Tag: کراچی تاجر

  • کراچی میں ڈاکو تاجر سے 35 آئی فون چھین کر فرار

    کراچی میں ڈاکو تاجر سے 35 آئی فون چھین کر فرار

    کراچی : واٹرپمپ کے قریب ڈاکوؤں نے تاجر سے 35 آئی فون چھین لیے، متاثرہ تاجر کراچی سے رحیم یار خان موبائل فون لیکر جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے واٹرپمپ کےقریب تاجر کو لوٹ لیا گیا، صدر الیکٹرونکس مارکیٹ محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ تاجرصدرموبائل مارکیٹ سے 35 آئی فون لیکرنکلا تھا، ملزمان 60 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون لے گئے۔

    رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ متاثرہ تاجر کراچی سےرحیم یار خان موبائل فون لیکرجارہاتھا، تاجرسےاس نوعیت کی 15سےزائدوارداتیں ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے تصدیق کی کہ سمن آباد تھانے میں واقعہ کا مقدمہ درج کرا رہے ہیں۔

    خیال رہے تاجروں سے موبائل چھیننے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، رواں سال کے آغاز میں گلشن معمار کے علاقے Z-2 میں واقع ایک دکان سے ڈاکوؤں نے نقدی اور ڈبے سے بھرے موبائل فون لوٹ لیے تھے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی ، جس میں مسلح ڈاکو گاہکوں کے بھیس میں دکان پر آتے اور لاکھوں مالیت کی نقدی، سامان لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کراچی :  تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والا ملزم  گرفتار

    کراچی : تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ایس آئی یو پولیس نے تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے چائے کی پتی کے تاجر کو دھمکی آمیز خط دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو پولیس نے منظور کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ، کارروائی کے دوران تاجر سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز نے بتایا کہ ملزم نےچائےکی پتی کےتاجرکودھمکی آمیزخط دیاتھا، خط کےساتھ ملزم نےدوگولیاں بھی دی تھیں۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ملزم متعددبار گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے،تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی میں چائے پتی کمپنی کے مالک کوایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول ہوئی تھی، بھتےکی پرچی کوریئر کمپنی کے لفافے میں دی گئی۔

    بعد ازاں فیروزآباد تھانے میں مدعی ثقلین کی جانب سے بھتے کی پرچی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جس میں مدعی نے کہا تھا کہ دو نامعلوم افرادنے چوکیدار کو لفافہ دیا، لفافے میں 2گولیاں اور دھمکی آمیز خط بھی موجود تھا، خط میں میری کراچی اور اسلام آباد کی تفصیل موجود تھی۔

  • کراچی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری صورتحال ، تاجر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    کراچی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری صورتحال ، تاجر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    کراچی : شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال کے حوالے سے تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا فیصلہ واپس لے کرایک چھٹی کی جائے اور کاروباری اوقات کو 6 کے بجائے 8 بجے کیا جائے۔

    رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کراچی کےتاجروں کیساتھ پولیس کارویہ انتہائی افسوسناک ہے ، موجودہ صورتحال میں پولیس، اسسٹنٹ کمشنرزکارویہ ناقابل قبول ہے، حکومت سندھ تاجروں سےکی جانےوالی زیادتی کانوٹس لیں۔

    تاجر رہنما نے کہا موحودہ بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ فیصلہ کرکے دکھانا ہوگا کہ تمام تاجر ‏برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ، پورے ملک میں سیاحت، تجارت اور کھیلوں کی سرگرمیوں ‏سمیت تمام شعبوں کوایس او پی کے ساتھ کھول دیا گیا ہے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا وبا کے پھیلاو کی شرح سب سے کم ہے، ‏سندھ حکومت نے تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    دوسری جانب  اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سوال پر صدر انجمن تاجران سندھ جاوید ہاشمی نے کہا  تھا سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے محدود اوقات رکھے گئے ہیں ، محدود اوقات میں رش بڑھے گا کم نہیں ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آتی۔

    صدر انجمن تاجران سندھ نے  سندھ حکومت سے اپیل  کی تھی  کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • کراچی کے تاجروں کی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی

    کراچی کے تاجروں کی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی

    کراچی: شہرقائد کے تاجروں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ریلی نکالی، اس دوران تاجروں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیربھی بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے طارق روڈ پر لبرٹی چوک سے بہادر آباد چورنگی تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا، اس موقع پر بھارتی جارحیت کے خلاف خوب نعرے بازی کی گئی۔

    طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر ایک طرف تو غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور دوسری طرف کشمیری مسلمانوں کی زندگیاں بد سے بد تر کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے کیونکہ اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

    ریلی میں موجود تاجروں کا کہنا تھا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر کے سامنے لانے کے لئے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ ہم ایک ہیں اور کشمیر ہمارا ہے، ہمارا صرف ایک ہی نعرہ ہے، "کشمیر بنے گا پاکستان”۔

    مقبوضہ کشمیر : آزادی کے حق میں مظاہرہ، عمران خان کے حق میں نعرے

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں68 روز سے جاری کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے، فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، کشمیریوں نے حمایت کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج 69 واں دن ہے، مسلسل کرفیو کے باعث مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