Tag: کراچی بجلی

  • ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کراچی کے لئے سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کراچی کے لئے سستی ہونے کا امکان

    کراچی : مہنگائی کی چکی میں پسے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کراچی کے لئے سستی ہونے کا امکان ہے، کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، کمی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

    نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں کے الیکڑک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

    گیس فکسڈ چارجز میں بڑا اضافہ، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

    سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی ۔ مئی کے لئے ریفرنس لاگت7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

  • کراچی   میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بجلی غائب

    کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بجلی غائب

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید فیز ون میں بیس گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، جس کے باعث اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید فیز ون میں تئیس گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

    کے وی ایک سو بتیس ٹرانسمیشن لائن کے جمپر اور کنڈکٹرز ٹوٹنے سے بجلی معطل ہوئی، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو بجلی کی سپلائی اسٹیل ملز کے ذریعے ہوتی ہے۔

    پاکستان اسٹیل ملز کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں عملے کی کمی اور مرمت کا سامان نہ ہونے کی برابر ہے، جس کے باعث پاکستان اسٹیل ملز بجلی ڈیپارٹمنٹ تاحال بجلی بحال کرنے میں ناکام ہے۔

  • کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

    کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

    کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3.27 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا، اس اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

    اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے شدید ناانصافی پر مبنی ظالمانہ اضافے کو مسترد کر دیا ہے، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ ظالم حکومت کا کراچی کے عوام پر آخری وار ہے، نااہل اور نکمی حکومت نے جاتے جاتے کراچی کے عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا۔

    انھوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے، حکومت کو عوام کی معاشی مشکلات اور پریشانیوں سے کوٸ سروکار نہیں ہے۔

    شہباز شریف کی جانب سے بھی کے الیکڑک کی بجلی قیمت اضافے کی مذمت کی گئی ہے، انھوں نے کہا یہ اقدامات قیامت خیز مہنگائی کی شدت اور بڑھا رہے ہیں، قیمت کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ نالائقی کی انتہا ہے، ساڑھے 3 سال میں انتظامی نظام کا بیڑہ غرق کر دیا گیا۔

  • کراچی میں بجلی، وفاق نے بڑی خوش خبری سنا دی

    کراچی میں بجلی، وفاق نے بڑی خوش خبری سنا دی

    کراچی: شہر قائد والوں کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے وفاق نے کہا ہے کہ رواں سال کراچی کو اضافی 450 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہوگی، جب کہ کراچی کو مجموعی طور پر 1100 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

    وزیر توانائی عمر ایوب نے بتایا کہ کے ای کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، 31 مارچ سے کراچی کو مجموعی طور پر گیارہ سو میگا واٹ بجلی میسر ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک 130 کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو گئی ہے، لائن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، 220 کے وی کی اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے وفاق کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔

    عمر ایوب خان نے کہا اب رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی 450 میگا واٹ بجلی میسر ہوگی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن سے 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔

    وزیر توانائی نے بتایا بر وقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے کے ای پاور کو 450 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی، جب کہ کے ای کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا اس سنگ میل کو بر وقت انجام دینے میں این ٹی ڈی سی اور کے ای کی ٹیموں کی مربوط کوششیں قابل تعریف ہیں، یہ کام وفاقی حکومت نے موسم گرما اور بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے سے قبل کراچی والوں کے لیے انجام دیا ہے۔