Tag: کراچی بندرگاہ

  • کشمش  میں منشیات چھپا کر کینیڈا اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

    کشمش میں منشیات چھپا کر کینیڈا اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

    کراچی : اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے افغانستان قندھار سے پاکستان کے ذریعے کینیڈا منشیات اسمگل کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں مالیت کی افیون برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان قندھار سے پاکستان کے ذریعے کینیڈا منشیات اسمگل کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان نے بتایا کہ اے این ایف کی پورٹ کنٹرول یونٹ (PCU) نے پروفائلنگ اورخفیہ اطلاع پر افغان ریڈ اور بلیک ریزن کے کنسائمنٹ کو بدالدین یارڈ کراچی میں روک لیا، یہ سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا، اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اپریل۹۱ ۵۲۰۲، کو اے این ایف پی سی یو ٹیم نے ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر سامان کی مکمل تلاشی لی، جس کے دوران 2600 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، منشیات کو انتہائی مہارت سے کشمش میں اس طرح ملایا گیاتھا کہ ان کا رنگ اور شکل ایک جیسی تھی، جس سے شناخت کرنا تقریباً ناممکن تھی۔

    مجموعی طور پر 1816 کارٹن میں سے 260 کارٹن میں سیافیون برآمد ہوئی۔ہر کارٹن میں تقریباً 10 کلوگرام افیون ،کشمش کے ساتھ انتہائی مہارت سے ملی ہوئی تھی۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیم نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور انتہائی مہارت سے ان تمام کارٹن کی تلاشی لی، یہ شپمنٹ سلطان محمد سلطانی ولد نور محمد، سکنہ قندھار، افغانستان کی جانب سے محمد کمپنی امپورٹ ایکسپورٹ، کینیڈا کے لیے بک کروائی گئی تھی۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق سامان کا اصل مالک قندہار کا رہنے والا افغان شہری ہے، جس کی شناخت افغان حکومت کے ساتھ وزارت خارجہ (MoFA) کے ذریعے واضح کر دی گئی ہے تاکہ مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔ی

    ترجمان کے مطابق یہ کامیاب کارروائی اے این ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید اسمگلنگ کے حربوں کا موٴثر انداز میں سدباب کرنے کی بھرپور عکاسی کرتی ہے تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل کے حل کے لیے افغان وزیر متحرک

    کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل کے حل کے لیے افغان وزیر متحرک

    کابل: افغان وزیر صنعت و تجارت نے پاکستانی سفیر سے کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کابل میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمن نظامانی سے ملاقات میں پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ وہ کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے ٹرانزٹ مسائل حل کریں۔

    وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس نے بتایا کہ وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے کابل میں پاکستانی سفیر عبیدالرحمٰن نظامانی سے ملاقات کی اور کراچی بندرگاہ پر افغان تاجروں کے مسائل اور تحفظات سے انھیں آگاہ کیا۔

    انھوں نے افغان تاجروں کے ٹرانزٹ سامان کے بارے میں بات کی جو کہ پاکستان کی حساس فہرست میں شامل ہیں، اور کراچی کی بندرگاہ پر تاخیر کا شکار ہیں، انھوں نے پاکستانی سفیر سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو پاکستان کے اعلی حکام تک پہنچائے۔

    سفیر عبیدالرحمن نظامانی نے افغان وزیر کو یقین دلایا کہ وہ افغان حکام اور اس ملک کے تاجروں کے تحفظات کو جلد از جلد پاکستانی حکام سے شیئر کریں گے تاکہ اس کا حل نکالا جا سکے، اور وزیر صنعت و تجارت اس معاملے پر پاکستان کی وزارت تجارت کے حکام سے بھی بات چیت کریں گے۔

  • کراچی بندرگاہ پر روسی جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل

    کراچی بندرگاہ پر روسی جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل

    کراچی: روسی جہاز سے تیل کی منتقلی کراچی بندرگاہ پر مکمل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر روسی جہاز سے تیل کی منتقلی مکمل ہو گئی، 45 ہزار میٹرک ٹن تیل سے لدا جہاز اتوار کو کراچی پہنچا تھا۔

    پیور پوائنٹ نامی جہاز میں 45 ہزار 142 میٹرک ٹن تیل تھا، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او پی ٹو پر برتھ کیا گیا تھا، دوسرا تیل بردار جہاز آئندہ ہفتے روس سے کراچی کی بندرگاہ پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ اس تیل کی آمد اس ریجنل کنیکٹویٹی سے جڑا ایک قدم ہے جو گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والے اسی سسلسلے کے قابل ذکر اقدامات میں سے ایک ہے۔

    11 جون 2023 کو کُل ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل میں سے 45 ہزار ٹن کراچی بندرگاہ پر پہنچا، جس کی درآمدی ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی، 12 جون کو روسی ایل پی جی گیس کے 10 کنٹینرز طور خم کے مقام پر پاک افغان سرحد کے راستے پاکستان پہنچے، جس کی درآمدی ادائیگی چینی یوآن میں کی گئی۔

    7 جون کو این ایل سی نے افغانستان کے راستے ازبکستان، قازقستان برآمدی سامان پہنچایا، یہ پہلا موقع ہے جہاں دونوں ملکوں کے ساتھ برآمدات کے لیے زمینی راستہ استعمال کیا گیا ہے، 4 مئی کو چمن بارڈر کے ذریعے زمینی راستے سے ترکمانستان سے سستی ایل پی جی 160 ٹن درآمد کی گئی۔

