر آلود سے مکمل ابر آلود رہے گا اور آج دن بھر شہر میں شمال مشرقی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوا 2 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    دوسری جانب ملک میں موسم خشک اور سردرہنےکاامکان ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور پشاور اور کوئٹہ میں موسم خشک رہے گا۔

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا جبکہ ضلع بے نظیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، مٹھی، تھر پارکر، عمر کوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل جم کر برسنے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش برس سکتی ہے۔

    بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، قلات، اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں حبس بڑھ گیا ہے، موسم صبح سویرے سے ہی گرم ہونے لگا ہے، مطلع زیادہ ترصاف ہے لیکن ہوا میں نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں مطلع زیادہ تر صاف اور جزوی ابر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 32 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فی صد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 6 سے 12 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

  • کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں رات گئے بارش، آج بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کر دیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے، حیدرآباد، لاڑکانہ اور دادو میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسی، لاہور، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن کے اوقات میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آج پھر بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

    آج کراچی شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فی صد، رفتار 8 سے 10 ناٹیکل مائیل ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کشمیر میں ہوئی، کشمیر میں چھتر کلاس کے مقام پر 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ساہیوال میں 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اور لاہور میں گلشن راوی میں 42، لکشمی چوک پر 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 27 ملی میٹر بارش ہوئی، جب کہ کراچی میں نارتھ کراچی میں 42 اور سنگجانی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، بالاکوٹ اور قلات میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی وتیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی وتیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں ایک بار پھر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی وتیز بارش شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن،ایئر پورٹ،ماڈل کالونی، سپرہائی وے، کاٹھور، ایم نائن موٹروے اور گلستان جوہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    اسکے علاوہ ملیر کے مختلف علاقوں سمیت گلزارہجری،یونیورسٹی روڈ و اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانےوالا سسٹم سونمیانی (بلوچستان ) سے کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم فعال ہونے کی صورت میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں اور ژالہ باری کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد محصور بھی ہوئے۔

    ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کی صورتحال پر وفاقی وصوبائی اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز عوام کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائیں۔

  • کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

    کراچی: شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہو گیا ہے، شہر میں چند گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔

    آج (اتوار) کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جن علاقوں میں بارش ہوئی ہے ان میں ملیر، ماڈل کالونی، ایئر پورٹ اور اس کے اطراف، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر شامل ہیں۔

    رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش جاری رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    حیدرآباد میں بھی رات گئے سے تیز بارش جاری ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، مسلسل بارش سے 11 ہزار کے وی کے 207 فیڈر ٹرپ کر گئے، اور حیدرآباد 42، نوابشاہ 42 اور میرپورخاص میں 43 فیڈرز کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ہے۔