    22 مئی 2023 کو پاک ایران بارڈر پر مند پشین بارڈر سسٹیننس مارکیٹ پلیس کو فعال کر دیا گیا، یہ تعمیر ہونے والی کل 6 سرحدی مارکیٹوں میں سے پہلی ہے، یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے کہ پاکستان بتدریج علاقائی روابط کے مرکز کے طورپر پوزیشن کو محفوظ کر رہا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی معاشی بہتری اور ریجنل کنیکٹویٹی کے لیے مسلسل اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

  • کراچی بندرگاہ پر برطانیہ کے لئے بک  سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد

    کراچی بندرگاہ پر برطانیہ کے لئے بک سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد

    کراچی : اےاین ایف انٹیلیجنس نے کراچی بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سامان کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر کارروائی کی گئی ، کارروائی اےاین ایف انٹیلیجنس اوراےاین ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کی۔

    کارروائی کے دوران برطانیہ کےلئےبک کیےگئےسامان کےکنٹینرزسے360کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی ، خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کےعملے نے کنٹینر قبضے میں لے کرتلاشی لی۔

    ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ کنٹینرمیں موجودسامان کامعائنہ کیاگیا تو دوران تلاشی1200سینیٹری پائپس مشکوک پائےگئے، آپریشن کے دوران ہر پائپ سے 300گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پائپس سےمجموعی طورپر360کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، کنٹینر کراچی کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ برطانیہ بھجوایا جارہا تھا۔

    اے این ایف کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • ایل این جی سے لدے 2 جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

    ایل این جی سے لدے 2 جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

    کراچی: ایل این جی سے لدے دو بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گئے، ملک میں جاری گیس بحران کی صورتِ حال بہتر ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں، ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

    ترجمان سوئی ناردن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایل این جی کو لانے والے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں، ایل این جی کی سپلائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے، امید ہے کہ صورتِ حال مزید بہتر ہو جائے گی۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ آج کا دن تاریخی ہے، الحمد للہ ہماری کوششوں سے پہلی بار دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی سے چند ہفتوں میں نائٹ نیوی گیشن بھی شروع ہو جائے گی۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں:  کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس بحران سنگین ہوگیا

    ان کا کہنا تھا کہ رات کو جہازوں کی آمد و رفت شروع ہونے سے بندرگاہ پر رش سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کے مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

  • کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر، کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے

    کراچی بندرگاہ پر دو جہازوں کی ٹکر، کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے

    کراچی : بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے، جہازوں پر لدے برآمدی سامان کے کئی کنٹینرز سمندر میں جاگرے جس کے بعد پورٹ پر کام بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر کنٹینروں سے لدے دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دس سے بارہ کنٹینرز سمندر میں جاگرے۔

    حادثہ کیماڑی میں ساؤتھ ایشین ٹرمینل پر برتھنگ کے دوران پیش آیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں جہازبرآمدی سامان لے کر برتھ کی طرف آرہے تھے۔

    حادثے کے بعد کچھ کنٹینرز سطح آب پر رہے تو کچھ سمندر کی تہہ میں جالگے، کے پی ٹی حکام کے مطابق ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

    پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کنٹینرز کو بحری جہاز سے اٹھا کر پورٹ پر رکھنے والی کرینوں کو نقصان سے بچالیا جبکہ اس دوران کئی کنٹینٹر نکال لیے گئے۔


    مزید پڑھیں: امریکی جنگی بحری جہاز تیل بردار تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا،

    دساہلکار لا پتہ


    کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی کس جہاز کے کپتان کی تھی اس بات کا تاحال تعین نہ ہوسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

    کراچی: وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

    پورٹ اینڈ شپنگ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت نے تکمیل شدہ منصوبوں کا بھی معائنہ کیا جن میں ازسر نو تعمیراتی گودیوں کے منصوبے، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، ساؤتھ ایشیاء پاکستان کنٹینرز ٹرمینل، ٹگز، ڈریجرز، کے پی ٹی ورکشاپ اور ڈرائی ڈاک منوڑا شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیر مملکت نے اعلیٰ کارکردگی اور امور میں تیزی لانے پر زور دیا، مشکلات کو احسن طریقے سے حل کرنے کو سراہا اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کراچی بندرگاہ کے آئل پیئرز کا بھی معائنہ کیا اور بعد ازاں بابا اور بھٹ جزیروں کا بھی دورہ کیا۔

    کے پی ٹی نے وزیر مملکت کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے صدر دفتر آمد پر کے پی ٹی کے تمام منصوبوں کی تفصیلات مہیا کیں اور انہیں ورلڈ بینک کے توسط سے جاری ای ایچ ایس منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی۔

  • کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈ کنٹینرکارگوہینڈلنگ کی گئی

    کراچی : بندرگاہ پر گزشتہ ماہ ریکارڈکنٹینر کارگوہینڈلنگ کی گئی، جنوری میں ایک لاکھ چھپن ہزار دو سو چون کنٹینر ہینڈلنگ کاریکارڈ قائم کیا گیا۔

    کراچی پورٹ ترجمان کے مطابق جنوری میں چالیس تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بیالیس ہزار دو اسی کنٹینرزکی درآمداور اکتالیس ہزار آٹھ سو اکتیس کنٹینرز کی برآمدکی گئی ۔

     پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر چھتیس ہزار سات سو سڑسٹھ کنٹینرز کی درآمد اور تینتیس ہزار تین سواننچاس کنٹینرز کی برآمد ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق آئندہ سال گہرے پانی کی نئی کنٹینر بندرگاہ آپریشنل ہونے سے مزید اضافہ ہو جائے گا۔